جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے ایل ایم ایم  پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں؛ مرکز نے دسمبر 2026 تک منتخب شمسی پروجیکٹوں کے لیے راحت کی مدت میں توسیع کر دی


 نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت نے نیٹ میٹرنگ اور اوپن ایکسیس آر ای پروجیکٹس کے لیے اے ایل ایم ایم لسٹ-II سے محدود چھوٹ کی مدت 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دی ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2026 7:34PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت (ایم این آر ای) نے کہا ہے کہ شمسی فوٹو وولٹائک (پی وی) سیلز کے لیے منظور شدہ ماڈلز اور مینوفیکچررز کی فہرست (اے ایل ایم ایم) فہرست-II کے نفاذ سے متعلق حکومت ہند کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی شمسی توانائی کے تمام منصوبوں کے لیے اے ایل ایم ایم فہرست-II کے نفاذ میں عمومی توسیع دی گئی ہے۔ تاہم، نیٹ میٹرنگ اور اوپن ایکسیس قابل تجدید توانائی منصوبوں کے لیے محدود رعایت فراہم کرتے ہوئے ایسے منصوبوں کو 31 دسمبر 2026 تک اے ایل ایم ایم فہرست-II (شمسی پی وی سیلز) سے استثنا کے ساتھ کمیشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ رعایت صرف 31 مئی 2026 تک دستیاب تھی۔

وزارت کے مطابق اس فیصلے سے آزادانہ طور پر شمسی پی وی ماڈیول تیار کرنے والے مینوفیکچررز کو اضافی طلب پیدا ہونے کے ذریعے اپنے پہلے سے موجود ذخائر اور سرمایہ کاری کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اے ایل ایم ایم فہرست-II میں شامل شمسی سیل مینوفیکچررز سے سیلز کی خریداری بڑھانے کے لیے بھی مناسب وقت ملے گا، کیونکہ اس فہرست میں شامل شمسی سیلز کی پیداواری صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ شمسی صنعت سے وابستہ مختلف فریقوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ نیٹ میٹرنگ اور اوپن ایکسیس قابل تجدید توانائی منصوبوں کے لیے اے ایل ایم ایم فہرست-II کے نفاذ کی جانب منتقلی کو ہموار بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ شمسی پی وی مینوفیکچرنگ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت بھارت کو شمسی پی وی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں آتم نربھر بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی ویلیو چین میں ایک اہم مقام دلانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس سلسلے میں وزارت نئی اور قابل تجدید توانائی کے دفتری یادداشت نمبر 283/53/2026-GRID SOLAR مؤرخہ 18 جولائی 2026 کی نقل وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 125 )


(रिलीज़ आईडी: 2286180) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil