تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ورثہ دستکار کوآپریٹو سوسائٹیاں

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 5:25PM by PIB Delhi

ریاست اوڈیشہ سے موصولہ معلومات کے مطابق، ہینڈلوم، ٹیکسٹائل اور دستکاری محکمہ، اوڈیشہ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والا ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس، اوڈیشہ کی دستکاری کوآپریٹو سوسائٹیوں، بشمول پوری ضلع کی دستکاری کوآپریٹو سوسائٹیوں، کی کارکردگی کی وقتاً فوقتاً نگرانی کرتا ہے۔ اوڈیشہ میں ایک مربوط آر سی ایس ڈیجیٹل پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق، ضلع پوری میں کل 756 رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیاں موجود ہیں۔

قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن (این سی ڈی سی) ملک بھر کی دستکار کوآپریٹو سوسائٹیوں، بشمول اوڈیشہ کے ضلع پوری کی سوسائٹیوں، کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق شعبہ جاتی اسکیمیں اور خصوصی مالیاتی سہولتیں نافذ کرتی ہے۔ این سی ڈی سی کی اسکیموں کی تفصیلات ضمیمہ-الف میں دی گئی ہیں۔

دستکار کوآپریٹو سوسائٹیوں کی معاونت اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے درج ذیل اہم اقدامات کیے گئے ہیں:

  • بنیادی ڈھانچے اور مارکیٹنگ کے لیے مالی امداد: این سی ڈی سی اہل دستکار کوآپریٹو سوسائٹیوں کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، مصنوعات میں قدر کے اضافے، پروسیسنگ اور دستکاری مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
  • صلاحیت سازی اور صنعت کاری کا فروغ: دستکاروں کے لیے باقاعدگی سے تربیتی اور بیداری پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں کاروباری سرگرمیوں، مارکیٹنگ اور ادارہ جاتی مالی وسائل تک رسائی میں مدد مل سکے۔
  • ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ: دستکاروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جوڑنے اور جدید کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کے لیے تمام تربیتی اور صلاحیت سازی پروگراموں میں ڈیجیٹل خواندگی کو لازمی جزو بنایا گیا ہے۔

یہ تمام ترغیبی اور مالی امدادی اسکیمیں ملک بھر کی تمام اہل دستکار کوآپریٹو سوسائٹیوں، بشمول ضلع پوری کی سوسائٹیوں، کے لیے متعلقہ رہنما خطوط اور اہلیت کی شرائط پوری کرنے کی صورت میں دستیاب ہیں، تاکہ وہ اپنے مسائل پر قابو پا سکیں۔

30 جون 2026 تک این سی ڈی سی نے ریاست اوڈیشہ میں کوآپریٹو شعبے کی ترقی کے لیے 3,352.03 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریاست میں جاری کی گئی رقوم کی تفصیلات ضمیمہ-ب میں درج ہیں۔

اسی طرح یکم اپریل 2021 سے 30 جون 2026 تک ضلع پوری میں 3.78 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ضلع پوری میں اس وقت 17 دستکاری کوآپریٹو سوسائٹیاں فعال ہیں، جو مختلف اقسام کی دستکاری سے وابستہ ہیں۔

دیگر دستکاروں کو مختلف تربیتی پروگراموں اور بیداری کیمپوں کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی، مطلوبہ دستاویزات کی تیاری اور ای-کامرس پلیٹ فارم سے منسلک ہونے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔

دستکاری کے فنکاروں اور دستکاری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اراکین کو اپنی مصنوعات کی فروخت اور تشہیر کے لیے ضلع، ریاست اور قومی سطح پر منعقد ہونے والی نمائشوں، میلوں اور تجارتی تقریبات کے ذریعے مارکیٹنگ میں بھی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

 قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن کی معاونت سے چلائی جانے والی اسکیمیں اور سرگرمیاں

1۔ کارپوریشن کے زیر اہتمام اسکیمیں

الف) معاونت یافتہ سرگرمیاں

قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن کوآپریٹو سوسائٹیوں کی ترقی کے لیے انہیں قرض (مدتی قرض اور سرمایہ کاری قرض) اور سبسڈی کی صورت میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ قرض کارپوریشن کے اپنے وسائل سے فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ اہل سوسائٹیوں کو سبسڈی دیگر مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں کے ساتھ مربوط کرکے دی جاتی ہے۔

 

قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن درج ذیل شعبوں میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے:

 

مارکیٹنگ

پروسیسنگ

ذخیرہ کاری

کولڈ چین

صنعتی سرگرمیاں

کوآپریٹو اداروں کے ذریعے ضروری اشیائے صرف کی تقسیم

کریڈٹ اور سروس کوآپریٹو سوسائٹیاں اور نوٹیفائیڈ خدمات

کوآپریٹو بینکاری یونٹ

زرعی خدمات

ضلعی منصوبہ جاتی اسکیمیں

کمزور طبقات کی کوآپریٹو سوسائٹیاں

کوآپریٹو سوسائٹیوں کی کمپیوٹرائزیشن

تشہیری اور ترقیاتی پروگرام

ب) قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن کی خصوصی اسکیمیں

 

