تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر میں کوآپریٹو سوسائٹیاں

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 5:18PM by PIB Delhi

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق 15 جولائی 2026 تک مہاراشٹر میں کل 2,27,177 کوآپریٹو سوسائٹیاں موجود ہیں۔ مہاراشٹر میں مختلف شعبوں کے لحاظ سے کوآپریٹو سوسائٹیوں، ضلعی فیڈریشنوں اور ریاستی فیڈریشنوں کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

حکومت نے 2022 میں پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن کا مرکزی شعبہ جاتی منصوبہ شروع کیا۔ ابتدا میں اس منصوبے کے تحت 63 ہزار پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) کو شامل کیا گیا تھا، جس کے لیے 2,516 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ بعد ازاں اس منصوبے کو توسیع دیتے ہوئے 79,630 سوسائٹیوں تک بڑھا دیا گیا اور اس کے لیے مالیاتی انتظام 2,925.39 کروڑ روپے کر دیا گیا۔

اس منصوبے کا مقصد تمام فعال پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کو انٹرپرائز ریسورس پلاننگ پر مبنی مشترکہ قومی سافٹ ویئر سے جوڑنا ہے۔ اس کے تحت ان سوسائٹیوں کو ریاستی کوآپریٹو بینکوں اور ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے نابارڈ سے بھی مربوط کیا جاتا ہے۔

مہاراشٹر میں اس منصوبے کے تحت 12,178 پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت ریاست کو مجموعی طور پر 29.14 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی، جس میں مالی سال 2025-26 کے دوران 9.14 کروڑ روپے اور 2026-27 میں 20.00 کروڑ روپے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 30 جون 2026 تک قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن نے مہاراشٹر میں کوآپریٹو شعبے کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 34,161.54 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جاری کی گئی رقوم کی سال وار تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

امداد باہمی کی وزارت نے 6 جولائی 2021 کو اپنے قیام کے بعد سے "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں ڈیری، شوگر اور زرعی کوآپریٹو شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں اہم درج ذیل ہیں:

1۔ پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے مثالی ضمنی قواعد:

ان قواعد کے ذریعے پرائمری زرعی قرض کوآپریٹو سوسائٹیوں کو 25 سے زائد کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے ان کے نظم و نسق، شفافیت اور جوابدہی میں بہتری آئی ہے۔ اب یہ سوسائٹیاں پردھان منتری کسان سمردھی کیندر، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور کامن سروس سینٹر کے طور پر بھی کام کر سکتی ہیں۔

2۔ کوآپریٹو قیادت میں وائٹ ریولیوشن 2.0:

اس اقدام کا مقصد پانچ برسوں میں ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے دودھ کی خریداری میں 50 فیصد اضافہ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ کوآپریٹو نیٹ ورک کی توسیع، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

3۔ انکم ٹیکس میں راحت:

یہ واضح کیا گیا ہے کہ اپریل 2016 سے اگر کوآپریٹو شوگر ملیں گنے کی قیمت منصفانہ و معاوضہ قیمت یا ریاست کی مقررہ قیمت تک ادا کرتی ہیں تو ان پر اضافی انکم ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

4۔ مرکزی بجٹ 2023-24 کے تحت ٹیکس میں رعایت:

شوگر کوآپریٹو سوسائٹیوں کو مالی سال 2016-17 سے قبل گنا کاشتکاروں کو کی گئی ادائیگیوں کو اخراجات کے طور پر ظاہر کرنے کی اجازت دی گئی، جس سے انہیں 46 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی راحت ملی۔

5۔ قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن کے ذریعے مالی معاونت:

ایتھنول پلانٹس، شریک توانائی منصوبوں اور ورکنگ کیپیٹل کے لیے خصوصی اسکیم شروع کی گئی۔ اس مقصد کے لیے وزارت امداد باہمی نے ایک ہزار کروڑ روپے قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن کو جاری کیے، جس کے بعد کارپوریشن نے 56 کوآپریٹو شوگر ملوں کو مجموعی طور پر 10,005 کروڑ روپے فراہم کیے۔

