اقلیتی امور کی وزارتت
پی ایم وکاس اسکیم نے اقلیتی برادریوں کے لیے ہنرمندی ترقی اور صنعت کاری کو آگے بڑھایا
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 5:13PM by PIB Delhi
وزارت پیشرفت کا جائزہ لینے، کام کاج کی رکاوٹوں (آپریشنل چیلنجوں) کو حل کرنے اور نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر مستقل بنیادوں پر پی ایم وکاس اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے۔ پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے)، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، سرٹیفکیٹ/ایوارڈ دینے والے اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ وقفے وقفے سے جائزہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔ پی ایم وکاس اسکیم کے رہنما خطوط کو جنوری 2025 میں منظوری دی گئی تھی، اور اسکیم کے تحت اہداف کو اس کے تین مختلف حصوں کے تحت تقسیم کیا گیا تھا یعنی: اے) ہنر مندی اور تربیت، بی) خواتین کی قیادت اور صنعت کاری، اور سی) تعلیم، جنہیں 59 پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے پورا کیا جانا ہے۔ کل مختص کردہ ہدف میں سے، ریاست وار درج ذیل امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے:
|
ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
درج رجسٹر امیدواران
|
|
آندھرا پردیش
|
2,952
|
|
آسام
|
14,521
|
|
بہار
|
1,760
|
|
دہلی
|
2,112
|
|
ہریانہ
|
769
|
|
جموں و کشمیر
|
7,491
|
|
جھارکھنڈ
|
5,593
|
|
کرناٹک
|
1,409
|
|
کیرالہ
|
607
|
|
مدھیہ پردیش
|
4,161
|
|
مہاراشٹر
|
5,216
|
|
منی پور
|
60
|
|
میگھالیہ
|
510
|
|
ناگالینڈ
|
370
|
|
پنجاب
|
8,349
|
|
راجستھان
|
488
|
|
سکم
|
-
|
|
تمل ناڈو
|
381
|
|
تلنگانہ
|
2,422
|
|
تری پورہ
|
984
|
|
اترپردیش
|
17,634
|
|
اتراکھنڈ
|
2,845
|
|
مغربی بنگال
|
284
|
|
میزان
|
80,918
|
(سی اینڈ ڈی): پی ایم وکاس اسکیم کے نفاذ اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہونے والے مشوروں نے کچھ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ان میں اپرنٹس شپ (تربیتی ملازمت)، آن دی جاب ٹریننگ ملازمت کے دوران تربیت (او جے ٹی)، تصدیق شدہ پلیسمنٹس پر زیادہ توجہ دے کر انڈسٹری کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا اور تربیتی پروگراموں کو ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی ہنر مندی کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا شامل ہے۔
پی ایم وکاس اسکیم کے تحت روزگار کے نتائج اور خود روزگاری کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے، حکومت نے ایک کثیر الجہتی طریقہ کار اپنایا ہے۔ یہ اسکیم معروف اداروں اور صنعت سے جڑی پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے ابھرتے ہوئے شعبوں میں صنعت کے تقاضوں کے مطابق ہنر مندی فراہم کرتی ہے۔ روزگار کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے، وزارت تربیت یافتہ امیدواروں کے لیے نوکریوں کے مواقع فراہم کرنے کی خاطر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کرتی ہے۔
یہ اسکیم کریئر کونسلنگ، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ٹریننگ اور بزنس مینٹرز/ادیامی مِترا کے ذریعے رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، یہ خود روزگاری اور کاروبار کی ترقی کے لیے رعایتی نرخوں پر قرض فراہم کرنے کی خاطر نیشنل مائنورٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ مالیاتی روابط کو بھی جوڑتی ہے۔
یہ معلومات اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –اب ن)
U.No:395
(रिलीज़ आईडी: 2287970)
आगंतुक पटल : 6