ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کے دورۂ آسٹریلیا کے نتائج کے طور پر پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سےاین سی وی ای ٹی اور اے ایس کیو اے نے نے دلچسپی کے خط پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 5:22PM by PIB Delhi

وزیراعظم کے دورۂ آسٹریلیا کے ایک اہم نتیجے کے طور پر حکومت ہند کی ہنرمندی کی ترقی اورصنعت کاری کی وزارت کی قومی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کونسل (این سی وی ای ٹی) اور حکومت آسٹریلیا  کی آسٹریلیائی ہنرمندی معیار سے متعلق اتھارٹی (اے ایس کیو اے) نےتکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) کے ضابطہ کاری اور معیار کو یقینی بنانے کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دلچسپی کے خط  (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ دلچسپی کا خط  ہندوستان اور آسٹریلیا کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے قومی معیار یقینی بنانے والے اداروں کے درمیان ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اس تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے این سی وی ای ٹی کی چیئرپرسن محترمہ دیباشری مکھرجی نے کہا:’’این سی وی ای ٹی اور اے ایس کیو اے کے درمیان یہ اشتراک پیشہ ورانہ تعلیم میں اعلیٰ معیار کے فروغ کے مشترکہ عزم رکھنے والے دو قومی معیار یقینی بنانے والے اداروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد علم کا تبادلہ کرنا، ضابطہ کاری کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانا، ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور اختراع کو فروغ دینا ہے، تاکہ زیادہ معتبر، طلبہ پر مرکوز اور عالمی معیار کے مطابق تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) کے نظام کی تشکیل میں تعاون کیا جا سکے۔‘‘

اس دلچسپی کے خط  کے تحت این سی وی ای ٹی اور اے ایس کیو اے معیار کو یقینی بنانے کے فریم ورک، ضابطہ کاری کے طریقۂ کار، منظوری کے طریقوں، نگرانی کے نظام، صلاحیت سازی، عملے کے تبادلے، مشترکہ ورکشاپس اور دیگر اقدامات، جو پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کی مؤثریت، بھروسہ اور عالمی اہمیت کو بڑھانے میں معاون ہوں گے۔ اے ایس کیو اے متعلقہ شراکت داروں کو صلاحیت کے باہمی اعتراف اور معیاربندی، ڈیجیٹل اسناد کے نظام، پیشہ ورانہ معیارات میں ہم آہنگی اور مزدور منڈی کے رجحانات سے متعلق معلومات کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گا ۔

تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) میں معیار کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اس شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، این سی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو رکن پروفیسر (ڈاکٹر) اشوک کمار گابا نے کہا:’’دلچسپی کا یہ خط این سی وی ای ٹی کی جانب سے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں معیار کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اے ایس کیو اے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد ضابطہ کاری کے بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنا، ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ہنرمندی ترقی کے پروگراموں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے جدید ضابطہ جاتی طریقۂ کار کو فروغ دینا ہے۔‘‘

این سی وی ای ٹی کے بارے میں

قومی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کونسل (این سی وی ای ٹی) پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبے میں ایک قومی انضباطی ادارہ ہے۔ این سی وی ای ٹی کی ذمہ داریوں میں اسناد جاری کرنے والے اداروں اور تشخیصی ایجنسیوں کی منظوری اور ضابطہ کاری، قومی ہنرمندی اہلیتی فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق اہلیتوں کی منظوری، معیار کو یقینی بنانے کے عمل کو فروغ دینا اور ہندوستان میں پیشہ ورانہ تعلیم و ہنرمندی کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

اے ایس کیو اے کے بارے میں

آسٹریلیائی ہنر مندی کے معیار سے متعلق اتھارٹی (اے ایس کیو اے) آسٹریلیا میں پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (وی ای ٹی) کے لیے قومی انضباطی ادارہ ہے۔ اس کا مقصد معیاری پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کو یقینی بنانا ہے، تاکہ طلبہ، صنعت، حکومتیں اور عوام قومی سطح کی اہلیتوں کے معیار اور بھروسے پر اعتماد رکھ سکیں۔

*******

) ش ح –م ش-  ش ہ ب )

U.No. 9987


(रिलीज़ आईडी: 2285070) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil