زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم دھن-دھانیہ کرشی یوجنا کے تحت اضلاع کے انتخاب کا طریق کار

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 6:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم دھن-دھانیہ کرشی یوجنا (ڈی ڈی کے وائی) کے تحت شامل کیے گئے 100 اضلاع کا انتخاب تین اہم اشاریوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جن میں کم زرعی پیداوار، کم فصلی شدت (سی آئی) اور زرعی قرضوں کی کم تقسیم شامل ہیں۔

ہر ریاست کے لیے اضلاع کی تعداد کا تعین اس کی خالص زیرکاشت زمین(این سی آر) اور زرعی آپریشنل ہولڈنگز(او ایچ) کی تعداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے، تاکہ علاقائی توازن کے ساتھ زرعی ترقی کو ان علاقوں میں فروغ دیا جا سکے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اس انتخابی طریق کار میں مذکورہ تینوں اشاریوں سے متعلق وہ سرکاری اعداد و شمار استعمال کیے گئے جو پہلے ہی عوامی ڈومین میں دستیاب ہیں۔ خالص زیرِ کاشت رقبہ اور آپریشنل ہولڈنگز کی بنیاد پر ہر ریاست کو اس اسکیم کے تحت کم از کم ایک ضلع ضرور دیا گیا ہے، لہٰذا کسی ریاست کو اسکیم سے خارج کیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید یہ کہ اگر کوئی ریاست ایسے اضافی اضلاع کی نشاندہی کرتی ہے جنہیں اسی نوعیت کی خصوصی توجہ درکار ہو، تو وہ اپنی موجودہ انتظامی مشینری اور دستیاب سرکاری اسکیموں کے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے انہی اصولوں اور طریق کار کو ان اضلاع میں بھی نافذ کر سکتی ہے۔

یہ معلومات آج مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت و کسان بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے  زیریں- لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

*****

265 UR-

م ش ح-ظ الف-ج


(रिलीज़ आईडी: 2287375) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी