قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ہریانہ کے ضلع حصار میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیسوں کے اخراج سے ایک مزدور کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا


کمیشن نے ہریانہ کے چیف سکریٹری اور حصار کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

رپورٹ میں تفتیش کی موجودہ صورتحال، زخمی مزدور کی صحت کی حالت، نیز متوفی کے قانونی ورثا اور زخمی مزدور کو ادا کیے گئے معاوضے، اگر کوئی ادا کیا گیا ہو، کی تفصیلات بھی شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 JUL 2026 5:58PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ 15 جولائی 2026 کو ہریانہ کے ضلع حصار کے گاؤں گنگوا میں ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث ایک مزدور  جاں بحق  جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق، متوفی مزدور کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ واقعہ ٹھیکیدار اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر درست ہے تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔ اسی بنا پر کمیشن نے ہریانہ کے چیف سکریٹری اور حصار کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں تفتیش کی موجودہ پیش رفت، زخمی مزدور کی صحت کی حالت، نیز متوفی کے قانونی ورثا اور زخمی مزدور کو ادا کیے گئے معاوضے، اگر کوئی ادا کیا گیا ہو، کی مکمل تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔

16 جولائی 2026 کو ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق، ان مزدوروں کو ایک ٹھیکیدار نے بند پائپ لائن کی صفائی کے لیے مقرر کیا تھا۔ وہ کسی بھی حفاظتی سامان کے بغیر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ٹینک میں اترے، جہاں زہریلی گیسوں کے اثر سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی مزدور اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

***

ش ح۔ش ت۔ر ب

U-93


(रिलीज़ आईडी: 2285863) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी