دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وی بی-– جی رام-– جی اسکیم

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 6:56PM by PIB Delhi

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے "وکست بھارت– گارنٹی فار روزگار اور آجیویکا مشن (گرامین) (وی بی- جی رام - جی) ایکٹ، 2025 کی تعمیل میں اپنی متعلقہ ریاستی اسکیموں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اس اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز یکم جولائی 2026 سے پورے ملک کے دیہی علاقوں میں ہو چکا ہے۔ یکم جولائی 2026 کو اس کے آغاز کے بعد سے "وکست بھارت– گارنٹی فار روزگار اینڈ آیویکا مشن (گرامین) کے تحت مختص اور جاری کردہ فنڈز کی ریاست وار/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ تاہم، چونکہ یہ اسکیم صرف یکم جولائی 2026 سے ہی فعال کی گئی ہے، اس لیے فنڈز کا استعمال اور ادائیگیوں کا اجراء ریاستوں کے ذریعے ممسٹر رولز کی بندش اور اس کے بعد ایف ٹی او کی تیاری کے بعد کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت 'وی بی-جی رام-جی'  کے کامیاب نفاذ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تیاریوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ ہفتہ وار جائزہ اجلاسوں کے علاوہ، دیہی ترقی کے وزیر اور دیہی ترقی کے سکریٹری کی صدارت میں کئی جائزہ میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ ان جائزہ اجلاسوں کے نتیجے میں، اور وزارت کی جانب سے مسلسل فراہم کی جانے والی رہنمائی اور تکنیکی مدد کی بدولت، تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے یکم جولائی 2026 سے اس اسکیم کے نفاذ کو کامیابی کے ساتھ شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ وزارت اسکیم کے مؤثر نفاذ کی سہولت کے لیے باقاعدہ جائزہ اجلاسوں، مشاورت اور دیگر مناسب فورمز کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھتی ہے۔ مختلف جائزہ اجلاسوں اور تحریری خط و کتابت کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو وزارت نے باضابطہ طور پر نوٹ کیا ہے۔

یہ معلو مات وزیر مملکت برائے دیہی ترقی جناب کملیش پاسوان کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جوا ب میں دی گئی۔

**********

(ش ح –اب ن)

U.No:295


(रिलीज़ आईडी: 2287391) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी