نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم وائی بھارت کا  'جاگروک جگر( 'जागरूक जिगर’ ) : نشہ مکت یووا فار وکست بھارت' کے عنوان سے ویبینار، نشہ سے پاک اور صحت مند بھارت کے فروغ پر زور


مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی نوجوانوں سے نشہ سے پاک رہ کر وکست بھارت کے معمار بننے کی اپیل

یہ ویبینار، ایم وائی بھارت ویبینار سیریز کی پہلی کڑی

ایم وائی بھارت اور آئی ایل بی ایس نے نوجوانوں کو صحت کے سفیر بنانے کے لیے 'یووا یکرت متر' پروگرام شروع کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 7:00PM by PIB Delhi

 نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت   نے میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیئری سائنسز (آئی ایل بی ایس) کے اشتراک سے آج "جاگروک جگر( 'जागरूक जिगर’ ): نشہ مکت یووا فار وکست بھارت" کے عنوان سے ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔اس ویبینار میں ملک بھر سے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، جس کا مقصد منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو صحت مند اور نشہ سے پاک بھارت کے سفیر بننے کی ترغیب دینا تھا۔

ویبینار میں مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے شرکت کی، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیئری سائنسز کے چانسلر اور ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) شیو کمار سرین نے مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ایم وائی بھارت نوجوانوں کی ترقی کے لیے بھارت کا ایک جامع پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے، جو نوجوانوں کو قیادت، رضاکارانہ خدمات، عملی سیکھنے، پیشہ ورانہ رہنمائی اور قوم کی تعمیر کے مواقع سے جوڑتا ہے۔انہوں نے کہا، "ایم وائی بھارت نوجوانوں کی ترقی کے لیے بھارت کا ایک جامع پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ یہ نوجوانوں کو قیادت کے مواقع، عملی تعلیم، کیریئر رہنمائی، رضاکارانہ خدمات اور قوم کی تعمیر سے جوڑتا ہے۔ ہر خیال، اگر اسے ایم وائی بھارت کے پلیٹ فارم کے ذریعے مناسب موقع ملے، تو ایک مؤثر حل کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔"

نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بتایا کہ ایم وائی بھارت پلیٹ فارم پر روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے ڈھائی لاکھ نوجوان آتے ہیں، جو قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھارتی نوجوانوں کے جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیرموصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "وکست بھارت @2047" کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نوجوان ہی ملک کی ترقی اور تبدیلی کی اصل طاقت ہوں گے۔ انہوں نے کہا، "وزیر اعظم نے 2047 تک وکست بھارت کا خواب پیش کیا ہے اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ذمہ داری ہمارے نوجوانوں پر ہے۔ ایک صحت مند، ہنرمند اور سماجی شعور رکھنے والی نوجوان نسل ہی ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد ہے۔"

منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے تمام نوجوانوں سے "نشہ مکت یووا فار وکست بھارت" مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، "منشیات کی لت آج ہمارے معاشرے کو درپیش سنگین ترین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ میں ہر نوجوان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 'نشہ مکت یووا فار وکست بھارت' تحریک کا سفیر بننے کا عہد کرے اور دوسروں کو بھی صحت مند اور نشہ سے پاک طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دے۔"

ویبینار کے دوران پدم بھوشن سے نوازے گئے پروفیسر (ڈاکٹر) شیو کمار سرین نے 'یووا یکرت متر (وائی ٹو ایم)' تجرباتی تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا۔ آئی ایل بی ایس اور ایم وائی بھارت کی مشترکہ پہل کا مقصد نوجوانوں کو عوامی صحت سے متعلق عملی مہارتیں فراہم کرنا اور ملک بھر میں "یووا ہیلتھ چیمپئنز" کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جگر کی صحت سے متعلق بیداری، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، کمیونٹی رابطہ، اعضا کے عطیہ، صحت سے متعلق ابلاغ اور ڈیجیٹل مہمات جیسے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پروفیسر (ڈاکٹر) ایس کے سرین نے کہا، "'یووا یکرت متر' پروگرام نوجوان رضاکاروں کو عملی تجرباتی تعلیم فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ وہ ماہرین کے ساتھ کام کر سکیں، کمیونٹی مہمات میں حصہ لے سکیں اور تصدیق شدہ 'یووا ہیلتھ چیمپئن' بن سکیں۔"

انہوں نے کہا کہ غیر صحت بخش طرزِ زندگی اور منشیات کے استعمال کے باعث جگر کی بیماریاں تیزی سے نوجوانوں کو متاثر کر رہی ہیں، اس لیے بیداری اور عوامی شمولیت کے ذریعے ان سے بچاؤ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو جسمانی فٹنس برقرار رکھنے، مناسب نیند لینے اور مثبت طرزِ فکر اپنانے جیسی روزمرہ صحت مند عادات اختیار کرنے کی بھی تلقین کی۔

پروفیسر سرین نے مزید کہا کہ آئی ایل بی ایس اور ایم وائی بھارت کی شراکت داری سائنسی مہارت کو بھارتی نوجوانوں کی توانائی اور وسیع رسائی کے ساتھ جوڑ کر جگر کی صحت، اعضا کے عطیہ اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک ملک گیر تحریک کی بنیاد رکھے گی۔

ویبینار کا اختتام پروفیسر سرین کی قیادت میں سوال و جواب کے تعاملی سیشن سے ہوا، جس کے بعد ایم وائی بھارت پورٹل پر 'یووا یکرت متر' پروگرام میں رجسٹریشن کے طریقۂ کار کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ملک بھر کے نوجوانوں کو اس پروگرام میں رجسٹریشن کرانے اور صحت مند، توانا، نشہ سے پاک وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :52  )


(रिलीज़ आईडी: 2285539) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी