قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای کورٹس مرحلہ IIIکی پیش رفت پرباقاعدہ نظر رکھی گئی؛ پنجاب کی تمام ضلع عدالتوں میں ای- فائلنگ 3.0 کا نفاذ

प्रविष्टि तिथि: 25 JUL 2026 9:02PM by PIB Delhi

ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے پر ایک ایسے ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای-کمیٹی پالیسی کے حوالے سے تجاویز فراہم کرتی ہے اور ہائی کورٹس اس پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔ پنجاب سمیت دیگر ریاستوں میں اس پروجیکٹ کے نفاذ کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے، جس کے لیے وقتاً فوقتاً جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں، پیش رفت کی رپورٹیں دیکھی جاتی ہیں اور متعلقہ ہائی کورٹ کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ حصوں پر بروقت عمل درآمد کو ممکن بنایا جا سکے۔

ضلع کے حساب سے ڈیجیٹل عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کی صورتحال  ضمیمہ – I میں دی گئی۔

ریاست پنجاب کی تمام ضلعی عدالتوں میں ای-فائلنگ 3.0 نافذ کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای-کمیٹی کی ہدایات کے مطابق، ریاست پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں ورچوئل سماعتوں کے لیے مناسب ڈیجیٹل سہولیات اور انفراسٹرکچر فراہم کر دیا گیا ہے۔

ضمیمہ

یہ جانکاری قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال جی کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی گئی۔


**********

 (ش ح –ن ا)

U.No:598


(रिलीज़ आईडी: 2289543) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी