وزارت دفاع
لوکاین 26- بھارتی بحریہ کا جہاز سدرشنی بوسٹن، امریکہ سے روانہ ہوا
प्रविष्टि तिथि:
26 JUL 2026 4:11PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا بادبانی تربیتی جہاز آئی این ایس سدرشن جاری لوکاین 26 کے حصے کے طور پر 25 جولائی 2026 کو بوسٹن، امریکہ سے روانہ ہوا۔ اپنے قیام کے دوران، بحری جہاز نے مقتدر سیل 250 تقریبات اور بین الاقوامی بحری جائزہ 250 میں فخر کے ساتھ بھارت کی نمائندگی کی، اور پیشہ وارانہ ثقافتی رابطہ کاریوں کے ذریعہ بحری شراکت داری کو مضبوط بناتے ہوئے بھارت کے مالا مال بحری ورثے کی نمائش کی۔
بحری جہاز نے نارفوک، بالٹی مور، نیویارک، اور بوسٹن میں منعقدہ سیل 250 تقریبات میں شرکت کی، اور معزز مہمانان، غیر مقیم بھارتی برادری کے اراکین، اور بین الاقوامی بحری وفود کی میزبانی کی، اور اس طرح بحری تعاون اور دوستی کے تئیں بھارت کی عہد بستگی کی ازسر نو توثیق کی۔
آئی این ایس سدرشنی اب پرتگال کے آزورس میں پونٹا ڈیلگاڈا کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔ یہ بحری جہاز عالمی سطح پر بھارت کی بحری قوت، پیشہ ورانہ مہارت اور خیرسگالی کے جذبے کا نشانِ راہ ہے۔
(10)6EF0.jpeg)
(8)QOR1.jpeg)
(4)3D9N.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:614
(रिलीज़ आईडी: 2289647)
आगंतुक पटल : 11