وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کانفرنس اور بین الاقوامی گورننگ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد، برکس کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا گیا


برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کے تحت روایتی اور مقامی علم کے نظام کو نئے موضوعاتی شعبے کے طور پر شامل کرنے کی تجویز کی گئی

بین الاقوامی گورننگ بورڈ نے اعلامیہ منظور کیا اور تعلیمی تعاون کو مزید آگے بڑھایا

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 7:22PM by PIB Delhi

بھارت کی برکس صدارت 2026 کے تحت مرکزی وزارت تعلیم نے منگل (21 جولائی 2026) کو ورچوئل انداز میں برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کے بین الاقوامی گورننگ بورڈ (آئی جی بی) کے اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ اجلاس پیر (20 جولائی 2026) کو روایتی اور مقامی علم کے نظام کے موضوع پر منعقدہ برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کانفرنس کے بعد منعقد ہوا۔ دو روزہ اس پروگرام میں برکس کے رکن ممالک کے سرکاری نمائندوں، جامعات کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور دیگر ماہرین نے شرکت کی، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

بین الاقوامی گورننگ بورڈ (آئی جی بی) کے اجلاس کا افتتاح وزارتِ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کے ایم پرفل چندر شرما نے کیا، جبکہ آئی آئی ٹی بمبئی کے ڈین (بین الاقوامی تعلقات) پروفیسر سدرشن کمار نے برکس نیٹ ورک یونیورسٹی، اس کے مسلسل وسعت پاتے ادارہ جاتی نیٹ ورک اور جاری اشتراکی اقدامات کا جامع جائزہ پیش کیا۔ رکن ممالک نے بھی اپنی شریک جامعات اور گزشتہ ایک سال کے دوران انجام دی گئی تعلیمی تعاون کی سرگرمیوں کے بارے میں تازہ معلومات پیش کیں۔

برازیل، چین، مصر، انڈونیشیا، ایران، روس، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سمیت برکس کے رکن ممالک کے نمائندوں کے علاوہ جامعات کے سربراہان، ماہرینِ تعلیم اور دیگر ماہرین نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے مداخلتیں پیش کرتے ہوئے قومی اقدامات اور بہترین عملی نمونوں کو اجاگر کیا۔ اجلاس میں ہونے والی غور و خوض کے دوران برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تعلیمی تعاون، مشترکہ تحقیق، ادارہ جاتی شراکت داری اور علم کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کی ایک اہم جھلک روایتی اور مقامی علم کے نظام پر منعقدہ برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کانفرنس کے نتائج کی پیشکش تھی، جو برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کے فریم ورک کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی۔ کانفرنس میں روایتی اور مقامی علم کے نظام کی نشاندہی، دستاویزی اندراج، تحفظ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل اشاعت پر غور کیا گیا، جبکہ اخلاقی نظم و نسق، مقامی برادریوں کی ملکیت، فوائد کی منصفانہ تقسیم اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ استعمال پر بھی زور دیا گیا۔ کانفرنس نے روایتی اور مقامی علم کے نظام پر تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے رہنما اصول بھی تیار کیے، جنہیں بین الاقوامی گورننگ بورڈ کے غور و خوض کے لیے پیش کیا گیا۔

اس ابھرتے ہوئے تعاون کے شعبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بین الاقوامی گورننگ بورڈ نے برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کے تحت روایتی اور مقامی علم کے نظام کو ایک نئے بین الاقوامی موضوعاتی گروپ (آئی ٹی جی) کے طور پر شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا۔ اس تجویز کو رکن ممالک کی جانب سے وسیع حمایت حاصل ہوئی، جو برکس کے اعلیٰ تعلیمی فریم ورک کے تحت روایتی علم کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ رکن ممالک نے اس تجویز کو آگے بڑھانے کے مقصد سے تصوراتی نوٹ پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

گورننگ بورڈ نے برکس نیٹ ورک یونیورسٹی ایکشن پلان (2025–2028) کا بھی جائزہ لیا، نئی برکس نیٹ ورک یونیورسٹی ویب سائٹ کی تیاری پر تبادلۂ خیال کیا، ادارہ جاتی تعاون، تعلیمی نقل و حرکت اور مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کے اقدامات پر غور کیا، اور تفصیلی غور و خوض کے بعد برکس نیٹ ورک یونیورسٹی بین الاقوامی گورننگ بورڈ اعلامیہ کو منظور کر لیا۔

اجلاس میں برکس کے رکن ممالک نے اس اجتماعی عزم کا اعادہ کیا کہ برکس نیٹ ورک یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اختراع اور عوامی روابط کے ایک ممتاز پلیٹ فارم کے طور پر مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ بھارت نے تمام شریک وفود کا تعمیری تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اپنی برکس صدارت کے موضوع ”لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کی تعمیر“ کے تحت تعلیمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

U: 413


(रिलीज़ आईडी: 2288059) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi