کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے نے جموں و کشمیر سے اعلیٰ معیار کی ’آریکو‘ چیری اور ’سینٹروس‘ آلو بخارے کی پہلی کھیپ سنگاپور برآمد کرانے میں سہولت فراہم کی
प्रविष्टि तिथि:
18 JUL 2026 4:08PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر کی باغبانی سے متعلق برآمدات کو ایک اور اہم فروغ دیتے ہوئے وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت زرعی و عمل شدہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کا ادارہ (اے پی ای ڈی اے) نے شوپیاں اور پلوامہ سے اعلیٰ معیار کی آریکو چیری (زیادہ کثافت والے یورپی میٹھے چیری) اور سینٹروس آلو بخارے کی پہلی برآمدی کھیپ سنگاپور روانہ کرانے میں سہولت فراہم کی۔ یہ کامیابی اس سے قبل خطے سے تازہ چیری اور آلو بخارے کی کامیاب برآمدات کے بعد حاصل ہوئی ہے، جو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی اور دبئی بھیجی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں کشمیر کے اعلیٰ معیار کے معتدل آب و ہوا میں پیدا ہونے والے پھلوں کی عالمی رسائی میں مزید توسیع ہوئی ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے 16 جولائی 2026 کو میسرز اوسم فوڈ سولیوشنز ایل ایل پی اور میسرز فروٹ ماسٹر ایگرو فریش پرائیویٹ لمیٹڈ، پلوامہ کے اشتراک سے سنگاپور کے لیے پہلی برآمدی کھیپ کی روانگی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔
جموں و کشمیر اپنی سازگار زرعی و موسمی خصوصیات کی بدولت اعلیٰ معیار کے معتدل آب و ہوا میں پیدا ہونے والے پھلوں کی پیداوار کے لیے مشہور ہے، جو بہترین ذائقے، عمدہ ساخت اور طویل مدتِ ذخیرہ کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ برآمدی کھیپ کی سائنسی انداز میں توڑائی، درجہ بندی، پیکنگ اور مؤثر سرد سلسلۂ ترسیل کے ذریعے نقل و حمل کی گئی، تاکہ بین الاقوامی غذائی تحفظ اور نباتاتی صحت کے معیارات کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے سنگاپور پہنچنے پر پھلوں کی تازگی اور معیار برقرار رہے۔
توقع ہے کہ اس اقدام سے باغبانوں کو روایتی منڈیوں کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ بہتر منافع حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی برآمدات پر مبنی پیداوار، سائنسی طریقۂ کاشت کو اپنانے، توڑائی کے بعد بہتر انتظام کو فروغ دینے، توڑائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی، پیداوار کی بہتر قدر حاصل کرنے اور جموں و کشمیر کے پھل پیدا کرنے والے طبقے کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ برآمد اے پی ای ڈی اے کی ان مسلسل کوششوں کی عکاس ہے، جن کا مقصد منڈیوں میں تنوع، برآمدات میں سہولت اور بہتر نقل و حمل کے نظام کے ذریعے بھارت کی باغبانی سے متعلق برآمدات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی منڈیوں سے باغبانوں کو جوڑنے کے ذریعے اس اقدام سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ متوقع ہے اور عالمی منڈیوں میں جموں و کشمیر کو اعلیٰ قدر کے تازہ معتدل آب و ہوا کے پھلوں کے ایک قابلِ اعتماد ذریعہ کے طور پر مزید مستحکم مقام حاصل ہوگا۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-116
(रिलीज़ आईडी: 2286122)
आगंतुक पटल : 11