ارضیاتی سائنس کی وزارت
ڈاکٹر سری نواس کمار تمُملا کو حکومتِ ہند کی ارضیاتی سائنس کی وزارت کا سکریٹری مقرر کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
16 JUL 2026 10:23PM by PIB Delhi
ملک کے ارضیاتی سائنس، محکمہ موسمیات اور بحری سائنس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت نے بین الاقوامی سطح پر معروف بحری سائنسدان اور سائنس سے متعلق امور کے ماہرڈاکٹر سری نواس کمار تمملا کو ارضیاتی سائنس کی وزارت کا نیا سکریٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
"کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے یونیسکو انٹرگورنمنٹل اوشینوگرافک کمیشن سکریٹریٹ، پرتھ، آسٹریلیا میں انڈین اوشین سونامی وارننگ اینڈ مٹیگیشن سسٹم ( آئی او ٹی ڈبلیو ایم ایس) سکریٹریٹ کے سربراہ، ڈاکٹر سری نواس کمار تمملا کو ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری کے عہدے پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تقرری عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لیے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، نافذ العمل رہے گی۔"
ڈاکٹر تمملا کی تقرری وزارت کے لیے ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی علامت ہے، کیونکہ ہندوستان اپنے گہرے سمندر کی تلاش کے مہمات (ڈیپ اوشن مشن) کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، کلائمیٹ ماڈلنگ (موسمیاتی ماڈلنگ) کو بہتر بنا رہا ہے اور سمندری آفات کے خلاف اپنے قبل از وقت انتباہی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بحری سائنس، بلیو اکانومی اور موسم سے متعلقہ آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو مستحکم کر رہا ہے۔
ڈاکٹر سری نواس کمار تمملا کا پیشہ ورانہ تعارف
ڈاکٹر سری نواس کمار تمملا ایک انتہائی ممتاز و معروف سائنسدان اور تکنیکی مینیجر ہیں، وہ بحرِ ہند کی تحقیق کو فروغ دینے کی سمت میں ریموٹ سینسنگ، سیٹلائٹ اوشینوگرافی، ساحلی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور آفات کے بندوبست میں تین دہائیوں سے زیادہ کا غیر معمولی تجربہ رکھتے ہیں۔
اہم قائدانہ رول اور بین الاقوامی ذمہ داریاں
- یونیسکو-آئی او سی (پرتھ، آسٹریلیا) میں آئی سی جی/آئی او ٹی ڈبلیو ایم ایس سکریٹریٹ کے سربراہ: اپنے نئے بین الاقوامی عہدے پر کام کرتے ہوئے ڈاکٹر سری نواس کمار تمملا نے بحرِ ہند کے خطے کے 28 رکن ممالک میں علاقائی سونامی وارننگ نیٹ ورک کی قیادت کی۔ انہوں نے سمندر کی نگرانی کے کاموں کے عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا اور سونامی ریڈی کمیونٹی ریکگنیشن پروگرام کے موثر نفاذ کی قیادت کی۔
- ای ایس ایس او-انکوائس ، حیدرآباد کے ڈائریکٹر: ڈاکٹر تمملا نے اگست 2020 سے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارے، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (انکوائس) کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں انکوائس نے ماہی گیری کے ممکنہ علاقوں کی ایڈوائزری خدمات، کورل ریف بلیچنگ کے انتباہی نظام اور کثیر جہتی آفات کے تئیں حساسیت کی نقشہ سازی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی۔
- ہندوستان کے سونامی انتباہی ڈھانچے کے اہم معمار: سال 2004 میں بحرِ ہند میں آئی تباہ کن سونامی کے بعد، ڈاکٹر سری نواس کمار تمملا نے پروجیکٹ مینیجر کے طور پر انکوائس میں جدید ترین "انڈین سونامی ارلی وارننگ سسٹم" کے قیام کی قیادت کی۔ ان کی کوششوں کی بدولت یہ مرکزفروغ پاکر عالمی سطح پر تسلیم شدہ سونامی سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے طور پر قائم ہوا۔
اہم اعزازات اور انعامات
- قومی ارضیاتی سائنس انعام (2010): حکومتِ ہند کی کان کنی کی وزارت کی جانب سے ڈاکٹر سری نواس کمار تمملا کو ہندوستان کے عالمی معیار کے سونامی قبل از وقت انتباہی نظام کے قیام میں ان کی انقلابی اور تاریخی خدمات کے اعتراف میں اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔
- ہندوستانی قومی جغرافیائی معلوماتی انعام (2008): یہ ایوارڈ انہیں انڈین سوسائٹی آف ریموٹ سینسنگ (آئی ایس آر ایس) کی جانب سے دیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں آفات کے بندوبست(آفات کے اثرات کو کم کرنے) اور بحری وسائل کی نقشہ سازی کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کے جدید اور نمایاں استعمال کے لئے فراہم کیا گیا۔
علمی و تحقیقی خدمات: انہوں نے معروف بین الاقوامی جرائد میں 100 سے زیادہ ہم مرتبہ نظر ثانی شدہ سائنسی تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں اور انہوں نے یونیسکو انٹرگورنمنٹل اوشینوگرافک کمیشن کے وائس چیئر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
*********
ش ح۔س ک۔ ن م
U-63
(रिलीज़ आईडी: 2285635)
आगंतुक पटल : 8