وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اے ایس آئی کے ذریعہ مقامات کی کھدائی

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 4:19PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ  ان مقامات کی تفصیلات جہاں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) پورے ملک میں کھدائی کر رہا ہے اخراجات کے ساتھ ملحقہ کے طور پر دیا گیا ہے۔

اے ایس آئی کے ذریعہ گزشتہ  پانچ برسوں کے دوران کئے گئے آثار قدیمہ کے منصوبوں کی تفصیلات۔

سال

منظوری جاری کی گئی

2021-22

24

2022-23

31

2023

19

2024

22

2025

25

کل

121

 

کھدائی کے دوران ساختی باقیات، تدفین، مٹی کے برتن اور نوادرات جیسے سکے، موتیوں، زیورات، زرعی اوزار، ہڈیوں کی اشیاء وغیرہ کا پتہ لگایا گیا ہے اور مقررہ مشق کے مطابق جب بھی ضرورت پڑتی ہے، نمونے مختلف اداروں کو سائنسی توثیق کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران کسی بھی آثار قدیمہ کے منصوبوں کو جاری رکھنے یا بند کرنے کے بارے میں کوئی عدالتی حکم نہیں ہے۔

ضمیمہ

ملک بھر میں اے ایس آئی کی طرف سے جاری کھدائیوں کی تفصیلات

نمبر شمار

جگہ کانام

تاریخ کے مطابق اخراجات

 

بھاؤ نگر، ضلع بھاؤ نگر، گجرات کے ولبھی پور تعلقہ کے گاؤں

روپئے 93, 34,443

 

ہنومان ٹمبو، پچھرگام، ولبھی پور تعلقہ، بھاؤ نگر، گجرات

 

تھپناتھ مہادیو پہاڑی کی چوٹی اور دامن میں اُمرالہ، گجرات

 

اگروہا، ضلع حصار، ہریانہ

روپئے 1,26,51,272

 

دوارکا، گجرات

روپئے 1,00,54,958

 

برہماگیری/ہنیا، ضلع- بھیترا درگا، کرناٹک

روپئے 9,34,259

 

ساری دیول کمپلیکس، بھونیشور لوکلٹی، خوردھا ضلع، اوڈیشہ

روپئے 2428505/-

 

ایلیفنٹا جزیرہ کا مورابندر علاقہ، یوران تحصیل، رائے گڑھ ضلع، مہاراشٹر

روپئے 99,17,321

 

قدیم مقام لوتھل، سراگ والا گاؤں، احمد آباد ضلع، گجرات

روپئے 69, 34,479

 

راکھی گڑھی، تحصیل نارناؤنڈ، حصار ضلع، ہریانہ

رو پئے 2,16,25,300

 

پپراہوا (گنواریہ) سدھارتھ نگر اتر پردیش

روپئے 54,35,187

 

اشوک راک انسکرپشن(فورٹ جوگڑا)، پانڈیا، پرشوتم پور گنجام اوڈیشہ

روپئے 34, 51,306

 

قبل از تاریخی مقام، جانامپیٹ، جانمپیٹ لوکلٹی، بدرادری کوٹھاگڈم ضلع، تلنگانہ

روپئے 20,00,000

 

گڑھ کے قدیم قلعے کے باقیات جنہیں مقامی طور پر راجہ بالی کا گڑھ، بالیراج گڑھ، مدھوبنی ضلع، بہار کے نام سے جانا جاتا ہے۔

روپئے 17,19,592

 

کماری کلپالیم، اتھکوزی تعلقہ، تروپور ضلع، تمل ناڈو میں آباد ٹیلے

روپئے 27,30,782

 

کملا پورہ، کملا پورہ لوکلٹی، وجئے نگر ضلع، کرناٹک

روپئے 3,09,345

 

***

)ش ح۔م ح۔ش ت)

191: UN No


(रिलीज़ आईडी: 2286789) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil