ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: یورینیم کی کان کنی کے صحت پر اثرات

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 3:59PM by PIB Delhi

وزیراعظم کے دفتر ،عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے  ، نیو کلیائی توانائی اور خلائی امور کے محکمے کے مرکزی وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ؛ بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر(بی اے آر سی)کے ہیلتھ فزکس یونٹ (ایچ پی یو) کی جانب سے یورینیم کان کنی کے صحت اور ماحول پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کان کنی کے علاقوں کے اطراف باقاعدگی سے ماحولیاتی نگرانی کی جاتی ہے۔یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (یو سی آئی ایل) کان کنی اور یورینیم کی اپنی پروسیسنگ کی سرگرمیاں اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ(اے ای آر بی)کی نگرانی میں انجام دیتا ہے۔ ان سرگرمیوں کا وقتاً فوقتاً(اے ای آر بی) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی (ڈی جی ایم ایس) آلودگی پر قابو پانے والے ریاستی آلود بورڈ(ایس پی سی بی )کی جانب سے معائنہ کیا جاتا ہے اور جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔کان کنی سے متعلق سرگرمیوں  کے آغاز سے ہی کام کی جگہوں اور اردگرد کے ماحول میں تابکاری کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ نگرانی کے نتائج سے مسلسل یہ بات سامنے آئی ہے کہ کارکنوں اور عام لوگوں کو تابکاری کی جو مقدار پہنچتی ہے، وہ  اے ای آر بی کی مقررہ محفوظ حدود کے اندر ہے۔حال ہی میں یورینیم کارپوریشن آف انڈیا(یو سی آئی ایل ) نے جھارکھنڈ میں اپنے پروجیکٹوں کے اطراف واقع  گاؤں  میں ایک صحت جائزہ بھی کرایا۔ اس جائزے میں  متعدد  گاؤں شامل کیے گئے اور بڑی تعداد میں گاؤؤں کا  طبی معائنہ کیا گیا۔جائزے میں  سامنے آنے والے صحت کے مسائل عام نوعیت کے تھے اور ان کی نوعیت وہی تھی جو اسی طرح کے سماجی و معاشی حالات والے دیگر دیہی علاقوں میں عموماً پائی جاتی ہے۔گزشتہ تمام مطالعات کا اہم نتیجہ یہ رہا کہ یورینیم کان کنی کے علاقوں میں پائی جانے والی بیماریوں کا تعلق تابکاری کے اثرات سے ثابت نہیں ہوتا۔

یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(یو سی آئی ایل)، ہیلتھ فزکس یونٹ(بی اے آر سی)C) اور دیگرانضباطی  اداروں کے اشتراک سے جھارکھنڈ کے یورینیم کان کنی والے علاقوں اور ان کے اطراف طویل مدتی صحت کی نگرانی، ماحولیاتی نگرانی اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔کام کی جگہوں پر تابکاری، ماحول سے لیے گئے نمونوں (ہوا، پانی، مٹی اور خوراک) اور کارکنوں کو لاحق تابکاری کی مقدار کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے، تاکہ ایٹمی تونائی انضباطی  بورڈ (اے ای آر بی ) مقررہ معیارات پر مکمل عمل درآمد ہو اور یقینی بنایا جا سکے۔کارکنوں کے طبی معائنے اور صحت کی نگرانی باقاعدگی سے کی جاتی ہے، جبکہ کان کنی کے اطراف واقع  گاؤں  میں رہنے والے لوگوں کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے بھی وقتاً فوقتاً خصوصی طبی سروے اور صحت جانچ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) کے تحت یو سی آئی ایل مقامی آبادی کی فلاح کے لیے مختلف منصوبے بھی چلا رہا ہے، جن میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی، صحت کی سہولیات، صفائی ستھرائی، تعلیم، ہنر مندی کی تربیت اور بنیادی ڈھانچے  کا فروغ  شامل ہیں۔اس کے علاوہ تابکاری سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے وقتاً فوقتاً شعور بیدارکرنے کے پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں گاؤں، گرام پنچایت کے نمائندے، میڈیا کے افراد، اساتذہ، طلبہ، یو سی آئی ایل اور ہیلتھ فزکس یونٹ(بی اے آر سی)کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

******

(ش ح۔ش م۔ م ذ۔)

U- 442


(रिलीज़ आईडी: 2288490) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी