مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے تمل ناڈو ایل ایس اے کے ویرود نگر اور تینکاسی اضلاع میں شہری ڈرائیو ٹیسٹ کے ذریعے موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 3:34PM by PIB Delhi

عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے جون 2026 کے دوران تمل ناڈوایل ایس اے کے ویرود  نگر اور تینکاسی اضلاع میں شہری علاقوں میں کیے گئے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کی جانب سے مہیا کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ اس دوران ٹرائی مختلف کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) اشاریوں، جیسے نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ کی شرح(سی ڈی آر)، کال کامیابی سے قائم ہونے کی شرح(سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ(ڈی ایل) اور اپ لوڈ(یو ایل) کی رفتار وغیرہ کی جانچ کرتی ہے۔ بعد ازاں یہ نتائج عوام کے لیے جاری کیے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور ٹیلی کام کمپنیاں اپنی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب حاصل کریں۔

یہ انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) اس مقصد کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں کہ شہروں، گنجان مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور دیگر مختلف استعمالی ماحول میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان(ٹی ایس پی) کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر حقیقی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔اس نوعیت کے ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر حقیقی وقت میں وائس کالز اور ڈیٹا سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس عمل میں متعدد جدید آزمائشی موبائل آلات استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ ان سیشن کی نگرانی اور تجزیہ جدید سافٹ ویئر نظاموں کی مدد سے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی نامزد ایجنسی کے ذریعے 16 جون 2026 سے 18 جون 2026 تک تمل ناڈو لائسنس یافتہ سروس ایریا(ایل ایس اے) کے وِرودھ نگر اور ٹینکاسی اضلاع میں 273.1 کلومیٹر طویل شہری راستوں اور 4 اہم مقامات (ہاٹ اسپاٹس) پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، حیدرآباد کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ میں درج مشاہدات اُن علاقوں اور راستوں پر ٹیسٹ کے انعقاد کے دن اور وقت کے دوران ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان(ٹی ایس پی) کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے کا نقشہ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا ایک مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں شہری ڈرائیو، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ کی نشاندہی نقشے میں دی گئی علامتوں کے مطابق کی گئی ہے:

جانچے گئے اہم اشاریے

  1. کوریج میں کمی: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی یا 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
  2. وائس خدمات: کال کامیابی سے قائم ہونے کی شرح(سی ایس ایس آر) ، کال منقطع ہونے کی شرح(ڈی سی آر) ، کال قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح، اور آواز کے معیار(ایم او ایس) کا جائزہ۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر ، جِٹر اور پیکٹ ڈراپ ریٹ۔
  5. حیدرآباد میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ اہم اشاریوں کے حوالے سے ذیل میں پیش کیا گیا ہے:
  1. ) کوریج میں کمی (i) ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخابی موڈ(5 جی / 4 جی / 3 جی / 2 جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا، جس میں مجموعی طور پر حاصل کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 456/41110، بی ایس این ایل کے لیے 3466/40362، آر جے آئی ایل کے لیے 911/39132 اور وی آئی ایل کے لیے 1552/40918 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

(ii) ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر خودکار انتخابی موڈ (5 جی / 4 جی / 3 جی / 2 جی)میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران محدود سروس (کوئی کوریج نہیں) والے نمونوں کی تعداد، مجموعی حاصل شدہ نمونوں کے مقابلے میں، ایئرٹیل کے لیے 0/41110، بی ایس این ایل کے لیے 201/40362، آر جے آئی ایل کے لیے 0/39132 اور وی آئی ایل کے لیے 2/376 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

  1. ) کال منقطع ہونے کی شرح- کامیابی سے قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/367، بی ایس این ایل کے لیے 5/331، آر جے آئی ایل کے لیے 0/344 اور وی آئی ایل کے لیے 2/376 رہی۔ کال منقطع ہونے کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. ) کال کے دوران خاموشی کے واقعات - تین سیکنڈ سے زیادہ مدت تک جاری رہنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد، کامیابی سے قائم ہونے والی مجموعی کالوں کے مقابلے میں، ایئرٹیل کے لیے 3/349، بی ایس این ایل کے لیے 32/332، آر جے آئی ایل کے لیے 8/353 اور وی آئی ایل کے لیے 4/366 رہی۔ ان واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  3. د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

(i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5G/4G) کے لیے 157.73 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (3G) کے لیے 6.25 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5G/4G) کے لیے 275.96 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5G/4G/2G) کے لیے 26.36 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

(ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5G/4G) کے لیے 21.94 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (3G) کے لیے 2.98 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5G/4G) کے لیے 19.06 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5G/4G/2G) کے لیے 12.46 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

کال منقطع ہونے اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے میں سرخ نشان (Red Dot) پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور زیر احاطہ علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. شہر: ویرود نگر، سیواکاسی اور تینکاسی شہر، نیز ان کے ملحقہ علاقے: الام پٹی، میسالور، کوراکی کنڈو، متھولنگاپورم، سیواکاسی، تروتھنگل، اچم پور، پنبولی، شین کوٹائی، کورٹالم، ترویا نگر، ویکالی پٹی، پاوورچترم، تینکاسی، آئیکوڈی اور ایلاتھور وغیرہ۔
  2. ہاٹ اسپاٹس: 1کاشی وشواناتھر مندر، تینکاسی 2۔ سیواکاسی بس اسٹینڈ 3۔ تینکاسی نیا بس اسٹینڈ 4۔ ویرودنگر نیا بس اسٹینڈ۔
  3. اس انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی ) کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مزید وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.hyderabad@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر 040-23000761 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

****

ش ح۔ش آ۔ ع د

Urdu No. 169                          


(रिलीज़ आईडी: 2286610) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil