ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے دھلے ہوئے لینن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پونے، جے پور اور جودھپور ڈویژنوں کی لانڈریوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی داغوں کی شناخت کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا


تمام مشینی لانڈریوں میں لینن کی مؤثر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے وائٹو میٹر استعمال کیے جا رہے ہیں؛ لانڈری کے کاموں کی مسلسل نگرانی کے لیے تمام لانڈریوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 4:25PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے ہر سفر میں اے سی کلاسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو صاف ستھرا اور حفظانِ صحت کے مطابق لینن فراہم کرتی ہے۔ ہر بیڈ رول پیکٹ میں دو چادریں، ایک تکیے کا غلاف اور ایک ہینڈ ٹاول شامل ہوتا ہے۔ ایک چادر سلیپر سیٹ پر بچھانے کے لیے ہوتی ہے، جبکہ معیاری بیڈ رول کِٹ میں فراہم کی جانے والی اضافی چادر کمبل کے نیچے بطور حفاظتی تہہ استعمال کرنے کے لیے ہوتی ہے تاکہ کمبل براہ راست مسافر کے جسم کے ساتھ نہ لگے۔ کمبل کے لیے استعمال ہونے والی اس حفاظتی چادر کو ہر بار ایک ہی استعمال کے بعد دھویا جاتا ہے۔

مسافروں کے سفر کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک پائلٹ اقدام کے طور پر نارتھ ویسٹرن ریلوے کی چلائی جانے والی تمام ٹرینوں اور حال ہی میں کاماکھیا اور ہاوڑہ کے درمیان شروع کی گئی وندے بھارت سلیپر ٹرین میں اے سی کلاس کے تمام مسافروں کو کمبل کی حفاظتی چادر فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کو مسافروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

تمام مشینی لانڈریوں میں لینن کی صفائی کی مؤثریت جانچنے کے لیے وائٹو میٹر  استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی ریلوے کی تمام لانڈریوں میں لانڈری کے کاموں کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

بھارتی ریلوے نے دھلے ہوئے لینن کے معیار کی جانچ کے لیے سنٹرل ریلوے کے پونے ڈویژن اور نارتھ ویسٹرن ریلوے کے جے پور اور جودھپور ڈویژنوں کی لانڈریوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی خودکار کیمرا داغ شناختی ٹیکنالوجی کے استعمال کا پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔

ریلوے کے موجودہ قواعد کے تحت لینن کے مختلف اجزا کی مقررہ معیادِ استعمال طے کی گئی ہے، جس کا استعمال، حالت اور قابل استعمال ہونے کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ جو لینن قابل استعمال نہیں رہتا، اسے مقررہ ضوابط کے مطابق واپس لے کر اس کی جگہ نیا لینن فراہم کیا جاتا ہے۔ لینن کِٹ کے مختلف اجزا کی مقررہ معیاد استعمال درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

آئٹم

میعاد استعمال

1

بیڈ شیٹ

(a) ہینڈلوم لینن کے لیے 12 ماہ

(b) کے وی آئی سی کے ذریعے فراہم کردہ پولی وسترا کے لیے 24 ماہ

2

تکیے کے غلاف

9 مہینے

3

چہرے کے تولیے

9 مہینے

4

تکیے

24 مہینے

5

اونی کمبل

24 مہینے

 

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

24-07-2026

                                                                                                                                          U: 532

 


(रिलीज़ आईडी: 2289123) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada