قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں مفت قانونی امداد کی اثرپذیری

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 6:40PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف کی وزارت نے وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ایم/ایس کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ذریعے سابقہ دِشا اسکیم (2021-26) کا ایک آزادانہ تھرڈ پارٹی جائزہ-کم-اثرات کا اندازہ مطالعہ کرایا ہے جس نے اسکیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دِشا اسکیم کو دِشا 2.0 کے طور پر پانچ سال (2026-31) کی مدت کے لیے، جموں و کشمیر سمیت پورے بھارت میں نافذ کرنے کے لیے توسیع دی گئی ہے۔

DISHA 2.0 اسکیم اپنے اجزا کے ذریعے آسان، قابل رسائی، سستی، ٹیکنالوجی سے لیس اور لوگوں پر مرکوز قانونی خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں ٹیلی لا (ان ریچڈ تک پہنچنا)، نیا بندھو (پرو بونو قانونی خدمات) پروگرام، قانونی خواندگی اور قانونی آگاہی پروگرام، اور ودھی (وژن فار انٹیگریٹڈ ڈیلیوری آف ہارمونائزڈ لیگل انیشیٹوز) – سنجیوای شامل ہیں۔

ٹیلی-لا لوگوں کو پینل وکلا سے موبائل ایپ اور ٹول فری نمبر 14454 کے ذریعے مقدمے سے پہلے کی قانونی صلاح  دینے اور پنچایت سطح پر کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) / ویلج لیول انٹرپرینیورز (وی ایل ای) پر دستیاب ویڈیو/ٹیلی کانفرنسنگ سہولیات کے استعمال کے ذریعے جوڑتا ہے۔ نیاے سہایاک، جو فعال کمیونٹی پر مبنی قانونی سہولت کار ہیں، کو خواہشاتی بلاکس میں خدمات کی فراہمی کو مضبوط کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

30.06.2026 تک، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سی ایس سی کے ذریعے سہولت فراہم کردہ 5 پینل وکلا نے 7,63,148 مقدمے سے پہلے کی قانونی صلاح فراہم کی ہے۔ 10 خواہشاتی بلاکس میں کام کرنے والے 8 نیاے سہایاک نے 1,222 کالیں رجسٹر کی ہیں۔

نیاے بندھو (پرو بونو قانونی خدمات) پروگرام وکلا اور قانون کے طلبہ کے درمیان پرو بونو ثقافت کو فروغ دیتا ہے، جو قانونی خدمات اتھارٹیز (ایل ایس اے) ایکٹ، 1987 کی دفعہ 12 کے تحت اہل مستفیدین کو نیاے بندھو پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مفت قانونی امداد فراہم کرتا ہے، جو رجسٹر شدہ مستفیدین اور پرو بونو وکلا کے درمیان ہم وار رابطہ قائم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ 30.06.2026 تک، جموں و کشمیر بار کونسل کے تحت 197 وکلا رجسٹر شدہ ہیں۔

قانونی خواندگی اور قانونی بیداری پروگرام (ایل ایل ایل اے پی) کا مقصد اسٹیک ہولڈر وزارتوں/محکموں میں شراکت داری قائم کرنا اور گراس روٹ کارکنوں کی صلاحیت سازی، انھیں قانونی طور پر بااختیار بنانے اور ورکشاپس، ویبینرز، آئی ای سی مواد، پر سار بھارتی اور دیگر کے ساتھ تعاون کے ذریعے قانونی بیداری پھیلانا ہے۔

وِدھی (وژن فار انٹیگریٹڈ ڈلیوری آف ہارمنائزڈ لیگل اِنیشیٹوز) - سنجیوانی کو دِشا 2.0 کے تحت ایک مرکزی مربوط ڈیش بورڈ کی ترقی اور فعال بنانے کے ذریعے اسکیم کے نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے ایک کلیدی جزو کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ کا مقصد پروگرام کی کارکردگی، خدمات کی فراہمی اور نفاذ کی پیش رفت کی نگرانی میں سہولت کے لیے متعدد ذرائع سے حقیقی وقت کے ڈیٹا اسٹریمز کو مربوط کرنے والا ایک متحد انٹرفیس فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سے فعال سروس سپورٹ میں سہولت فراہم کرنے اور اے آئی سے چلنے والے امدادی میکانزم کے ذریعے صارف کے تعامل کو بہتر بنانے کے لیے نیاے سیتو اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ انضمام کا تصور کرتا ہے۔ وِدھی سنجیوانی پانچ سال یعنی 2026-31 کی مدت میں 50 لاکھ مستفیدین تک رسائی کا تصور کرتا ہے۔

یہ معلومات قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر، جناب ارجن رام میگھوال جی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 477


(रिलीज़ आईडी: 2288570) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil