وزارات ثقافت
عجائب گھروں اور آرکائیوز کا ڈیجیٹلائزیشن
प्रविष्टि तिथि:
23 JUL 2026 3:52PM by PIB Delhi
وزارتِ ثقافت نے عجائب گھروں کے ذخائر اور محفوظ دستاویزی ریکارڈ (آرکائیوز) کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے کے لیے جتن سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن مہم شروع کی ہے، جسے سی-ڈیک، پونے کے تکنیکی تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے میوزیمز آف انڈیا پورٹل کے ذریعے قومی ڈیجیٹل ذخیرہ قائم کیا گیا ہے، جہاں قومی سطح کے آٹھ عجائب گھروں، محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) کے دو مقامی عجائب گھروں اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر میوزیم، پونے کے ڈیجیٹل مجموعے دستیاب ہیں۔15 جولائی 2026 تک مجموعی طور پر 4,88,983 نوادرات میں سے 3,75,707 نوادرات کو ڈیجیٹلائز کرکے آن لائن دستیاب کرایا جا چکا ہے (ضمیمہ-1)۔اب تک ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیے گئے اصناف درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھے جا سکتے ہیں۔
https://museumsofindia.gov.in/repository
وزارتِ ثقافت اور اس کے ماتحت اداروں کی جانب سے عجائب گھروں کے ذخائر اور آرکائیو ریکارڈ کا ڈیجیٹلائزیشن مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت عجائب گھروں کے ذخائر کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران اس مقصد کے لیے مذکورہ اسکیم کے تحت 25 لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی گئی ہے۔
وزارتِ ثقافت کے تحت شروع کیے گئے گیان بھارتم مشن کا مقصد ہندوستان کے وسیع مخطوطات کی وراثت کا تحفظ کرنا اور آئندہ نسلوں کے لیے تہذیبی و علمی روایات کو ازسرِنو زندہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں فی الحال گیان بھارتم پورٹل پر ساڑھے تین لاکھ سے زائد ڈیجیٹل مخطوطات عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہیں، جنہیں درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://gyanbharatam.com/
وزارتِ ثقافت کے تحت نیشنل آرکائیو آف انڈیا کی جانب سے تاریخی اور قیمتی دستاویزی وراثت کے تحفظ اور عوام و محققین کے لیے ان تک وسیع تر رسائی فراہم کرنے کے مقصد سے محفوظ دستاویزات کا ڈیجیٹلائزیشن کیا جارہا ہے۔
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اس وقت 30 کروڑ صفحات کے ڈیجیٹلائزیشن اور 4.5 کروڑ صفحات کے تحفظ کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ 21 جولائی 2026 تک اس منصوبے کی موجودہ پیش رفت درج ذیل ہے:
21 جولائی 2026 تک مجموعی طور پر تقریباً 17 کروڑ 67 لاکھ 40 ہزار 596 صفحات (تقریباً 17.67 کروڑ) کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل مجموعوں کی دستیابی، ڈیجیٹل ذخائر کی مضبوطی اور قابلِ تلاش ڈیٹا بیس کی تیاری کے ذریعے عوامی رسائی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹلائز کیے گئے محفوظ دستاویزی ریکارڈ کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے مخصوص پورٹل ابھیلیکھ پٹل پر بھی اپ لوڈ کیا جا رہا ہے، تاکہ محققین، اہلِ علم اور عام شہری دنیا بھر سے ہندوستان کے دستاویزی ورثے تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیرِ ثقافت و سیاحت، گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔
ضمیمہ – 1
|
15 جولائی 2026 تک ویب سائٹ پر دستیاب ڈیجیٹلائز مجموعوں کی تقابلی تفصیل
|
|
نمبر شمار
|
عجائب گھر کا نام
|
عجائب گھر میں موجود نوادرات کی کل تعداد
|
ویب سائٹ پر دستیاب
|
ویب سائٹ پر دستیابی کا فیصد (%)
|
|
1
|
نیشنل میوزیم
|
206169
|
119255
|
57.84
|
|
2
|
انڈین میوزیم
|
108000
|
91013
|
84.27
|
|
3
|
وکٹوریہ میموریل ہال
|
29220
|
28592
|
97.85
|
|
4
|
سالار جنگ میوزیم
|
48367
|
48349
|
99.96
|
|
5
|
الہ آباد میوزیم
|
70121
|
63781
|
90.96
|
|
6
|
این جی ایم اے، نئی دہلی
|
15929
|
13578
|
85.24
|
|
7
|
این جی ایم اے، ممبئی
|
1461
|
1461
|
100.00
|
|
8
|
این جی ایم اے، بنگلور
|
534
|
526
|
98.50
|
|
9
|
اے ایس آئی، گوا میوزیم
|
729
|
702
|
96.30
|
|
10
|
اے ایس آئی، ناگرجنکونڈہ میوزیم
|
8453
|
8450
|
99.96
|
|
|
کل
|
488983
|
375707
|
76.83
|
******
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)
UR. No-448
(रिलीज़ आईडी: 2288424)
आगंतुक पटल : 9