ادویات سازی کا محکمہ
مارکیٹنگ کےعمل کےلیے یکساں ضابطۂ اخلاق
प्रविष्टि तिथि:
24 JUL 2026 12:57PM by PIB Delhi
محکمۂ دواسازی نے 12 مارچ 2024 کو فارماسیوٹیکل مارکیٹنگ پریکٹسز کے لیے یکساں ضابطہ(یو سی پی ایم پی)، 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس نے سابقہ یو سی پی ایم پی، 2015 کی جگہ لے لی۔اس کے علاوہ ستمبر 2025 میں اس ضابطے میں ترمیم کی گئی۔ اس ضابطے کی ایک نقل محکمۂ دواسازی کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک کے ذریعے دستیاب ہے:
https://pharma-dept.gov.in/policy/uniform-code-pharmaceutical-marketing-practices-ucpmp-2024-reg
یو سی پی ایم پی، 2024 نے ضابطے کے سابقہ ورژن کی جگہ لے لی ہے اور اس میں دواساز کمپنیوں کی اخلاقی مارکیٹنگ کے ضابطوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے نظرثانی شدہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان میں دیگر امور کے ساتھ، فارماسیوٹیکل مارکیٹنگ پریکٹسس کے لیے اخلاقی کمیٹیوں(ای سی پی ایم پیز) کا قیام، دواساز کمپنیوں کی جانب سے ایتھکس آفیسرز کی تقرری، شکایات کے ازالے اور اپیل کا منظم طریقۂ کار، ضابطے کی تعمیل سے متعلق خود اعلانیہ جمع کرانا، اور مقررہ مارکیٹنگ اخراجات کی تفصیلات ظاہر کرنا شامل ہیں۔
اس ضابطے میں دواساز کمپنیوں اور صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد/صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان تشہیری سرگرمیوں سے متعلق روابط کے لیے مزید جامع اور سخت اصول بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سال 2025 میں کی گئی ترامیم کے ذریعے ضابطے کے نفاذ اور معلومات کے انکشاف کے تقاضوں کو مزید مؤثر بنایا گیا، جس کے تحت کمپنیوں کے لیے یہ لازم قرار دیا گیا کہ وہ اپنی مارکیٹنگ پر ہونے والے سالانہ اخراجات کی تفصیلات متعلقہ پلیٹ فارم پر جمع کرائیں۔
یہ معلومات کیمیکلز و فرٹیلائزرز کی وزیرمملکت ، انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ م ع ن
U.No. 498
(रिलीज़ आईडी: 2288842)
आगंतुक पटल : 12