مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عمارتوں کے ڈھانچاجاتی سکیورٹی آڈٹ اور زلزلے سے تحفظ کی صلاحیت کے لیے قومی فریم ورک

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 7:16PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر مملکت  جناب توکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران بتایا کہ آئین ہند کے 12ویں شیڈول کے مطابق، شہری منصوبہ بندی—جس میں عمارتوں کے نقشوں کی منظوری اور بلڈنگ بائی لاز (عمارت سازی کے قوانین) کا نفاذ شامل ہے—شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) اور شہری ترقیاتی اتھارٹیوں کا کام ہے۔ حکومتِ ہند منصوبوں اور مشاورتوں کے ذریعے ریاستوں کی کوششوں میں تعاون کرتی ہے۔ حکومتِ ہند ماڈل ضوابط، تکنیکی معیارات، رہنما خطوط اور مشاورتوں کے ذریعے ریاستوں اور وفاقی علاقوں کی کوششوں کی بھی معاونت کرتی ہے۔  ہاؤسنگ و شہری امور  کی وزارت نے ماڈل بلڈنگ بائی لاز (ایم بی بی ایل) – 2016 (https://www.mohua.gov.in/static/uploads/2026/07/0e33558a9326c8a89f945cae00cc3647.pdf )  شائع کیا ہے، جس کا باب نمبر 6 ڈھانچہ جاتی سکیورٹی کے ضوابط سے متعلق ہے اور عمارتوں کی ڈھانچاجاتی سکیورٹی و زلزلے سے تحفظ کی صلاحیت کے لیے رہنما خطوط اور معیارات مقرر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، حکومتِ ہند کی صارفین امور، خوراک و عوامی تقسیم  کی وزارت کے تحت بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے عمارتوں اور ڈھانچوں کے زلزلہ کی روک تھام کے  ڈیزائن اور تعمیر اور عمارتوں کے زلزلے سے متعلق جائزہ، مرمت اور مضبوطی کے لیے مختلف معیارات تیار کیے ہیں۔ جیسے کہ آئی ایس 1893 (ڈھانچوں کے زلزلہ روپ ڈیزائن کے معیارات)، آئی ایس 4326:2013 (عمارتوں کا زلزلہ کی روک تھام کے  ڈیزائن اور تعمیر - ضابطہ اخلاق) اور دیگر متعلقہ ضوابط، جنہیں ریاستوں، وفاقی علاقوں اور شہری مقامی اداروں کی جانب سے اپنے عمارت سازی کے ضوابط کے حصے کے طور پر اپنایا اور نافذ کیا جانا ہے۔

اس کے علاوہ  وزارتِ داخلہ کے تحت قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 'زلزلہ انتظام سے متعلق قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ رہنما خطوط' جاری کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط میں زلزلے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے محفوظ تعمیرات، عمارتوں کی ڈھانچاجاتی مضبوطی اور مرمت و آرائش (ریٹروفٹنگ) اور خصوصاً لائف لائن و اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

ڈھانچہ جاتی اور زلزلہ  سے  تحفظ کے وقتاً فوقتاً آڈٹ، عمارتوں کی تفتیش کا نظام اور تعمیل سے متعلق ضوابط اور ان کا نفاذ ریاستوں، وفاقی علاقوں اور شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U-496

                          


(रिलीज़ आईडी: 2288789) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil