پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کی  نیوا   کے نفاذ کی جانب پیش قدمی

प्रविष्टि तिथि: 17 JUL 2026 4:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ’ایک ملک، ایک ایپلیکیشن‘  کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی  نے نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن (نیوا) کو اپنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہاراشٹرا اسمبلی میں نیوا منصوبے کے نفاذ کے لیے 16 جولائی 2026 کو ممبئی کے ودھان بھون میں حکومت ہند کی وزارتِ پارلیمانی امور، حکومت مہاراشٹراکے پارلیمانی امور کے محکمہ اور مہاراشٹرا اسمبلی سیکریٹریٹ کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت پارلیمانی امور اور نیوا مشن لیڈر نے شرکت کی۔ مہاراشٹرا اسمبلی کی نمائندگی جناب جتیندر بھولے، سیکریٹری- اول ، اور شری سدرشن ستھے، سیکریٹری-چہارم  نے کی۔اس موقع پر محترمہ سپریا دھیورے، سیکریٹری، پارلیمانی امور محکمہ، حکومت مہاراشٹرا، جناب  پنڈت کھیڈکر، چیئرمین کے پرائیویٹ سیکریٹری  اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P9HG.jpg

اجلاس کا اختتام اس اتفاقِ رائے کے ساتھ ہوا کہ وزارتِ پارلیمانی امور، حکومتِ ہند، مہاراشٹرا اسمبلی  سیکریٹریٹ اور حکومتِ مہاراشٹرا کے پارلیمانی امور کے محکمہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے عمل کو تیز کیا جائے گا، تاکہ ریاست میں اس منصوبے کا جلد نفاذ ممکن بنایا جا سکے۔

بات چیت کے دوران حکومتِ مہاراشٹرا اور مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی   کے اس عزم کی عکاسی ہوئی کہ وزیر اعلیٰ جناب  دیویندر فڑنویس، مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب  راہل نارویکر اور مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے کی رہنمائی میں نیوا کے ذریعے ایک کاغذ سے پاک، شفاف، مؤثر اور عوامی مرکزیت پر مبنی قانون ساز ادارہ قائم کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران نیوا کے نفاذ کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں سافٹ ویئر کی خصوصیات اور ورک فلو، تکنیکی بنیادی ڈھانچہ، ادارہ جاتی تیاری، منصوبے کے تحت مالی معاونت، صلاحیت سازی، نفاذ کی مدت، اور متعلقہ اداروں کے کردار و ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔سافٹ ویئر کی کارکردگی، منصوبے کے نفاذ، فنڈنگ کے طریقۂ کار، تکنیکی معاونت، تربیتی ضروریات اور دیگر عملی امور سے متعلق مختلف سوالات پر ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سیکریٹری اور نیوا مشن لیڈر نے وضاحت فراہم کی۔یہ تبادلۂ خیال تعمیری اور نتیجہ خیز رہا، اور مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی  نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QI7Y.jpg

 

نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن (نیوا)، حکومت ہند کی وزارت پارلیمانی امور کا ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک مشن موڈ پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد ایک متحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ملک کی تمام 37 ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں کو ڈیجیٹل بنانا اور قانون سازی کے امور کو آسان بنانا ہے۔اس منصوبے کی کل لاگت 673.94 کروڑ روپے منظور کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ اراکینِ اسمبلی کو قانون سازی سے متعلق امور تک الیکٹرانک طریقے سے رسائی فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کاغذ سے پاک، شفاف اور مؤثر قانون ساز نظام کو فروغ ملتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی اور مہاراشٹرا قانون ساز کونسل میں نیوا کے نفاذ کی سہولت شامل ہے، جس میں ممبئی اور ناگپور میں واقع ان کے دفاتر بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے کی متوقع لاگت تقریباً 48 کروڑ روپے ہے۔ اس منصوبے کے نفاذ سے اراکین اسمبلی اپنی قانون ساز ذمہ داریاں زیادہ مؤثر انداز میں انجام دے سکیں گے، جبکہ شہریوں کو قانون سازی کے امور اور کارروائیوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ اس سے شفافیت میں اضافہ، عوامی شمولیت کو مضبوط بنانے اور ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار قانون ساز نظام کے قیام میں مدد ملے گی۔

اب تک 33 ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون ساز اسمبلیوں نے وزارتِ پارلیمانی امور کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ 21 قانون ساز ادارے مکمل طور پر ڈیجیٹل ایوانوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹرا قانون ساز ادارے کی جانب سے نیوا کو اپنانا اس منصوبے کے ملک گیر توسیع کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور بھارت کے ڈیجیٹل قانون ساز نظام کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

***

ش ح ۔ ع و۔ م الف

U. No.88


(रिलीज़ आईडी: 2285841) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil