صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے تینوں کرتویہ بھونوں میں آیوشمان آروگیہ شیوِر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


سولہ سے زائد وزارتوں کے 1,700 سے زیادہ سرکاری افسران اور ملازمین نے احتیاطی صحت جانچ اور طبی مشاورت سے استفادہ کیا

جدید تشخیصی سہولیات سے لیس نکشے واہن کے ذریعے موقع پر ہی تپ دق (ٹی بی) کی اسکریننگ اور بروقت تشخیص ممکن بنائی گئی

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 6:06PM by PIB Delhi

وزارت صحت و خاندانی بہبود نے 22 سے 24 جولائی 2026 تک نئی دہلی کے کرتویہ بھون-I، کرتویہ بھون-II اور کرتویہ بھون-III میں تین روزہ آیوشمان آروگیہ شیوِر کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ شیوِر وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے سنٹرل ٹی بی ڈویژن (سی ٹی ڈی) نے دہلی اسٹیٹ ٹی بی سیل، قومی تپ دق خاتمہ پروگرام (این ٹی ای پی) اور وزارت کے سوستھ ناگرک ابھیان (ایس این اے) ڈویژن کے اشتراک سے منعقد کیا۔ اس اقدام کا مقصد احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینا، بیماریوں کی بروقت تشخیص کو ممکن بنانا اور کارتویہ بھونوں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری افسران اور مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کے درمیان صحت مند طرز زندگی کے بارے میں آگاہی کو مضبوط بنانا تھا۔

 

 

آیوشمان آروگیہ شیوِر کا آغاز 22 جولائی 2026 کو کرتویہ بھون-I میں ہوا، جہاں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ایڈیشنل سیکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، محترمہ آرادھنا پٹنائک نے اس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور افراد کو اپنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے پیشگی اور مثبت اقدامات اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے بعد 23 جولائی کو کرتویہ بھون-II میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں سنٹرل ٹی بی ڈویژن کی ڈپٹی ڈائریکر جنرل، ڈاکٹر شوبنی راجن نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے تپ دق سے پاک بھارت کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بیماری کی بروقت شناخت، بروقت تشخیص اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یہ آروگیہ شیور 24 جولائی 2026 کو کرتویہ بھون-III میں اختتام پذیر ہوا، جس کے ذریعے تینوں دفتری کمپلیکسوں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری افسران اور ملازمین کی وسیع تر تعداد تک اس مہم کی رسائی یقینی بنائی گئی۔

 

 

اس تین روزہ اقدام کو حوصلہ افزا عوامی پذیرائی حاصل ہوئی، جس کے دوران 16 سے زائد وزارتوں کے 1,700 سے زیادہ سرکاری افسران اور دیگر ملازمین نے مفت صحت جانچ اور طبی مشاورت کی خدمات سے استفادہ کیا۔ جامع طبی معائنے میں بلڈ پریشر (بی پی) کی جانچ، بلڈ شوگر ٹیسٹ، باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا تعین، ہیموگلوبن کی جانچ، سینے کے ایکسرے کی اسکریننگ، طبی مشاورت اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ مراکز کو ریفر کرنے کی سہولت شامل تھی۔ افسران، سکیورٹی اہلکار، ہاؤس کیپنگ عملہ، صفائی کارکنان اور دیگر ملازمین نے اس ہیلتھ کیمپ میں بھرپور حصہ لیا، جو دفاتر میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال پر بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔

اس شیور کی ایک نمایاں خصوصیت دو نکشے واہن کی تعیناتی تھی، جو ڈیجیٹل چیسٹ ایکسرے، سی بی این اے اے ٹی اور ٹرو نیٹ جیسی جدید تشخیصی سہولیات سے لیس تھے۔ ان موبائل تشخیصی یونٹس کے ذریعے موقع پر ہی تپ دق (ٹی بی) کی اسکریننگ، مالیکیولر جانچ اور مشتبہ مریضوں کو فوری طور پر متعلقہ مراکز میں بھیجنے کی سہولت فراہم کی گئی، جس سے قومی تپِ دق خاتمہ پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت بیماری کی بروقت تشخیص اور فوری علاج کی کوششوں کو مزید تقویت ملی۔

 

 

اس ہیلتھ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تقریباً 60 طبی ماہرین اور صحت کارکنوں پر مشتمل ایک سرشار ٹیم نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ڈاکٹر، ماہرینِ امراض، لیبارٹری عملہ، ریڈیوگرافرز، نرسنگ اسٹاف، پروگرام کے عہدیدار، ٹی بی وجیتا اور مائی بھارت رضاکار شامل تھے۔ ان کی مربوط اور منظم کوششوں کی بدولت تین روزہ مہم کے دوران صحت کی خدمات کی بلا رکاوٹ فراہمی اور صحت سے متعلق مؤثر آگاہی کو یقینی بنایا گیا۔

 

 

آیوشمان آروگیہ شیوِر حکومت ہند کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنایا جائے، بیماریوں کی بروقت تشخیص کو فروغ دیا جائے اور معیاری طبی خدمات تک رسائی کو مزید وسعت دی جائے۔ دفاتر میں منعقد کیے جانے والے اس نوعیت کے اقدامات وکست بھارت، صحت مند بھارت اور تپ دق سے پاک بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اقدامات سرکاری ملازمین کو باقاعدہ طبی معائنہ کرانے کی ترغیب دیتے ہیں، صحت سے متعلق مثبت رویّوں کو فروغ دیتے ہیں اور بیماریوں کی بروقت شناخت اور فوری علاج کو ممکن بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

U: 558


(रिलीज़ आईडी: 2289251) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी