وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی ورثے کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 3:55PM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت کی جانب سے  ریاست اتر پردیش اور بہار سمیت ملک بھر میں  ہندوستان کے مادی اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ، فروغ اور ترویج کے لیے متعدد اسکیمیں نافذ  کی جارہی ہیں۔

مادی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور فروغ کے لیے محکمہ  آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) مرکزی حکومت کے تحفظ یافتہ تاریخی یادگاروں، آثارِ قدیمہ کے مقامات اور  باقیات کی حفاظت اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ، وزارتِ ثقافت مرکزی بجٹ 2026 میں اعلان کردہ مرکزی معاونت یافتہ ذیلی اسکیم کھدائی کے مقامات اور  ہیریٹیج کمپلیکس کی ترقی کی اسکیم کو  بھی نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد ملک بھر کے منتخب 15 مادی ثقافتی وراثت کے مقامات کی ترقی اور پائیدار فروغ ہے۔وزارت ثقافت، میوزیم گرانٹ اسکیم بھی نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت علاقائی، ریاستی اور ضلعی سطح کے عجائب گھروں کی ترقی، جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت اتر پردیش اور بہار سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو مختص، منظور  شدہ اور استعمال کیے گئے فنڈ کی تفصیلات ریاست   اور سال  کے لحاظ سے ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

غیر مادی ثقافتی وراثت کے فروغ اور تحفظ کے لیے وزارتِ ثقافت غیر مادی ثقافتی وراثت کے تحفظ کی اسکیم نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت  ہندوستان کے زندہ ثقافتی وراثت کی شناخت، دستاویز سازی، حفاظت، تحفظ اور فروغ کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔وزارت ثقافتی سرگرمیوں اور تخلیقی منصوبوں کے لیے گرانٹ اسکیم  کو بھی نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت علاقائی، لوک اور کلاسیکی فنون کے فروغ کے لیے ثقافتی پروگراموں، فنکارانہ پیشکش اور تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ، گرو-ششیہ روایت کے فروغ کے لیے مالی امداد — ریپرٹری گرانٹ اسکیم  کے تحت ممتاز اساتذہ اور ان کے فنکار گروپوں کو مالی امداد دی جاتی ہے، تاکہ روایتی گرو-ششیہ روایت کے ذریعے ہندوستان کے کلاسیکی فنون کا تحفظ، فروغ اور نئی نسلوں تک اس کی منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔یہ تمام اسکیمیں فن و ثقافت کے فروغ کی اسکیم کے تحت نافذ کی جاتی ہیں، جو جامع اسکیم  کلا سنسکرتی وکاس یوجنا کا ایک حصہ ہے۔ بجٹ کی رقم کلا سنسکرتی وکاس یوجنا کے تحت مختص کی جاتی ہے اور اس کی مختلف ذیلی اسکیموں اور حصوں  میں خرچ کی جاتی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیرِ ثقافت و سیاحت، گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب  میں دی ہیں۔

ضمیمہ – 1

گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت منظور، جاری اور استعمال کیے گئے فنڈ کی   تفصیلات سال کے لحاظ سے حسب  ذیل ہیں۔

(رقم لاکھ روپے میں)

نمبر شمار

ریاست

ادارے کا نام

ادارے کی نوعیت

عجائب گھر کی نوعیت

منظور شدہ رقم

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

مالی سال 2025-26

استعمال شدہ فنڈ

 

آندھرا پردیش

حکومتِ آندھرا پردیش، پدم شری کلوری سباراؤ میموریل ڈسٹرکٹ آرکیالوجیکل میوزیم، اننت پور

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

572.00

286.00

-

-

572.00

 

آندھرا پردیش سائنس سٹی، حکومتِ آندھرا پردیش، کیلاش گیری (دوواری کونڈا)، وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

375.20

-

-

129.13

150.395

 

محکمۂ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، حکومتِ آندھرا پردیش، رالابنڈی سبّا راؤ آرکیالوجیکل میوزیم، مشرقی گوداوری ضلع، آندھرا پردیش

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

400.00

-

-

59.956

200.00

 

محکمۂ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، حکومتِ آندھرا پردیش، آندھرا ساہتیہ پریشد سرکاری میوزیم، کاکیناڑہ، آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے۔

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

800.00

-

-

400.00

-

 