6۔ ایتھنول ملاوٹ پروگرام:

ایتھنول کی خریداری کے پروگرام کے تحت کوآپریٹو شوگر ملوں کو نجی کمپنیوں کے مساوی درجہ دیا گیا، تاکہ وہ بھی مساوی بنیادوں پر ایتھنول کی فروخت کر سکیں۔

7۔ شیرے پر جی ایس ٹی میں کمی:

شیرے پر عائد جی ایس ٹی کو 28 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا، جس سے کوآپریٹو شوگر ملوں کے منافع میں اضافہ ہوا۔

8۔ بند شوگر ملوں کی بحالی:

امداد باہمی کی وزارت کی تجویز پر انڈین پوٹاش لمیٹڈ نے بند پڑی کوآپریٹو شوگر ملوں کو دوبارہ فعال بنانے کا اقدام شروع کیا ہے۔

******

Annexure-1

Sector-wise total number of Primary Societies, District Federations and State Federations in Maharashtra

S. No.

Name of Sector

Primary

Societies

District Federation

State Federation

1

Agriculture & Allied Cooperative

3,598

3

0

2

Agro-Processing / Industrial Cooperative

5,587

7

1

3

Bee Farming Cooperative

1

0

0

4

Consumer Cooperative

2,032

2

0

5

Credit & Thrift Society

21,036

12

4

6

Dairy Cooperative

13,709

8

0

7

Educational & Training Cooperatives

69

12

1

8

Fishery Cooperative

3,539

6

3

9

Handicraft Cooperative

12

0

0

10

Handloom Textile & Weavers Cooperative

530

2

2

11

Housing Cooperative Society

1,27,783

24

0

12

Jute and Coir Cooperative

13

0

0

13

Khadi Gramodyog

5

0

0

14

Labour Cooperative

11,555

27

0

15

Livestock & Poultry Cooperative

638

0

0

16

Marketing Cooperative Society

1,337

2

0

17

Miscellaneous Credit Cooperative Society

323

3

0

18

Miscellaneous Non-Credit

7,500

24

2

19

Multipurpose Cooperative

4,812

2

0

20

PACS/LAMPS/FSS

21,257

0

0

21

Sericulture Cooperative

3

0

0

22

Social Welfare & Cultural Cooperative

468

0

0

23

Sugar Mills Cooperative

98

0

1

24

Tourism Cooperative

129

0

0

25

Transport Cooperative

235

0

0

26

Tribal-SC/ST Cooperative

15

0

1

27

Urban Cooperative Bank (UCB)

453

4

1

28

Women Welfare Cooperative Society

440

0

0

 

Total

2,27,177

138

16

Source: NCD portal as of 15.07.2026

Annexure-2

Last 5 Years Activity wise Disbursement in Maharashtra by NCDC

(Rs.in crore)

S. No.

Scheme/Activity

2021-22

2022-23

2023-

24

2024-

25

2025-

26

2026-27
(As on 30.06.2026)

1

Marketing & Inputs

 

 

 

 

3.75

 

2

Dairy & Live Stock

3.98

0.33

 

 

 

 

3

Consumer

0.90

 

 

 

 

 

4

FPO

0.36

0.53

2.24

2.57

4.34

0.45

5

Fisheries

0.10

10.52

14.09

11.31

11.84

0.65

6

C, IC & SC

7.70

6.40

36.40

81.06

49.99

24.66

7

Plantation

 

 

 

 

 

 

8

Sugar

653.84

686.65

2,004.34

7,617.50

5,014.16

291.35

9

Textile

21.19

46.72

44.35

51.31

16.71

 

10

M.I.S

 

 

 

0.75

 

 

 

Total

688.07

751.15

2101.42

7764.51

5100.79

317.11

 

 یہ معلومات امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 411 )


(रिलीज़ आईडी: 2288030) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी