سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے آئی این وی آئی ٹی پر مبنی کارروائیوں اور قومی شاہراہوں کے اثاثوں کی دیکھ بھال کے پیشہ ورانہ انتظام کو مضبوط کیا


جنرل مینجمنٹ کنسلٹنٹس این ایچ آئی ٹی اثاثوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی،پیشہ ورانہ او اینڈ ایم طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے میں مصروف

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 4:34PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ (این ایچ آئی ٹی)،جو کہ این ایچ اے آئی کی سرپرستی میں ایک انو آئی ٹی ہے،نے اپنے نیشنل ہائی وے اثاثوں کے پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے آپریشنز اور مینٹیننس (او اینڈ ایم) کو ادارہ جاتی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے،پورٹ فولیو کے تحت قومی شاہراہوں کے موثر او اینڈ ایم کے لیے جنرل مینجمنٹ کنسلٹنٹس (جی ایم سی) کو شامل کیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ (این ایچ آئی ٹی) اکتوبر 2020 میں ایس ای بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا تھا اور 2,653 کلومیٹر کی مشترکہ لمبائی کے لیے نیشنل ہائی وے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں،908 کلومیٹر طویل نیشنل ہائی وے اثاثوں کے او اینڈ ایم کا انتظام جی ایم سی کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس پہل کا مقصد اثاثوں کی کارکردگی کو بڑھانا،آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا اور آپریشنل نیشنل ہائی وے اثاثوں کے انتظام میں بہترین عالمی طریقوں کو اپنانا ہے۔

این ایچ آئی ٹی کو نیشنل ہائی ویز این وی آئی ٹی پروجیکٹ منیجرز پرائیویٹ لمیٹڈ (این ایچ آئی پی ایم پی ایل) کی حمایت حاصل ہے جو این ایچ اے آئی کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے،جو پروجیکٹ منیجر کے طور پر کام کرتی ہے۔ پروجیکٹ منیجر کے طور پر،این ایچ آئی پی ایم پی ایل قومی شاہراہ کے اثاثوں کے موثر آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہے،یا تو براہ راست یا مشیروں کے ذریعے،جبکہ سیبی انوٹ ضابطوں کے مطابق مضبوط رپورٹنگ،انکشاف اور تصدیق کو برقرار رکھتا ہے۔

او اینڈ ایم فریم ورک کو مزید مستحکم کرنے کے لیے این ایچ آئی ٹی نے جنرل مینجمنٹ کنسلٹنٹس کو این ایچ آئی پی ایم پی ایل کو اینڈ ٹو اینڈ پروفیشنل اثاثہ جات کے انتظام کے حل فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیے شامل کیا ہے۔ کنسلٹنس، روزانہ،ہفتہ وار اور ماہانہ تشخیص کے ذریعے قومی شاہراہ کے اثاثوں کا مشاہداتی معائنہ اور آلات پر مبنی جدید تشخیصی تکنیکوں دونوں کا استعمال کرتے ہوئے منظم معائنہ کریں گے۔ ان جائزوں کی بنیاد پر،جی ایم سیز سڑک استعمال کرنے والوں کے آرام کے لیے دیکھ بھال کی ضروریات،حفاظتی اقدامات،نقائص کی اصلاح کے کاموں،صلاحیت میں اضافے کے اقدامات اور دیگر بہتری کے اقدامات کی نشاندہی کریں گے۔

اس کے علاوہ،جی ایم سی خصوصی ٹھیکیداروں اور ایجنسیوں کی خریداری کا انتظام کرے گا،کاموں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا،مکمل شدہ کاموں کی تصدیق کرے گا،ٹول پلازہ آپریشنز اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے اقدامات کی سفارش کرے گا،ساتھ ہی ساتھ انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ کو چلانے والے سیبی کے ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ بروقت رپورٹنگ اور تعمیل کو یقینی بنائے گا۔

یہ پہل قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کے لائف سائیکل مینجمنٹ میں عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے کی طرف این ایچ اے آئی کی مسلسل توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے نیشنل ہائی وے اثاثہ جات کے انتظام میں خصوصی مہارت کے ساتھ پیشہ ور او اینڈ ایم کنسلٹنٹس کا ایک وقف ماحولیاتی نظام بنانے میں مدد ملے گی،جبکہ ساتھ ہی ساتھ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کاروبار،اختراع اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں

اس پہل کی بنیاد پر،این ایچ اے آئی نیشنل ہائی وے نیٹ ورک میں اثاثہ جات کے انتظام کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز اور مینٹیننس ٹھیکیداروں کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

حکمرانی  کے معیارات کو مضبوط بنانے،آپریشنل کارکردگی  کو بڑھانے اور سیبی کی ریگولیٹری ضروریات کی زیادہ تعمیل کو یقینی بنانے سے،یہ ماڈل سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت بخشے گا اور ہندوستان کے نیشنل ہائی وے اثاثوں میں ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو آسان بنائے گا۔

*********

ش ح۔ض ر۔  ت ا

      U.NO 34


(रिलीज़ आईडी: 2285465) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam