ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

جن اوشدھی کیندروں میں ادویات کی دستیابی

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2026 1:02PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت 30 جون 2026 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 20,149 جن اوشدھی کیندر (جےاے کے ایس)کھولے جا چکے ہیں، جن میں سے ریاست تمل ناڈو میں 1,631 جن اوشدھی کیندر قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں کلّاکوریچی لوک سبھا حلقے میں 74 جن اوشدھی کیندر شامل ہیں، جن میں 62 جن اوشدھی کیندر ضلع سیلم اور 12 جن اوشدھی کیندر ضلع کلّاکوریچی میں قائم کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں قائم کیے گئے جن اوشدھی کیندروں کی ریاست وار/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یونین ٹیریٹریز) کے لحاظ سے تعداد ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت 2,110 ادویات اور 315 سرجیکل آلات، طبی استعمال کی اشیاء (میڈیکل کنزیوم ایبلز) اور دیگرطبی آلات شامل ہیں، جو علاج کے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں دل کی بیماریوں، سرطان (کینسر)، ذیابیطس، انفیکشن، الرجی، نظامِ ہضم کی بیماریوں کی ادویات اور غذائی اجزاء شامل ہیں۔پی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب ادویات برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد سے 80 فیصد تک کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں۔

جن اوشدھی کیندروں (جے اے کے ایس) میں دستیاب ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے مقصد سے، تاکہ مریضوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو، مسلسل معائنہ، جانچ اور معیار بندی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نظام قائم کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:

نمبر شمار

 

مالی سال

تخمینہ بجٹ(کروڑ روپے میں)

نظرِ ثانی شدہ تخمینہ

(کروڑ روپے میں)

استعمال کیے گئے فنڈز (کروڑ روپے میں)

 

1.

 

2023-24

115.00

110.00

 

110.00

2.

 

2024-25

284.50

284.50

 

182.73

3.

 

2025-26

353.50

190.00

 

190.00

4.

 

2026-27

(till 30.06.2026)

200.50

200.50

 

50.00

حکومت نے مالی سال 24-2023کے دوران ایک آزاد تشخیصی ادارے کے ذریعے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم بی جے پی) کے نفاذ اور اس کی رسائی کا جائزہ لیا۔

تشخیصی جائزے میں مشاہدہ کیا گیا کہ جن اوشدھی کیندر کے نیٹ ورک میں توسیع سے سستی اور معیاری جنیرک ادویات کی دستیابی اور رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بشمول دیہی، دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں کے۔ 30 جون 2026 تک ملک بھر میں 20,149 جن اوشدھی کیندر فعال ہیں، جس کے نتیجے میں سستی ادویات تک جغرافیائی رسائی میں بہتری آئی ہے۔

جن اوشدھی کیندروں (جے اے کے ایس) میں ادویات کی فراہمی میں کسی بھی کمی کو دور کرنے اور مصنوعات کی مسلسل اور ہموار دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  1. ستمبر 2024 سے جن اوشدھی کیندروں کی جانب سے عام استعمال کی 200 ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ان میں اسکیم کی مصنوعات کی فہرست میں شامل 100 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ادویات اور مارکیٹ میں 100 تیزی سے فروخت ہونے والی ادویات شامل ہیں۔ اس کے تحت جن اوشدھی کیندر کے مالکان کو ان ادویات کا مقررہ ذخیرہ برقرار رکھنے پر ماہانہ ترغیبی رقم دی جاتی ہے۔
  2. ایک مکمل انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی سپلائی چین نظام موجود ہے، جو ایک مضبوط سپلائی چین سے منسلک ہے۔ اس نظام میں پانچ گودام اور ملک بھر میں تقسیم کاروں (ڈسٹری بیوٹرز) کا بڑھتا ہوا نیٹ ورک شامل ہے، جن کی موجودہ تعداد 42 ہے۔
  3. اس کے علاوہ، عام استعمال کی مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اس اسکیم کی عمل درآمد والی ایجنسی فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی) کی جانب سے 400 تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی طلب کا مسلسل تخمینہ لگایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ خریداری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے طلب کے تخمینے کے طریقۂ کار کو ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

کوئی بھی شخص ملک میں جن اوشدھی کیندروں(جے اے کے ایس) کے ذریعے فراہم کی جانے والی جنیرک ادویات کی دستیابی سے متعلق شکایت حکومتِ ہند کے سینٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈریسل اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) پورٹل کے ذریعے درج کرا سکتا ہے، یا complaints@janaushadhi.gov.in پر ای میل بھیج سکتا ہے، یا پی ایم بی جےپی ہیلپ لائن نمبر 1800 180 8080 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

