صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت کا بیماریوں کی نگرانی اور عوامی صحت کے پروگراموں پر دو روزہ قومی جائزہ اجلاس اختتام پذیر


قومی جائزہ اجلاس میں ’’ون ہیلتھ ‘‘، وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری،اے ایم آر اور بیماریوں کی نگرانی کے نظام پر توجہ مرکوز کی گئی

تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کلیدی کارکردگی اشاریہ (کے پی آئی ) فریم ورک کو اپنایا؛ مرکز اور ریاستوں کا عوامی صحت کے پروگراموں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ماہانہ کارکردگی جائزے کا عزم

प्रविष्टि तिथि: 17 JUL 2026 3:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی جانب سے بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور ابھرتے ہوئے عوامی صحت کے خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کے تحت، مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے 16 سے 17 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں بیماریوں کی نگرانی اور عوامی صحت کے پروگراموں پر دو روزہ قومی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ سطحی صحت حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اہم عوامی صحت پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا، بیماریوں کی نگرانی کے شعبے میں پیش رفت کا تجزیہ کیا گیا، اور کلیدی کارکردگی اشاریوں(کے پی آئی) پر مبنی منظم فریم ورک کے ذریعے اعداد و شمار پر مبنی حکمرانی کو مضبوط بنانے کی حکمت عملیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012GTY.jpg

اجلاس کا افتتاح ڈاکٹر راکیش گپتا، ایڈیشنل سیکریٹری (عوامی صحت)، وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر لوونیش جی کرشنا، ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس) ، جناب سکھ لال مینا، ڈائریکٹر (عوامی صحت)، اور ڈاکٹر آرتی بہل، ایڈیشنل ڈائریکٹر، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے علاوہ اہم ترقیاتی شراکت دار اداروں کے نمائندے  بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y70M.jpg

دو روزہ اجلاس کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے کلیدی کارکردگی اشاریوں (کے پی آئی) پر مبنی منظم فریم ورک کے ذریعے اعداد و شمار پر مبنی حکمرانی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم قومی عوامی صحت پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں قومی ون ہیلتھ پروگرام برائے زونوٹک بیماریوں (جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں) کی روک تھام اور کنٹرول، قومی ریبیز کنٹرول پروگرام، لیپٹوسپائروسس کی روک تھام اور کنٹرول پروگرام، سانپ کے کاٹنے سے زہر پھیلنے کی روک تھام اور کنٹرول کا قومی پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) ، وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری، فیلڈ ایپیڈیمیولوجی ٹریننگ پروگرام (ایف ای ٹی پی) ، اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس  (اے ایم آر) ، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی صحت سے متعلق قومی پروگرام، اور کیمیائی زہریلے مادّوں کے لیے قومی بایو مانیٹرنگ پروگرام سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ اجلاس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا، جہاں انہوں نے بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی صحت کے پروگراموں کے نفاذ کو بہتر بنانے کے لیے اپنے تجربات، بہترین طریقۂ کار اور جدید اقدامات کا تبادلہ کیا۔

اجلاس کا ایک اہم نتیجہ یہ نکلا کہ تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے متفقہ طور پر کلیدی کارکردگی اشاریہ (کے پی آئی)  فریم ورک کو اپنایا۔ اس کے ساتھ ہی اہم عوامی صحت پروگراموں کے نفاذ، نگرانی اور جائزے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مقررہ اہداف اور کارکردگی کے معیار حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WWAI.jpg

مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مقررہ کلیدی کارکردگی اشاریوں ( کے پی آئی)  سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے، عمل درآمد میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے اور بروقت اصلاحی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ کارکردگی جائزے لئے جائیں گے۔ایس پی او ٹی  اراکین کی جانب سے کی گئی معاون نگرانی  کے نتائج کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اہم عملی رکاوٹوں کو دور کرنے اور بیماریوں کی نگرانی کے نظام سمیت دیگر عوامی صحت پروگراموں کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی عزم کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M0QY.jpg

قومی جائزہ اجلاس میں حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اس مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک بھر میں بیماریوں کی مضبوط نگرانی، بہتر تیاری، مربوط اقدامات اور پروگراموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کے ذریعے ایک زیادہ مؤثر، مضبوط اور اعداد و شمار پر مبنی عوامی صحت کا نظام قائم کیا جائے گا۔

**************

ش ح ۔ ع و۔ م الف

U. No.82


(रिलीज़ आईडी: 2285828) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English