عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال : مشن کرم یوگی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 4:39PM by PIB Delhi
سول سروسز صلاحیت سازی کے لیے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) یعنی مشن کرم یوگی کو ستمبر 2020 میں حکومت ہند کے ذریعہ منظوری دی گئی ۔ اس کا مقصد ایچ آر نظام کو ’ضابطے پر مبنی‘ سے ’کردار پر مبنی‘ نظام میں تبدیل کرنا ، اور بھارتی اخلاقیات کی جڑوں سے وابستہ رہتے ہوئے عالمی منظر نامے کے ساتھ سول سروینٹس تیار کرنا ہے۔
آج کی تاریخ تک، 1.69 کروڑ سے زائد صارفین کو اس پلیٹ فارم پر شامل کیا جا چکا ہے، اور یہ پلیٹ فارم مختلف شعبوں، فنکشنل اور رویے سے متعلق صلاحیتوں کے 5500 سے زائد کورسز کی میزبانی کرتا ہے، جن میں 14.08 کروڑ سے زیادہ کورسز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ یہ کورسز ہندی اور دیگر بھارتی زبانوں سمیت 23 زبانوں میں دستیاب ہیں، جو وسیع تر رسائی اور علاقائی و لسانی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگی کو ممکن بناتے ہیں۔
حکومت نے مشن کرم یوگی کے لیے ایک نگرانی اور جائزہ فریم ورک بھی وضع کیا ہے۔ یہ فریم ورک اہم کارکردگی کے اشاریوں پر متعلقہ فریقوں کی کارکردگی کی نگرانی اور جانچ کے قابل بناتا ہے، جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ان کے کردار اور ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
رپورٹنگ سال 2025-26 سے، مرکزی حکومت کے ملازمین اور آل انڈیا سروسز کے افسران کی سالانہ کارکردگی کی تشخیصی رپورٹوں (اے پی اے آر) میں آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر لازمی کورسز اور جائزوں کی تکمیل کی صورتحال کو درج کیا جا رہا ہے۔
یہ معلومات عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
*****
(ش ح –اب ن)
U.No:468
(रिलीज़ आईडी: 2288488)
आगंतुक पटल : 4