ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہار کے وزیرِ اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری اور مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے این ایس ٹی آئی (خواتین)، پٹنہ کے مستقل کیمپس اور اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (ایس آئی آئی سی) پٹنہ کے لیے ایم او یو کے تبادلے کا اعلان کیا

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 6:43PM by PIB Delhi

بہار کے نوجوانوں کے لیے خواتین کی ہنرمندی کی ترقی اور عالمی روزگار کے مواقعوں کو ایک بڑا فروغ دیتے ہوئے، بہار کے وزیرِ اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور تعلیم کے وزیرِ مملکت، بھارت سرکار، جناب جینت چودھری نے آج نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ویمن، این ایس ٹی آئی (ڈبلیو)، پٹنہ اور اسکل انڈیا انٹرنیشنل، پٹنہ کے مستقل کیمپس کے قیام کا اعلان کیا۔

این ایس ٹی آئی (خواتین)، پٹنہ کے مستقل کیمپس کا سنگِ بنیاد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب دلیپ کمار نے پروجیکٹ سائٹ پر رکھا۔ اس موقع پر، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)، بھارت سرکار، اور بہار سرکار نے بہار میں اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (ایس آئی آئی سی) کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامہ کا تبادلہ بھی کیا۔

یہ دونوں پہلیں مل کر خواتین کے لیے جدید پیشہ ورانہ تربیت کو مضبوط کریں گی اور بہار کے نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی روزگار کے مواقعوں تک رسائی کے لیے منظم راستے بنائیں گی۔

این ایس ٹی آئی (ڈبلیو)، پٹنہ کے مستقل کیمپس کو بہٹا میں 99.97 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا۔ کیمپس میں ایک جدید انتظامی بلاک، تعلیمی بلاک اور لڑکیوں کا ہاسٹل شامل ہوگا، جو انسٹی ٹیوٹ کو اپنی تربیتی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے اور صنعت سے ہم آہنگ اور مستقبل کے لیے تیار کورسز متعارف کرانے کے قابل بنائے گا۔

بھارت سرکار کے ذریعے تقریباًًً 7 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعاون یافتہ مجوزہ اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، غیر ملکی زبان کی تربیت، بین الاقوامی روزگار کی مشاورت، سرٹیفیکیشن کی رہ نمائی، روانگی سے قبل کی تربیت اور محفوظ ہجرت کے تعاون کے ذریعے بہار کے نوجوانوں کو عالمی کیریئر کے لیے تیار کرے گا۔

بہار کے وزیرِ اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے کہا، سکندر پور، بہٹا میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ویمن، این ایس ٹی آئی (ڈبلیو) کا سنگِ بنیاد رکھنا، اور اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر کے قیام کے لیے بھارت سرکار اور بہار سرکار کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ بہار کے سکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم کی نشان دہی کرتا ہے۔ تقریباًًً 99.97 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا جدید این ایس ٹی آئی (ڈبلیو) کیمپس نوجوان خواتین کو معیاری، صنعت سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرے گا اور انھیں ابھرتے ہوئے روزگار کے مواقعوں کے لیے تیار کرے گا۔ اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر اسی طرح بہار کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرے گا اور بھارت اور بیرون ملک روزگار کے لیے نئے راستے کھولے گا۔ یہ دونوں پہلیں ہمارے نوجوانوں کو مہارتوں، خود انحصاری اور عالمی مواقعوں سے جوڑیں گی، جب کہ ایک سمردھ بہار اور ایک وِکست بھارت کے ہمارے مشترکہ وژن کو نئی رفتار فراہم کریں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے کہا، خواتین کی قیادت میں ترقی بھارت کی ترقی کی کہانی کا مرکزی حصہ ہے۔ این ایس ٹی آئی (ڈبلیو)، پٹنہ کے مستقل کیمپس کا قیام، خواتین کو جدید بنیادی ڈھانچے، صنعت سے متعلقہ ہنر اور نئے مواقع فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا غماز ہے۔ اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، عالمی سطح پر ہم آہنگ تربیت، زبان کی مہارت اور محفوظ ہجرت کے تعاون کے ذریعے بہار کے نوجوانوں کو بین الاقوامی کیریئر کے لیے تیار کر کے اس کوشش کی تکمیل کرے گا۔ مل کر، یہ اقدامات بہار کے افرادی قوت کو مضبوط کریں گے اور وِکست بھارت کے وژن میں حصہ ڈالیں گے۔

