وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

آبی ذخائر اور امرت سروور میں ماہی پروری کے ذریعے نیلی معیشت کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 1:31PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے مرکزی بجٹ 2026-27 میں ملک بھر کے 500 آبی ذخائر اور امرت سرووروں کی مربوط ترقی کے ذریعے ماہی پروری اور آبی زراعت کے فروغ کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آبی ذخائر اور امرت سرووروں میں موجود ماہی پروری کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنا، آبی ذخائر سے وابستہ ماہی گیروں کے روزگار کو مضبوط بنانا اور امرت سرووروں اور آبی ذخائر میں ماہی پروری کی ترقی کے لیے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں اور فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کی مؤثر شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

(ب): آبی ذخائر اور امرت سرووروں کی مربوط ترقی کے اس منصوبے پر سرمایہ کاری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔ منصوبوں کے انتخاب کا عمل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مشاورت کے بعد مکمل کیا گیا ہے، جس میں متعلقہ آبی ذخائر اور امرت سرووروں میں سال بھر پانی کی دستیابی اور ماہی پروری کی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اب تک منتخب کیے گئے آبی ذخائر اور امرت سرووروں کی ریاست وار فہرست بالترتیب ضمیمہI- اور ضمیمہII- میں دی گئی ہے۔

(ج): حکومت ہند کی وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ ماہی پروری کا مقصد ملک میں ماہی گیروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ اسی مقصد کے تحت آبی ذخائر اور امرت سرووروں کی مربوط ترقی کے پروگرام میں فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز، خواتین کی قیادت والے گروپوں اور ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت منتخب آبی ذخائر اور امرت سرووروں میں نئی فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز، خواتین کی قیادت والے گروپوں اور ماہی پروری کی تعاونی انجمنوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جبکہ پہلے سے قائم تنظیموں کو بھی ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

****

ضمیمہI-

بیان: مربوط ترقی کے لیے شناخت شدہ آبی ذخائر کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

ذخائر کی کل تعداد

1

اروناچل پردیش

12

2

بہار

12

3

چھتیس گڑھ

27

4

گوا

3

6

گجرات

12

7

ہماچل پردیش

5

8

جموں و کشمیر

4

9

جھارکھنڈ

41

10

کرناٹک

11

11

کیرالہ

28

12

مدھیہ پردیش

22

13

مہاراشٹر

34

14

منی پور

4

15

میگھالیہ

3

16

میزورم

3

17

ناگالینڈ

1

18

اوڈیشہ

25

19

پنجاب

7

20

راجستھان

15

21

تمل ناڈو

10

22

تلنگانہ

27

23

تریپورہ

1

24

اتراکھنڈ

6

25

اتر پردیش

19

26

آندھرا پردیش

13

27

مغربی بنگال

6

کل

351

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ-II

بیان: شناخت شدہ امرت سرووروں کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

امرت سرووروں کی کل تعداد

1

بہار

5

2

ہماچل پردیش

4

3

جھارکھنڈ

5

4

میگھالیہ

3

5

چھتیس گڑھ

5

6

مدھیہ پردیش

5

7

اتراکھنڈ

4

8

میزورم

2

9

کیرالہ

4

10

گجرات

3

11

تلنگانہ

6

12

اتر پردیش

12

13

تمل ناڈو

6

14

اوڈیشہ

5

15

ناگالینڈ

5

16

راجستھان

5

17

تریپورہ

5

18

آسام

5

19

پنجاب

3

20

مہاراشٹر

6

21

سکم

2

کل

100

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیں۔

**********

 

Urdu Release-331

(ش ح۔ ا ک۔ ش ہ ب)

 


(रिलीज़ आईडी: 2288004) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil