شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اشاریوں کا فریم ورک


پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے لیے قومی اشاریہ جاتی فریم ورک کی نگرانی کے لیے ایم اوایس پی آئی )نوڈل وزارت ہے

اشاریے، مختلف سرکاری شماریاتی سروے کے ذریعے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے ساتھ مل کر، شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوتے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 3:16PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)مختلف اشاریے مرتب کرتی ہے، جن میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے تخمینے، ماہانہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی ) اور صنعتی پیداوار کا ماہانہ اشاریہ (آئی آئی پی) شامل ہیں۔ وزارت باقاعدہ وقفوں سے کیے جانے والے گھریلو سرویےکے ذریعے لیبر فورس، سماجی استعمال، صحت اور تعلیم جیسے اہم سماجی و معاشی اشاریوں سے متعلق سرکاری اعداد و شمار اور انتظامی معلومات بھی جاری کرتی ہے۔یہ سروےسماجی اور معاشی ترقی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ایسے شواہد فراہم کرتے ہیں جو معیار زندگی کا جائزہ لینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید برآں ،ایم او ایس پی آئی پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی )کے لیے نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک (این آئی ایف) کی نگرانی کرنے والی مرکزی وزارت ہے۔ اس فریم ورک میں صحت، تعلیم، صنفی مساوات، ماحولیاتی پائیداری اور شہریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر شعبوں کا احاطہ کرنے والے اشاریے شامل ہیں۔یہ اشاریے، مختلف سرکاری شماریاتی سروے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے ساتھ مل کر، شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود میں بہتری کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کی ۔

****

ش ح۔ش آ۔ ع د

Urdu No. 168                          


(रिलीज़ आईडी: 2286600) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil