بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت نے پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت 10 گیگا واٹ گھنٹے کی مجموعی صلاحیت والی بڑے پیمانے کی ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری تیار کرنے والی سہولیات کے قیام کے لیے مستحق اداروں کے انتخاب کی خاطر عالمی نیلامی کے ذریعے بولیاں طلب کیں
بولی کا عمل معیار اور لاگت پر مبنی انتخاب (کیو سی بی ایس) کے طریقۂ کار کے تحت سی پی پی پورٹل کے ذریعے شفاف دو مرحلہ جاتی آن لائن نظام کے تحت مکمل کیا جائے گا
نیلامی کی دستاویزات15 جولائی 2026 سے آن لائن دستیاب ہوں گی۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ13 اکتوبر 2026 ہے، جبکہ بولیاں 14اکتوبر 2026 کو کھولی جائیں گی
प्रविष्टि तिथि:
15 JUL 2026 5:00PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت(ایم ایچ آئی) نے ہندوستان میں مجموعی طور پر10 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) صلاحیت کی بڑے پیمانے کی ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی)تیار کرنے کی سہولیات قائم کرنے کے لیے مستحق اداروں کے انتخاب کی خاطر عالمی نیلامی کے ذریعے بولیاں طلب کرنے کے لیے تجویز کی درخواست (آر ایف پی) جاری کر دی ہے۔یہ صلاحیت اے سی سی بیٹری اسٹوریج کے لیے پیداوار سے منسلک مراعات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت گرڈ اسکیل اسٹیشنری اسٹوریج (جی ایس ایس ایس) ایپلی کیشنز کے لیے مختص کی گئی ہے۔ بولی کا عمل مرکزی سرکاری خریداری پورٹل (سی پی پی پورٹل) کے ذریعے شفاف دو مرحلہ جاتی معیار اور لاگت پر مبنی انتخاب (کیو سی بی ایس) طریقۂ کار کے تحت آن لائن مکمل کیا جائے گا۔
نیلامی کی دستاویزات15 جولائی 2026 سے دستیاب ہوں گی۔ پری بڈ کانفرنس (بولی سے قبل اجلاس) 29 جولائی 2026 کو منعقد کی جائے گی، جبکہ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2026 ہے۔ تکنیکی بولیاں 14 اکتوبر 2026 کو کھولی جائیں گی۔
مئی2021میں مرکزی کابینہ نے ’’ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج کے قومی پروگرام‘‘ سے متعلق پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دی تھی، جس کے لیے مجموعی طور پر 18,100 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں 50 گیگا واٹ گھنٹے کی اے سی سی مینوفیکچرنگ صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بناتے ہوئے ہندوستان کا درآمد شدہ اے سی سی سیلز پر انحصار کم کرنا اور بڑے ملکی و بین الاقوامی اداروں کو ملک میں عالمی معیار کا مسابقتی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم قائم کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔
پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت، مجموعی طور پر مقرر کردہ 50 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) اے سی سی صلاحیت میں سے 40 گیگا واٹ گھنٹے کی صلاحیت گھریلو ینوفیکچررز کو مختص کی جا چکی ہے۔
گرڈ اسکیل اسٹیشنری اسٹوریج ایپلی کیشنز کے لیے مختص 10 گیگا واٹ گھنٹے کی صلاحیت ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی قابل تجدید توانائی کی تنصیبات سے پیدا ہونے والی توانائی ذخیرہ کرنے کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔ اس سے توانائی کے تحفظ کو تقویت ملے گی، درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور عالمی سطح پر مسابقتی بیٹری مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
*******
) ش ح –م ش- ش ہ ب )
U.No. 9984
(रिलीज़ आईडी: 2285027)
आगंतुक पटल : 7