اقلیتی امور کی وزارتت
قومی اقلیتی کمیشن رابطہ کاری پہل قدمیوں کے توسط سے مکالمے اور مبنی بر شمولیت ترقی کو فروغ دے رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 5:14PM by PIB Delhi
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کی جانب سے منعقد کیے گئے سمیناروں اور کانفرنسوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
قومی اقلیتی کمیشن نے سال 2026 کے دوران "تعلیم کے شعبے میں جین برادری کا تعاون" کے موضوع پر ایک مطالعہ کیا ہے۔ یہ مطالعہ بھارت میں جین برادری کے تاریخی ارتقاء، ادارہ جاتی تعاون اور تعلیمی فلسفے کو دستاویزی شکل دیتا ہے۔ اس میں علم، تحقیق، اسکالرشپس، اقدار پر مبنی تعلیم اور تعلیم تک ہمہ گیر رسائی کو فروغ دینے میں جین ٹرسٹیز، مخیر حضرات، تعلیمی اداروں اور برادری کی تنظیموں کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے اپنے مشاورتی اور سہولتی مینڈیٹ کے تحت 19 مئی 2026 کو نئی دہلی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ مائنورٹیز کمیشن سمیت ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے نمائندوں اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکام نے شرکت کی۔ اس کانفرنس نے اداروں کی مضبوطی، انتظامی ہم آہنگی، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، اور رسائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادریوں کے لیے فلاحی اقدامات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقوں کے تبادلے پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
کمیشن نے اقلیتی برادریوں سے متعلق مسائل پر مکالمے، تحقیق اور بیداری کو فروغ دینے اور حکومت کے فلاحی اقدامات کے بارے میں معلومات کی وسیع تر تشہیر کی حوصلہ افزائی کے لیے سال 2026 کے دوران بدھ، جین اور پارسی برادریوں پر قومی سیمیناروں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا۔ ان تقریبات کے دوران، مختلف فلاحی اقدامات اور پروگراموں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا گیا۔
یہ معلومات اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
ضمیمہ
***
(ش ح –اب ن)
U.No:396
(रिलीज़ आईडी: 2288015)
आगंतुक पटल : 8