اروناچل پردیش

محکمۂ ثقافتی امور، حکومتِ اروناچل پردیش، ڈسٹرکٹ میوزیم، زیرو، اروناچل پردیش۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

720.00

-

21.699

338.301

360.00

 

گجرات

راجکوٹ راجیہ فاؤنڈیشن، راجیت ولاس پیلس، پیلس روڈ، راجکوٹ، گجرات۔

این جی او

نئے عجائب گھر کا قیام

500.00

125.00

-

-

500.00

 

ہماچل پردیش

محکمۂ السنہ و ثقافت، حکومتِ ہماچل پردیش، بینٹونی کیسل، شملہ، ہماچل پردیش۔

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

667.752

-

-

333.876

338.76

 

لیہ لداخ

ڈیسکڈ ثقافتی و فلاحی سوسائٹی، ڈیسکڈ گومپا، لداخ۔

این جی او

نئے عجائب گھر کا قیام

435.04

-

-

87.01

413.29

 

مدھیہ پردیش
 

لوکل آرکیالوجیکل میوزیم، سرونج، ضلع ودیشا، مدھیہ پردیش ہیریٹیج ڈیولپمنٹ ٹرسٹ، محکمۂ آثارِ قدیمہ، آرکائیوز  و عجائب گھر، بن گنگا روڈ، بھوپال۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

152.80

-

-

53.48

122.24

 

ہری سنگھ گور یونیورسٹی، ساگر، مدھیہ پردیش۔

یونیورسٹی

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

500.00

-

250.00

 

66.00

 

مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ، جہانگیرآباد، بھوپال، مدھیہ پردیش — گوالیار کے موتی محل کمپلیکس کے جنوبی حصے میں موسیقی کے عجائب گھر کے قیام کے لیے۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

1000.00

-

-

500.00

2.26

 

مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ، جہانگیرآباد، بھوپال، مدھیہ پردیش — بھوپال کے موتی محل میں واقع سٹی میوزیم کی جدید کاری اور ترقی کے لیے۔

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

1500.00

-

-

750.00

750.00

 

ڈائریکٹوریٹ برائے آثارِ قدیمہ، آرکائیوز| و عجائب گھر (ڈی اے اے ایم)، حکومتِ مدھیہ پردیش، بھوپال — مدھیہ پردیش اسٹیٹ میوزیم، بھوپال کی ترقی کے لیے۔

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

393.21

-

-

98.30

294.90

 

مہاراشٹر

پارسی پنچایت بمبئی کے فنڈ و جائیداد، فرامجی دادابھائی الپی والا میوزیم، ڈاکٹر دادابھائی نوروجی روڈ، فورٹ، ممبئی۔

این جی او

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

400.00

64.48

100.00

-

400.00

 

سمبائیوسس سوسائٹی — ایشیائی ثقافتی میوزیم، پونے کی ترقی کے لیے۔

این جی او

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

35.615

8.90

8.90

-

35.615

 

منی پور

محکمۂ ریاستی آثارِ قدیمہ، حکومتِ منی پور، امپھال، منی پور — کانگلا قلعہ، منی پور کے اندر تین گیلریوں کی ترقی کے لیے۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

435.51

108.87

-

-

326.632

 

خونگجوم وار میموریل ٹرسٹ، خونگجوم بازار، خونگجوم پولیس اسٹیشن کے سامنے، ضلع تھوبل، منی پور۔

این جی او

نئے عجائب گھر کا قیام

500.00

125.00

-

-

375.00

 

انالون کرسچن ڈیولپمنٹ کمیٹی (اے سی ڈی سی)، چندیل، منی پور۔

نئے عجائب گھر کا قیام

449.166

224.58

-

112.291

336.87

 

میزورم

ضلعی میوزیم، لونگلی، ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ، چنماری، ایزول۔

این جی او

نئے عجائب گھر کا قیام

827.217

206.807

-

 

827.217

 

قبائلی میوزیم، کمل نگر، ضلع لونگتلائی، چکما خود مختار ضلع کونسل، کمل نگر، میزورم۔

خود مختار ادارے

نئے عجائب گھر کا قیام

450.00

-

-

225.00

106.11

 

محکمۂ فن و ثقافت، حکومتِ میزورم — سیہا میں علاقائی میوزیم کے قیام کے لیے۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

