پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون ساز ی کے  22  ایوانوں میں  نیوا  - سیوا  کیندر قائم کیے گئے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 2:26PM by PIB Delhi

اب تک 22 قانون ساز  ایوانوں میں نیشنل ای ودھان ایپلی کیشن ( این ای وی اے – نیوا  )  سیوا کیندر (ای – فیسی لٹیشن سینٹرز) قائم کیے جا چکے ہیں۔

نیوا پروجیکٹ کی صلاحیت سازی کے تحت نیوا میں شامل تمام مقننہ اداروں کے متعلقہ فریقوں کو نیوا کی مختلف سہولیات اور  کام کاج سے واقف کرانے کے لیے جامع تعارفی ورکشاپس اور مسلسل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ حال ہی میں پارلیمانی امور کی وزارت نے 04  جولائی ، 2026 ء   کو کولکاتا میں مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ارکان کے لیے نیوا کے موضوع پر ایک سیشن منعقد کیا۔

23 زبانوں میں دستیاب نیوا پبلک پورٹل شہریوں کو نیوا پلیٹ فارم سے منسلک قانون ساز اداروں کے قانون سازی سے متعلق امور، بشمول بل، سوالات، کارروائی اور دیگر قانون ساز دستاویزات تک آن لائن رسائی فراہم کرتا ہے۔ متعدد زبانوں کی سہولت دستیاب ہونے کے باعث عوام قانون سازی سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے  ، اس پورٹل کو وسیع پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

*****

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 334

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2287751) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Tamil , English