سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے نیشنل ہائی وے کے کنسلٹنسی معاہدوں میں پیشہ ور افراد کی شمولیت کے لیے فریم ورک کو مزید مضبوط کیاہے


نیشنل ہاوے پروجیکٹوں میں تجربہ کار انجینئرنگ پیشہ ور افراد اور نوجوان صلاحیتوں کو راغب کرنے کے لیے این ایچ اے آئی نے مشاورتی آر ایف پی کی دفعات میں نظرثانی کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 4:41PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی وے پروجیکٹوںکی تکنیکی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے، این ایچ اے آئی نے اتھارٹی انجینئر (اے ای ) اور انڈیپنڈنٹ انجینئر (آئی ای )مشاورتی خدمات کی تعیناتی کے لیے معیاری درخواست برائے تجاویز (آر ایف پی ) دستاویزات میں ترمیم کی ہے۔ ان ترامیم کے تحت مستقبل کے معاہدوں میں مشاورتی فرموں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ کلیدی پیشہ ور افراد ،ذیلی پیشہ ور افراد (سول انجینئر) اور نوجوان پیشہ ور افراد (سول انجینئر) کو کم از کم مقررہ معاوضہ ادا کریں۔

ٹیم لیڈر اور برج/اسٹرکچرل انجینئر کے لیے کم از کم ماہانہ معاوضہ 5.00 لاکھ روپے، روڈ سیفٹی ایکسپرٹ کے لیے 2.50 لاکھ روپے، جبکہ ریزیڈنٹ کم ہائی وے انجینئر، پروگرام شیڈول ریویوَر، سینئر کوالٹی کم میٹریل ایکسپرٹ اور سینئر پیومنٹ اسپیشلسٹ کے لیے 3.50 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، ذیلی پیشہ ور افراد (- سول انجینئر) کے لیے کم از کم ماہانہ معاوضہ 1.50 لاکھ روپے اور نوجوان پیشہ ور افراد (سول انجینئر)کے لیے 1.00 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔مشاورتی عملے کو مقررہ کم از کم معاوضے کی ادائیگی کو ایسکرو انتظام  کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔

تجربہ کار سائٹ انجینئرز کے لیے منظم کیریئر ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے، این ایچ اے آئی نے سائٹ انجینئرز کی تعیناتی سے متعلق پالیسی میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت ان کی مدتِ تعیناتی زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک محدود تھی۔

ان تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کو قومی شاہراہ نیٹ ورک کی ترقی میں مسلسل اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے، این ایچ اے آئی نے اتھارٹی انجینئر اور انڈیپنڈنٹ انجینئرمشاورتی خدمات سے متعلق آر ایف پی  دستاویزات کی جنرل کنڈیشنز آف کنٹریکٹ (جی سی سی) میں مخصوص دفعات شامل کی ہیں۔

نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت، اتھارٹی انجینئر اور انڈیپنڈنٹ انجینئر مشاورتی فرموں کی جانب سے تعینات کیے جانے والے ذیلی پیشہ ور انجینئرنگ عملے میں کم از کم 20 فیصد ایسے سابقہ سائٹ انجینئرز یا نوجوان پیشہ ور افراد شامل ہوں گے، جو این ایچ اے آئی، وزارتِ روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز یا این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ساتھ پہلے کام کر چکے ہیں۔اس فریم ورک کا مقصد ان پیشہ ور افراد کے قومی شاہراہوں کی منصوبہ بندی، تعمیراتی نگرانی اور منصوبہ جاتی انتظام  میں حاصل کردہ تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے، جبکہ انہیں شاہراہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بامقصد روزگار کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔

منصفانہ اور مسابقتی معاوضے کو مزید فروغ دینے کے لیے، این ایچ اے آئی نے یہ بھی مقرر کیا ہے کہ سائٹ انجینئروں اور نوجوان پیشہ ور افرادجیسے پیشہ ور افراد، جن کے پاس متعلقہ شعبے میں پانچ سال یا اس سے زیادہ کا تجربہ ہے، انہیں کم از کم 1.50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

تکنیکی طور پر اہل، تجربہ کار اور باصلاحیت کلیدی پیشہ ور افراد  کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے این ایچ اے آئی اسکل برج پورٹل  کے ذریعے لازمی پینل میں شامل کرنے  اور انٹرویو کے تقاضے بھی متعارف کرائے ہیں۔ان دفعات کو کنسلٹنسی معاہدوںمیں شامل کیا گیا ہے، تاکہ انتخاب کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور قومی شاہراہوں سے متعلق مشاورتی کاموں میں پیشہ ور افراد کی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ اصلاحات قومی شاہراہوں کی ترقی سے وابستہ انجینئرنگ پیشہ ور افراد کے لیے ایک پائیدار کیریئر راستہ قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔نظرثانی شدہ دفعات قومی شاہراہوں کی ترقی میں مصروف مشاورتی فرموں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بھی مزید مضبوط بنائیں گی، کیونکہ ان کے ذریعے قومی شاہراہ منصوبوں کے نفاذ اور نگرانی میں عملی تجربہ رکھنے والے پیشہ ور افراد کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں  کی بہتر تکمیل، معیار کے اعلیٰ معیارات کے قیام اور پورے قومی شاہراہ نظام میں آپریشنل کارکردگی میں اضافے میں مدد ملے گی۔

تجربہ کار فیلڈ انجینئروں کو مشاورتی کرداروں میں منتقل ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی کا مقصد شعبے میں موجود قیمتی تکنیکی معلومات اور تجربے کو محفوظ رکھنا ہے، جبکہ پروجیکٹوں کی نگرانی کے معیار اور تسلسل کو بھی بہتر بنانا ہے۔این ایچ اے آئی پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کے انجینئرنگ ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور اسے برقرار رکھنے، نیز عالمی معیار کے قومی شاہراہ نیٹ ورک کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ترقی پسند پالیسی اقدامات اختیار کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

***

)ش ح۔ش آ۔)

UN No: 383


(रिलीज़ आईडी: 2288023) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu