عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: سول سروس تربیتی اداروں کے لیے قومی معیارات
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 4:37PM by PIB Delhi
نیشنل اسٹینڈرڈز فار سول سروس ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز (این ایس سی ایس ٹی آئی) پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے این ایس سی ایس ٹی آئی 2.0 کے نام سے 18 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا۔ این ایس سی ایس ٹی آئی پر نظرثانی کا مقصد مشن کرم یوگی کے بدلتے ہوئے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانا اور سول سروس تربیتی اداروں (سی ایس ٹی آئی ایس) کے اسٹریٹجک کردار کو مستحکم کرنا ہے، تاکہ مسلسل سیکھنے کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکے اور اہلیت پر مبنی تربیت فراہم کی جا سکے۔
این ایس سی ایس ٹی آئی کے نفاذ کا جائزہ ایک منظم مشاورتی عمل کے ذریعے لیا گیا، جس کے تحت منظور شدہ سول سروس تربیتی اداروں (سی ایس ٹی آئی ایس) کے ساتھ ایک قومی سطح کی ورکشاپ منعقد کی گئی تاکہ موجودہ فریم ورک کے بارے میں تفصیلی تجاویز اور آراء حاصل کی جا سکیں۔جائزے سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر این ایس سی ایس ٹی آئی 2.0 کے تحت فریم ورک کی ازسرنو تشکیل اور جائزہ پیمانوں کو 59 سے کم کرکے 43 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ جائزہ پیمانے تربیتی اداروں کے مختلف اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جن میں کورس ڈیزائن، فیکلٹی کی ترقی، وسائل اور تربیتی اہداف، ڈیجیٹلائزیشن اور تربیت کی فراہمی، تربیت کا جائزہ اور معیار کی یقین دہانی، نیز تربیتی ادارے کے نظم و نسق اور آپریشنل امور شامل ہیں۔
سول سروسز کی تربیت کے معیار اور یکسانیت کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں فرق کے تجزیے کی بنیاد پر کوالٹی امپروومنٹ پلان (کیو آئی پی) تیار کرنا شامل ہے۔ ان منصوبوں کو اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والے اداروں کی رہنمائی اور سرپرستی سے مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ، مخصوص تربیتی پروگراموں کے ذریعے فیکلٹی کی ترقی، تربیتی مواد کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے معاونت، نظم و نسق، خریداری اور تربیتی انتظامی عمل کو مضبوط بنانا، اور مسلسل معیار بندی و باہمی تعاون پر مبنی نظام کا قیام بھی شامل ہے۔یہ اقدامات مرکزی اور ریاستی سطح کے تربیتی اداروں میں وسائل کے اشتراک، حقیقی وقت پر مبنی ڈیٹا سے فیصلے کرنے کے عمل کو بہتر بنانے اور طویل مدتی ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔
تربیتی اداروں کی تشخیص میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 1 اسٹار سے 5 اسٹار تک کی درجہ بندی دی جاتی ہے۔ اب تک 209 اداروں کو منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 25 اداروں نے 4 اسٹار یا اس سے زیادہ کی درجہ بندی حاصل کی ہے۔ باقی اداروں کی درجہ بندی 3 اسٹار یا اس سے کم ہے۔
یہ معلومات وزیر اعظم کے دفتر اور عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
***
)ش ح۔ش آ۔)
UN No: 382
(रिलीज़ आईडी: 2287980)
आगंतुक पटल : 6