یووا سہکار:

یہ اسکیم مالی سال 2019-20 میں شروع کی گئی، جس کا مقصد نئی اور اختراعی سوچ رکھنے والی نو قائم شدہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

آیوشمان سہکار:

مالی سال 2020-21 میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت اسپتالوں، صحت کی خدمات، طبی تعلیم، نرسنگ، پیرا میڈیکل تعلیم، ہیلتھ انشورنس اور آیوش جیسے جامع صحت کے نظام کو فروغ دیا جاتا ہے۔

 

نندنی سہکار:

یہ اسکیم 2020-21 سے نافذ ہے اور خواتین کی سماجی و معاشی حالت بہتر بنانے اور خواتین کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے ان کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس کے تحت کاروباری منصوبہ بندی، صلاحیت سازی، قرض، سبسڈی اور سود میں رعایت جیسی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

 

ڈیری سہکار:

مالی سال 2021-22 میں شروع کی گئی اس اسکیم کے ذریعے کوآپریٹو ڈیری اداروں کو ماحولیات، سماجی ذمہ داری اور بہتر نظم و نسق سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مالی معاونت دی جاتی ہے۔ اس میں نئے منصوبوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور موجودہ منصوبوں کی توسیع و جدیدکاری بھی شامل ہے۔

 

ڈیجیٹل سہکار:

یہ اسکیم 2021-22 سے نافذ ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق اس کا مقصد کوآپریٹو سوسائٹیوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا، انہیں قرض سے جوڑنا اور حکومت ہند، ریاستوں یا دیگر اداروں کی گرانٹ، سبسڈی اور مراعات سے مستفید کرنا ہے۔

 

سویم شکتی سہکار یوجنا:

یہ اسکیم مالی سال 2022-23 میں شروع کی گئی، جس کے تحت زرعی کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو قرض فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت دی جاتی ہے۔

 

دیرگھاودھی کرشک پونجی سہکار یوجنا:

یہ اسکیم بھی مالی سال 2022-23 میں شروع کی گئی، جس کا مقصد زرعی کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو طویل مدتی مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کارپوریشن کے دائرۂ کار میں آنے والی سرگرمیوں، اشیا اور خدمات کے لیے طویل مدتی قرض فراہم کر سکیں۔

 

سہکار انوویشن اسکیم:

یہ اسکیم مالی سال 2025-26 میں شروع کی گئی۔ اس کے تحت اہل کوآپریٹو سوسائٹیوں کو اختراع، نئی ٹیکنالوجی اپنانے، جدید مصنوعات، خدمات، کاروباری ماڈلز، مارکیٹ سے ربط اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے 25 لاکھ روپے تک گرانٹ فراہم کی جاتی ہے، تاکہ کوآپریٹو شعبہ مزید مضبوط ہو اور جدید و قابل توسیع خیالات رکھنے والی نئی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

 

2۔ دیگر مرکزی اسکیمیں

 

قومی کوآپریٹو ترقیاتی کارپوریشن درج ذیل مرکزی اسکیموں کے تحت بھی معاونت فراہم کرتا ہے:

 

زرعی مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچہ ذیلی اسکیم

راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (تربیت)

باغبانی کی مربوط ترقی کا قومی مشن

زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے تحت سود میں رعایت اور کریڈٹ گارنٹی

بیج اور شجرکاری مواد کے ذیلی مشن کے تحت بیج کی پیداوار میں اضافہ

پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا

پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی ذیلی یوجنا

پردھان منتری مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کی باضابطہ کاری کی اسکیم

10 ہزار فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کی تشکیل اور فروغ کی اسکیم

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت فوڈ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن اسکیم

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچہ اسکیم

قومی درج فہرست قبائل مالیات و ترقیاتی کارپوریشن کی اسکیمیں

قومی لائیوسٹاک مشن اور راشٹریہ گوکل مشن

ازسرنو ترتیب دیا گیا مویشی پروری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ

****

Annexure-B

Last 5 Years Activity wise Disbursement in Odisha

(Rs.in crore)

S. No

Activity

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

2026-27
as on 30.06.2026

1

Marketing

0.63

 

 

0.40

-

1.10

2

SERVICE COOP.

3.02

 

 

0.20

0.15

 

3

DAIRY & LIVE STOCK

 

 

0.30

0.39

0.12

 

4

FPO

0.27

1.14

2.04

1.95

2.22

0.43

5

FISHERIES

0.15

0.07

0.04

 

 

 

6

FISHERIES FPO (FFPO)

 

0.40

0.87

2.47

3.55

 

7

Computerisation

 

 

 

 

0.61

 

8

STORAGE

 

 

 

0.48

0.38

 

 

Total

4.07

1.61

3.25

5.89

7.03

1.53

یہ معلومات امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

********

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 401 )


(रिलीज़ आईडी: 2287947) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil