تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹو سوسائٹیوں میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 5:29PM by PIB Delhi

کوآپریٹو تربیتی اداروں میں تعلیمی، تربیتی اور ادارہ جاتی اقدامات کے ذریعے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مرحلہ وار فروغ دیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے چنڈی گڑھ میں واقع علاقائی انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو مینجمنٹ سمیت مختلف کوآپریٹو تربیتی ادارے ٹیکنالوجی پر مبنی تدریسی طریقہ کار اور جدید تعلیمی پلیٹ فارم اپنا رہے ہیں۔

ان اقدامات میں اسمارٹ کلاس رومز، انٹرایکٹو ڈیجیٹل بورڈ، پروجیکٹر اور اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی سے آراستہ تدریسی آلات کا استعمال، ای-مواد، آن لائن کلاسوں اور تعلیمی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے امتزاجی تعلیم کو فروغ دینا، نیز اساتذہ کو اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تدریسی طریقوں کی تربیت دینا شامل ہے۔ ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کا مؤثر استعمال یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً ان کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

اساتذہ اور کوآپریٹو شعبے کے ماہرین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام، ریفریشر کورسز، سیمینار، ورکشاپس، ویبینار اور دیگر پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں میں کوآپریٹو نظم و نسق، بینکاری اور مالیات، گورننس، ڈیجیٹل بینکاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور کوآپریٹو شعبے سے متعلق دیگر ابھرتے ہوئے موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 402 )


(रिलीज़ आईडी: 2287955) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil