بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ہوائی اڈوں پر بہتر مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے پردھان منتری وشوکرما (پی ایم وی) کے دستکاروں کو بااختیار بنانا
وزارت ایم ایس ایم ای کی پردھان منتری وشوکرما (پی ایم وی) اسکیم کے تحت دوسرا فعال اسٹال، شہید بھگت سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ، چندی گڑھ میں قائم کیا گیا جو ’ووکل فار لوکل‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو تقویت دیتا ہے
یہ اسٹال پردھان منتری وشوکرما اسکیم کے اس انقلابی اثر کی عکاسی کرتا ہے، جس کے ذریعے ہنرمند دستکاروں کو وسیع تر منڈیوں سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ ملک کے بھرپور روایتی دستکاری ورثے کو فروغ دیا جا سکے
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 2:08PM by PIB Delhi
روایتی دستکاروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 14 جولائی 2026 کو شہید بھگت سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ، چندی گڑھ پر پردھان منتری وشوکرما (پی ایم وی) اسٹال کا افتتاح کیا گیا، جو کسی ہوائی اڈے پر قائم ہونے والا دوسرا فعال پی ایم وی اسٹال ہے۔ یہ اسٹال نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) اور ایک سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت چندی گڑھ کے پی ایم وی کے تین مستفیدین کو اپنی دست ساز مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پہلا فعال پی ایم وی اسٹال راجا بھوج ہوائی اڈہ، بھوپال میں افتتاح کیا گیا تھا۔
پی ایم وی اسٹال کو تین مستفیدین چلا رہے ہیں: جناب بیجو تلسی داس، جو بان کی ٹوکریاں بنانے کے ماہر ہیں؛ کماری شائستہ رانی، جو گڑیا اور کھلونے تیار کرتی ہیں؛ اور جناب راہل کمار، جو چندی گڑھ کے ایک کمہار ہیں۔ یہ اقدام پردھان منتری وشوکرما (پی ایم وی) اسکیم کے اس انقلابی اثر کی عکاسی کرتا ہے، جس کے ذریعے ہنرمند دستکاروں کو وسیع تر منڈیوں سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ ملک کے شاندار روایتی دستکاری ورثے کو فروغ دیا جا سکے۔
اہم خصوصیت: ہوائی اڈوں پر مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے دستکاروں کو بااختیار بنانا
- شہید بھگت سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ، چندی گڑھ جیسے زیادہ آمدورفت والے مقام پر جگہ فراہم کرکے، یہ اقدام پردھان منتری وشوکرما (پی ایم وی) کے مستفیدین کو بہتر تشہیر اور زیادہ وسیع گاہکوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جن میں ملکی اور بین الاقوامی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھارت کی شاندار روایتی دستکاری کو فروغ دیتا ہے اور 'ووکل فار لوکل' اور 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کو تقویت بخشتا ہے۔
- یہ اقدام مارکیٹ کے مواقع کو وسعت دیتا ہے اور پی ایم وی کے دستکاروں کو صارفین سے براہِ راست رابطہ قائم کرنے، مارکیٹ کی ترجیحات کو سمجھنے، اپنی مصنوعات کی بہتر انداز میں نمائش کرنے اور ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے قابل بناتا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پائیدار ذریعۂ معاش کو فروغ ملتا ہے۔
پی ایم وشوکرما اسکیم کے بارے میں
پردھان منتری وشوکرما (پی ایم وشوکرما) اسکیم حکومتِ ہند کی ایک اہم فلیگ شپ اسکیم ہے، جس کا مقصد ان روایتی دستکاروں اور ہنرمندوں کی معاونت کرنا ہے جو 18 مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں اور اپنے ہاتھوں اور اوزاروں کی مدد سے کام کرتے ہیں۔ 2023 میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت شناخت و تصدیق، ہنر مندی کی تربیت، جدید ٹول کِٹ کی معاونت، بغیر ضمانت قرض، ڈیجیٹل لین دین پر ترغیبات اور مارکیٹ سے ربط کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد دستکاروں کی مصنوعات کے معیار اور ان کی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، تاکہ انہیں بہتر روزگار اور پائیدار ذریعۂ معاش کے مواقع حاصل ہو سکیں۔ پی ایم وشوکرما کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے اور "نالج سینٹر (ای۔بُک)" سیکشن میں دستیاب کافی ٹیبل بک لیٹ کا مطالعہ کرنے کے لیے کیو آر (QR) کوڈ اسکین کریں، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے پی ایم وشوکرما کے مستفیدین کی کامیابی کی داستانیں شامل ہیں۔
*************
ش ح۔ ف ش ع
21-07-2026
U: 286
(रिलीज़ आईडी: 2287438)
आगंतुक पटल : 9