شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) نے یکم سے 15 جولائی 2026 تک ملک بھر میں سوچھتا پکھواڑا منایا
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 3:45PM by PIB Delhi
شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے یکم سے 15 جولائی 2026 تک سوچھتا پکھواڑا 2026 منایا، جس میں وزارت کے تمام ڈویژنوں، منسلک، ماتحت اور خودمختار اداروں، نیز ملک بھر میں قائم فیلڈ دفاتر نے بھرپور حصہ لیا۔
سوچھتا پکھواڑے کا آغاز صفائی کے عہد سے کیا گیا، جس کے بعد صفائی کی ایک وسیع مہم چلائی گئی تاکہ صفائی، ماحولیاتی پائیداری اور دفاتر کے مؤثر انتظام کے عزم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اس دوران ایک جامع یومیہ عملی منصوبہ تیار کیا گیا، جس میں دفاتر کی صفائی، ریکارڈ کی چھانٹی اور پرانی فائلوں کا جائزہ، ناقابلِ استعمال اور متروک سامان کو ٹھکانے لگانا، ڈیجیٹل ہاؤس کیپنگ اور ای۔آفس کے استعمال کو فروغ دینے جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ دفاتر کے ماحول کو بہتر بنانے اور کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس پندرہ روزہ مہم کے دوران وزارت کے مختلف ڈویژنوں، دفاتر اور ملک بھر میں قائم فیلڈ دفاتر نے شجرکاری مہمات، صفائی سے متعلق بیداری پروگرام، سیمینار، ورکشاپس، کوئز مقابلے، مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلے، ریلیاں، شرم دان پروگرام اور عوامی رابطہ سرگرمیوں سمیت متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا، جن کا مقصد صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں عوامی شعور کو فروغ دینا تھا۔
وزارت نے حکومتِ ہند کے سوچھ بھارت مشن کے مقاصد کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال میں کمی، کچرے کی علیحدگی، ری سائیکلنگ اور پائیدار فضلہ انتظام سے متعلق مختلف اقدامات بھی کیے۔
سوچھتا پکھواڑے کے دوران وزارت کے مختلف ڈویژنوں اور علاقائی دفاتر کی بہترین اور اختراعی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دی گئی اور انہیں پوری وزارت میں عام کیا گیا، تاکہ کامیاب صفائی اقدامات کو وسیع پیمانے پر اپنانے اور ادارہ جاتی سطح پر فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
سوچھتا پکھواڑا 15 جولائی 2026 کو مختلف سرگرمیوں کی تکمیل، حاصل شدہ کامیابیوں کے تبادلے اور وزارت میں صفائی کے کلچر کو فروغ دینے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے مختلف دفاتر اور افسران کی حوصلہ افزائی اور ستائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
وزارت نے ایک بار پھر صاف، صحت مند اور پائیدار بھارت کے وژن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تمام افسران اور متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ سوچھتا تحریک میں بھرپور اور فعال کردار ادا کریں۔
‘‘صفائی محض ایک سرگرمی نہیں، بلکہ ایک مشترکہ ذمہ داری اور طرزِ زندگی ہے۔’’
تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
**********
(ش ح – ع و - م الف)
U.No:531
(रिलीज़ आईडी: 2289005)
आगंतुक पटल : 6