اسکیم کی مزید توسیع کے مقصد سے حکومت نے مارچ 2027 تک 25,000 جن اوشدھی کیندر(جے اے کے ایس) قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے فراہم کی جانے والی ادویات کی قبولیت کو فروغ دینے اور ان کی فروخت میں اضافہ کرنے کے لیے جن اوشدھی ادویات کے فوائد سے متعلق ہدفی آگاہی مہمات باقاعدگی سے چلائی جاتی ہیں:

  1. آگاہی مہمات:فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی)، جو پی ایم بی جے پی کی عمل درآمدی ایجنسی ہے، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن(سی بی سی)، پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)،مائی گواورمائی بھارت کے تعاون سے مختلف ذرائع جیسے پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آؤٹ ڈور ہورڈنگز، کمیونٹی روابط وغیرہ کے ذریعے آگاہی مہمات چلاتا ہے۔
  2. (ii) تعاملی پیغامات/کالز:شہریوں تک رسائی اور ان کی شمولیت کے لیے واٹس ایپ چیٹ بوٹ اور آؤٹ باؤنڈ کالز کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاتا ہے، تاکہ انہیں جن اوشدھی مصنوعات کے معیار اور قریبی جن اوشدھی کیندر سے ان کی خریداری کے نتیجے میں ہونے والی نمایاں بچت کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔
  3.  جن اوشدھی ہفتہ:ہر سال مارچ کے پہلے ہفتے میں جن اوشدھی ہفتہ منایا جاتا ہے، جس کے دوران ملک بھر میں خصوصی مہمات جیسے عوامی ریلیاں، صحت کیمپ، فارمیسی کالجوں میں سیمینار، بچوں کی شمولیتی سرگرمیاں وغیرہ منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ شہریوں، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں کو جن اوشدھی جنیرک ادویات کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔
  4. معروف شخصیات کے پیغامات:عوامی نمائندوں اور ممتاز ڈاکٹروں جیسی معروف شخصیات کے آڈیو/ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیے جاتے ہیں، تاکہ جن اوشدھی ادویات کے فوائد کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے معیار سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔
  5.  دیہی علاقوں میں عوامی شمولیتی پروگرام:مقامی زبانوں اور بولیوں میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں مقامی جن اوشدھی کیندروں(جے اے کے ایس)کے تعاون سے صحت کیمپ، نکڑ ناٹک، کامن سروس سینٹرز(سی ایس سیز) پر آڈیو ویژول نمائش اور عوامی شمولیتی ورکشاپس کے ذریعے تشہیر اور آگاہی کا کام بھی کیا جاتا ہے۔

ضمیمہ

مورخہ30 جون 2026 تک قائم کیے گئے جن اوشدھی کیندروں (جے اے کے ایس) کی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے وار تعداد

30 جون 2026 تک جن اوشدھی کیندروں(جہ اے کے ایس) کی تعداد

نمبر شمار

ریاست؍مرکز کے زیر انتظام علاقے

جن اوشدھی کیندروں کی تعداد

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

6

2

آندھرا پردیش

316

3

اروناچل پردیش

36

4

آسام

202

5

بہار

1304

6

چنڈی گڑھ

20

7

چھتیس گڑھ

371

8

دہلی

692

9

گوا

19

10

گجرات

955

11

ہریانہ

560

12

ہماچل پردیش

77

13

جموں و کشمیر

373

14

جھارکھنڈ

192

15

کرناٹک

1720

16

کیرالہ

1833

17

لداخ

3

18

لکشدیپ

1

19

مدھیہ پردیش

690

20

مہاراشٹر

763

21

منی پور

79

22

میگھالیہ

30

23

میزورم

19

24

ناگالینڈ

25

25

اوڈیشہ

881

26

پڈوچیری

33

27

پنجاب

572

28

راجستھان

794

29

سکم

17

30

تمل ناڈو

1631

31

تلنگانہ

249

32

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

43

33

تریپورہ

33

34

اتر پردیش

4226

35

اتراکھنڈ

370

36

مغربی بنگال

1014

Total

20,149

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے کیمیکلز و فرٹیلائزرز جناب جگت پرکاش نڈا نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

 

 *****

ش ح۔ م ع ن

U.No. 500

 


(रिलीज़ आईडी: 2288967) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada