ٹیکسٹائلز کی وزارت
اختراعیٹیکسٹائل ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 2:17PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیرِ مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ مرکزی بجٹ 27-2026 میں مرکزی وزیرخزانہ نے عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے "ٹیکس-ایکو اقدام " کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد سرکلر اکانومی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی معاونت کرنا ہے، جن میں ٹیکسٹائل کے کچرے کا انتظام، ری سائیکلنگ اور ویلیو ایڈیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضائع شدہ ٹیکسٹائل سے ری سائیکل شدہ ریشوں، نئے مواد، پائیدار پیکیجنگ اور دیگر اعلیٰ قدر کی مصنوعات کی تیاری کو بھی فروغ دینا شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے تحقیقی اداروں، ٹیکسٹائل تحقیقی تنظیموں، مہارت کے مراکز، صنعت، اسٹارٹ اپس اور دیگر متعلقہ فریقوں کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔
مزید برآں، حکومت نے ماحول دوست پیداواری طریقوں، بشمول گرین ٹیکنالوجی کے استعمال، ری سائیکلنگ اور فضلے میں کمی کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور ان سے حاصل ہونے والے متوقع فوائد، جیسے عالمی مسابقت میں اضافہ، مارکیٹ تک بہتر رسائی، ماحولیاتی اور اقتصادی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
- حکومت ملک بھر میں پائیدار پیداوار اور کھپت کے عالمی بہترین طورطریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور صلاحیت سازی کے لیے کئی آزمائشی پروجیکٹوں میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ان پروجیکٹوں میں درج ذیل موضوعات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے:
- "ٹیکسٹائل فیشن سپلائی چین سے مضر کیمیکلز کا خاتمہ" کے عنوان سے ایک پروجیکٹ، جو اقوام متحدہ صنعتی ترقیاتی تنظیم(یواین ڈی او)کے تعاون اور عالمی ماحولیاتی سہولتی مرکز(جی ای ایف) کی مدد سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد بھارت میں ملبوسات اور فیشن سپلائی چین سے مضر کیمیکلز کا خاتمہ کرنا اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ توانائی کے استعمال، فضلے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے ماحولیاتی اثرات میں کمی لائی جا سکے۔
- "بھارتی ٹیکسٹائل شعبے کو سرکلر اکانومی کی جانب تیز رفتار منتقلی" پروجیکٹ، جو یو این ای پی کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، لائف سائیکل اسیسمنٹ (ایل سی اے) اور پروڈکٹ انوائرنمنٹل فٹ پرنٹ (پی ای ایف) طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے سرکلر کاروباری ماڈلز کو وسعت دینے پر مرکوز ہے۔
- قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ایم)کے تحت ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور مواد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔
- پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل پارکس کو عالمی معیار کے صنعتی ایکو نظام کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جا سکے، پائیدار صنعت کاری کو فروغ دیا جا سکے اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
- ٹیکسٹائل کچرے میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت نے متعدد سرگرمیاں شروع کی ہیں، جن میں ٹیکسٹائل کمیٹی، اسٹینڈنگ کانفرنس آف پبلک انٹرپرائزز (ایس سی او پی ای) اور گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او ای) پر دستخط شامل ہیں، تاکہ سرکاری خریداری میں اپ سائیکل شدہ مصنوعات کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔
- مزید برآں، وزارت نے ’’بھارت میں ٹیکسٹائل ویسٹ ویلیو چین کی نقشہ سازی ‘‘کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ٹیکسٹائل فضلے کی پیداوار، دوبارہ حاصل کرنے کے طریقوں، ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز اور بھارت کی ٹیکسٹائل ویلیو چین میں سرکلر اکانومی کو مضبوط بنانے کے مواقع کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
حکومت کا طریقۂ کار ٹیکنالوجی کی ترقی، تحقیق اور اختراع کے لیے معاونت کو یکجا کرتا ہے، تاکہ پائیدار اور ری سائیکل شدہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان اقدامات کا مقصد ٹیکسٹائل ویلیو چین میں وسائل کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی کارکردگی کو بہتر بنانا، جبکہ بھارتی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی عالمی مسابقت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
***********
ش ح۔م ع ۔ ا ک م
U No. 235
(रिलीज़ आईडी: 2287036)
आगंतुक पटल : 13