901.305

-

-

450.652

450.652

 

ناگالینڈ

ڈائریکٹوریٹ آف آرٹ اینڈ کلچر، کوہیما، ناگالینڈ — توسنگ ٹاؤن، ناگالینڈ میں چی سور میوزیم کے قیام کے لیے۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

937.265

 

 

222.604

923.03

 

اڈیشہ

جے۔ ڈی۔ سینٹر آف آرٹ، وی آئی پی کالونی، نیاپلی، بھونیشور۔

این جی او

نئے عجائب گھر کا قیام

621.60

35.352

57.887

62.16

559.44

 

راجستھان

مہاراجہ سوائی مان سنگھ دوم میوزیم، سٹی پیلس، جے پور، راجستھان۔

 

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

400.00

1.00

-

199.00

199.94

 

تمل ناڈو

حکومتِ میوزیم، تروکوکرنم، پدوکوٹائی، تمل ناڈو۔

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

320.00

-

-

80.00

240.00

 

حکومتِ میوزیم، سینٹ مارک روڈ، سمنتھان پورم، پالیام کوٹائی، ضلع ترو نیل ویلی۔

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

181.144

-

-

45.286

224.95

 

 

حکومتِ میوزیم تریچی، رانی منگمل پیلس، ضلع تروچیراپلی۔

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

299.94

-

-

74.985

224.955

 

حکومتِ میوزیم اوٹی، اسٹون ہاؤس، ضلع اودھگمنڈلم۔

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

92.00

-

-

23.00

69.00

 

تلنگانہ

سالار جنگ میوزیم، حیدرآباد، تلنگانہ۔

وزارتِ ثقافت کا خود مختار ادارہ

Virtual Experiential Museum

33.00

33.00

-

 

18.466

 

اتر پردیش

الہ آباد ہائی کورٹ، پریاگ راج، اتر پردیش۔

ہائی کورٹ

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

20.976

10.488

-

5.243

15.731

 

انڈیا لٹریسی بورڈ، لٹریسی ہاؤس، کانپور پور روڈ، لکھنؤ۔

این جی او

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

500.00

-

-

125.00

374.93

 

وی آر آئی برج کلچر میوزیم، ورنداون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، رامن ریتی مارگ، ورنداون، متھرا، اتر پردیش۔

این جی او

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

340.304

-

170.52

152.774

323.294

 

ڈائریکٹوریٹ آف میوزیم، حکومتِ اتر پردیش — سیر گووردھن پور، وارانسی، اتر پردیش میں سنت روی داس میوزیم کے قیام کے لیے۔

ریاستی حکومت

نئے عجائب گھر کا قیام

1000.00

-

-

500.00

500.00

 

محکمۂ سیاحت، حکومتِ اتر پردیش، لکھنؤ، اتر پردیش — انٹرنیشنل رام کتھا میوزیم اینڈ آرٹ گیلری، ایودھیا، اتر پردیش میں ڈیجیٹل رامائن گیلری (ڈیجیٹل حل) کی ترقی کے لیے۔

ریاستی حکومت

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

800.00

-

-

360.00

760.00

 

مغربی بنگال

ڈائریکٹوریٹ جنرل بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) (ایسٹرن کمانڈ)، کولکاتہ

حکومت (سرکاری).

نئے عجائب گھر کا قیام

648.71

154.839

-

7.33

479.189

 

دہلی

انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانشسنس (اسکان)، ایسٹ آف کیلاش، نئی دہلی

این جی او

موجودہ عجائب گھر کی ترقی و توسیع

400.00

-

-

180.00

380.00

                                 

 

گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت عجائب گھروں کے ذخائر کے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے منظور، جاری اور استعمال کیے گئے فنڈ کی تفصیلات سال کے لحاظ سے حسب ذیل ہيں۔

(رقم لاکھ روپے میں)

نمبر شمار

ریاست

ادارے کا نام

ادارے کی نوعیت

منظور شدہ رقم

مالی سال 2023-24

مالی سال 2024-25

مالی سال 2025-26

استعمال شدہ فنڈ

  1.  

کرناٹک

بسوا سمیتی، بسوا بھون، سری بسویشور روڈ، بنگلور-560001

این جی او

25.00

-

-

12.50

25.00

******

(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)

UR. No-450


(रिलीज़ आईडी: 2288492) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil