وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نوادرات اور ثقافتی اشیاء کی ملک میں واپس لانا

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 4:17PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی  حکومت کی جانب سے محفوظ یادگاروں سے چوری کے معاملات کی تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نوادرات کی بازیافت کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔

حکومت نوادرات کی چوری کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرتی ہے۔ قومی اہمیت کی یادگاروں، سائٹس اور عجائب گھروں میں باقاعدگی سے واچ اور وارڈ کے عملے کے علاوہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کو ضرورت کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔ جب بھی نوادرات کی چوری کی اطلاع ملتی ہے، ایف آئی آر درج کی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول کسٹم ایگزٹ چینلز کو ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری کیا جاتا ہے تاکہ چوری شدہ نوادرات کا سراغ لگانے اور برآمد کو روکنے کے لیے چوکس رہیں۔

نوادرات کی واپسی ایک مسلسل عمل ہے۔ وطن واپسی کا عمل وزارت خارجہ (ایم ای اے) اور ہندوستانی سفارت خانوں/مشنوں کی مدد سے ہوتا ہے، جیسے ہی اور جب کسی بھی نوادرات کا بیرون ملک سراغ لگایا جاتا ہے یا منظر عام پر آتا ہے۔

ضمیمہ-I

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چوری ہونے والے نوادرات کی تفصیلات

S

نمبر شمار

ریاست

یادگاروں/مقامات کے نام (جہاں سے وہ چوری ہوئے تھے اور مقام)

چوری شدہ چیز کا نام

چوری کاسال

صورتحال

.1

آندھرا پردیش

مندروں کا گولنگیشور گروپ، بکاوولو، ضلع مشرقی گوداوری

نندی کا مجسمہ

2021

بازیافت

.2

اتراکھنڈ

بھیرو مندر، مرتونجے مندر کمپلیکس، دوارہاٹ، ضلع الموڑہ

شیو لِنگا

2021

بازیافت

.3

جھارکھنڈ

سیتا گڑھ آثار قدیمہ کی کھدائی کی جگہ، ضلع ہزاری باغ

بھومیسپرشا مدرا میں بدھ کے دو مجسمے

2021

بازیافت

.4

کرناٹک

لکشمنراسمہ مندر کے گنپتی امّا کی عبادت گاہ، مارہلی، ضلع منڈیا۔

گنپتی کی پتھر کی مورتی

2022

بازیافت نہیں ہوئی

.5

بہار

گاؤں دتینا، پی ایس وکرم، ضلع پٹنہ

وشنو کی تصویر

2022

بازیافت نہیں ہوئی

.6

تمل ناڈو

پارتھا سارتھی اور کرشنا

مندر، پارتھیواپورم، ولوان کوڈ، ضلع کنیا کماری۔

وشنو کا مجسمہ

2024

بازیافت

 

ضمیمہ II

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نوادرات کی بازیافت کی تفصیلات (30 جون 2026 تک)

سال

ملک کانام

نوادرات کی تعداد

2021

برطانیہ

01

کناڈا

01

امریکہ

157

2022

آسٹریلیا

29

برطانیہ

01

2023

آسٹریلیا

02

 

برطانیہ

07

امریکہ

105

اٹلی

01

2024

تھائی لینڈ

01

 

امریکہ

297

2026

آسٹریلیا

11

 

امریکہ

02

کل

615

 

***

)ش ح۔م ح۔ش ت)

190: UN No

 


(रिलीज़ आईडी: 2286778) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil