وزارت آیوش
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش بھون میں پراکرتی کیفے کا افتتاح کیا
’’پراکرتی کیفے‘‘ روزمرہ زندگی میں صحت مند انتخاب کے ذریعے تندرستی کو فروغ دینے کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
پراکرتی کیفے کا اقدام کام کی جگہ پر آیوش سے متاثر صحت بخش غذائی عادات کو فروغ دے رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 4:28PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج آیوش بھون میں پراکرتی کیفے کا افتتاح کیا ، جیہ وزارتِ آیوش کا اپنی نوعیت کا پہلا ایسا ورک پلیس اقدام ہے، جس کا مقصد آیوش آہارسے متاثر صحت بخش غذائی عادات کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہاکہ’’پراکرتی کیفے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم صرف طبی سہولیات ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں صحت مند انتخاب کے ذریعے بھی تندرستی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ غذا ہماری مجموعی صحت و تندرستی کا ایک لازمی حصہ ہے، اور غذائیت سے بھرپور خوراک بذات خود جسم کی پرورش اور اچھی صحت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔ ’آیوش آہار‘ جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد متوازن، غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش غذا کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنا ہے۔‘‘
جناب پرتاپ راؤ جادھو نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ہماری غذائی عادات تیزی سے بدل رہی ہیں، اور جنک فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے اور طرزِ زندگی سے جڑی مختلف بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نوجوانوں میں ایسی غیر صحت بخش عادات سے وابستہ خطرات کو سمجھنے اور صحت مند غذائی انتخاب کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پراکرتی کیفے‘‘ ایک ایسا مقام فراہم کرے گا جہاں لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں صحت مند طرزِ زندگی کی اقدار کا عملی تجربہ کر سکیں گے، اور انہیں مناسب قیمت پر آیوش سے متاثر غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش غذا دستیاب ہوگی۔
صحت مند طرززندگی میں شعوری اور متوازن غذائیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزارت آیوش کے سکریٹری، ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ پرکرتی کیفے کا مقصد آیوش کے اصولوں کو روزمرہ زندگی سے جوڑنا ہے۔ صحت مند طرزِ زندگی سادہ مگر مستقل صحت بخش انتخاب کے ذریعے تشکیل پاتا ہے، اور شعوری انداز میں غذا کا انتخاب اس سفر کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پراکرتی کیفے ایک ایسا مقام بنے گا جو صحت مند غذائی عادات، سماجی ہم آہنگی اور ہندوستان کی غذائیت سے بھرپور روایتی خوراک کی قدر و اہمیت کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔
پرکرتی کیفے میں ’’آیوش آہار‘‘ اقدام سے متاثر تازہ، غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش کھانوں کی مختلف اقسام پیش کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے روایتی علمی نظام پر مبنی متوازن اور صحت بخش غذائی عادات کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خوراک اور غذائیت کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی اس کا ایک اہم مقصد ہے، تاکہ صحت مند اور متوازن طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
کیفے کے مینو میں غذائیت سے بھرپور متعدد پکوان شامل ہیں، جن میں چقندر اور جئی (اوٹس) کے کٹلیٹ، کوسامبری، باجرے کا ڈھوکلا، کھانڈوی، اوٹس پوہا، لٹل ملیٹ ویجیٹیبل اپما اور گڑ سے تیار کردہ مکھانہ کھیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ناریل پانی اور جڑی بوٹیوں پر مبنی مشروبات، جیسے تلسی اور ادرک کی چائے اور گرین ٹی بھی دستیاب ہیں۔ یہ تمام غذائی اشیا آیوش آہارکے اصولوں کے مطابق متوازن، مکمل اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں وزارت آیوش کے سینئر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ پراکرتی کیفے کا آغاز وزارت آیوش کی اس مسلسل کوشش کا ایک اور اہم قدم ہے، جس کا مقصد آیوش کے اصولوں کو احتیاطی صحت کی جدید حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے کام کی جگہ پر صحت، تندرستی اور شعوری طرزِ زندگی کے فروغ کی ثقافت کو مضبوط بنانا ہے۔




***
)ش ح۔ش آ۔)
UN No: 379
(रिलीज़ आईडी: 2287926)
आगंतुक पटल : 12