این ایس ٹی آئی (ڈبلیو)، پٹنہ، بہار میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر قائم واحد مرکزی حکومت کا ہنر سے متعلق تربیتی ادارہ ہے۔ اس ادارے کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے کیا تھا، اور یہ ایک عارضی کیمپس سے کام کر رہا ہے اور کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اس کیم (سی آئی ٹی ایس) اور کرافٹس مین ٹریننگ اس کیم (سی ٹی ایس) کے تحت طویل مدتی تربیت پیش کرتا ہے۔

اس ادارے نے اپنے عارضی کیمپس سے الیکٹرانکس مکینک، فیشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور کاسمیٹولوجی میں تربیت فراہم کی ہے۔ اس نے پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا، این آئی ای ایس بی یو ڈی کی قیادت میں پروگراموں، ڈی جی آر-ای ڈی پی، ایس ٹی آر آئی وی ای اور دیگر ہنر سے متعلق ترقیاتی پروگراموں جیسے اقدامات کے تحت خواتین کو تربیت بھی دی ہے۔

ایک بار فعال ہونے کے بعد، مستقل کیمپس بہار اور پڑوسی ریاستوں میں خواتین کی ہنر سے متعلق ترقی کے لیے ایک ممتاز مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ تیزی سے بدلتی ہوئی معیشت میں خواتین کو روزگار، کاروباریت اور ابھرتے ہوئے مواقع کے لیے تیار کرنے کے لیے جدید لیبارٹریز، بہتر رہائشی سہولیات اور صنعت سے ہم آہنگ تربیت پیش کرے گا۔

ڈی جی ٹی کے تشکیل کردہ ٹریڈ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، ادارہ سی آئی ٹی ایس اور سی ٹی ایس کے تحت 13 ٹریڈز پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں روایتی اور خواتین کے لیے مخصوص ٹریڈز کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور پروگرامنگ اسسٹنٹ، ڈرون ٹیکنیشن، سولر ٹیکنیشن اور ریڈیولوجی ٹیکنیشن جیسے ابھرتے ہوئے شعبے شامل ہوں گے۔ مجوزہ کورسز 435 تربیت یافتگان کی کل سالانہ تربیتی صلاحیت فراہم کریں گے۔

اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر بہار کے ان نوجوانوں کے لیے ایک سرشار گیٹ وے کے طور پر کام کرے گا جو بیرون ملک روزگار کے خواہاں ہیں۔ یہ انگریزی، جرمن، جاپانی اور فرانسیسی جیسی زبانوں میں تربیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پلیسمنٹ کونسلنگ، سرٹیفیکیشن میں مدد اور ہجرت کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔

یہ مرکز الیکٹریکل سروسز، پلمبنگ، تعمیرات، زراعت اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے اعلیٰ مانگ والے شعبوں میں صنعت سے ہم آہنگ تربیت بھی فراہم کرے گا۔ یہ تربیت بین الاقوامی پیشہ ورانہ معیارات اور منزل مقصود کے ممالک کی افرادی قوت کی ضروریات کے مطابق ہوگی۔

اس تقریب میں جناب ارون شنکر پرساد، وزیر، لیبر ریسورسز، مائیگرنٹ ورکرز ویلفیئر اور یوتھ، ایمپلائمنٹ اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ، حکومت بہار، جناب پرتیہ امریت، چیف سیکرٹری بہار، حکومتِ بھارت اور حکومتِ بہار کے سینئر اہلکاران اور ہنر سے متعلق ترقی کے ایکو سسٹم کے نمائندوں نے شرکت کی۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 481


(रिलीज़ आईडी: 2288575) आगंतुक पटल : 26
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil