کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں  کی وزارت اہم اور کلیدی معدنی بلاکس کی آٹھویں نیلامی کا آغاز کرے گی

प्रविष्टि तिथि: 14 JUL 2026 5:56PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 15 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے کی موجودگی میں اہم اور کلیدی معدنی بلاکس کی نیلامی کے آٹھویں مرحلے کا آغاز کریں گے ۔

آٹھویں قسط میں نو ریاستوں میں پھیلے 20 اہم اور کلیدی معدنی بلاکس شامل ہیں ، جن میں 13 نئے شناخت شدہ بلاکس اور 7 بلاکس شامل ہیں، جو دوسری کوشش کے تحت پیش کیے جا رہے ہیں ۔  معدنی پورٹ فولیو میں مولیبڈینم ، گریفائٹ ، گلوکونائٹ ، نایاب ارتھ ایلیمنٹس (آر ای ای) ونیڈیم ، گیلیئم ، ٹائٹینیم ، ٹونگسٹن ، فاسفورائٹ ، پوٹاش ، لتیم ، سیزیم اور روبیڈیم شامل ہیں ۔  یہ معدنیات ماحول کے لئے ساز گارتوانائی ، جدید مینوفیکچرنگ ، کھادوں ، دفاع اور دیگر کلیدی شعبوں کے لیے اہم ہیں ۔

سات مرحلوں کے مکمل ہونے کے ساتھ ، کانوں کی وزارت نے نیلامی کے لیے،  لیے گئے 88 اہم اور کلیدی معدنی بلاکس میں سے 56 کی کامیابی سے نیلامی کی ہے ، جس نے 63فیصد سے زیادہ کی کامیابی کی شرح حاصل کی ہے ۔  نیلامی کے مسلسل  مرحلوں میں صنعت کا مضبوط ردعمل حکومت کے شفاف ، مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی نیلامی کے فریم ورک میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ، جبکہ اقتصادی ترقی ، تکنیکی ترقی اور ماحول کے ساز گار توانائی کی منتقلی کے لیے اہم معدنی وسائل کو محفوظ بنانے کی ہندوستان کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے ۔

معدنیات کے شعبے نے مالی سال 26-2025 میں 212 معدنی بلاکس کی کامیابی سے نیلامی کے ساتھ ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ، جو نیلامی کے نظام کے آغاز کے بعد سے کسی بھی مالی سال میں سب سے زیادہ ہے ۔  اس میں 22 اہم اور کلیدی معدنی بلاکس شامل تھے ، جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی ، تکنیکی ترقی اور صاف ستھری توانائی کی منتقلی کے لیے ضروری اہم معدنی وسائل کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں ۔

حکومت نے نیلامی کے عمل کو مزید ہموار کرنے کے لیے حال ہی میں منرل (نیلامی) رولز 2026 میں ترامیم کو بھی نوٹیفائی کیا ہے ۔  یہ اصلاحات پیشگی رقم کی ادائیگی کے لیے ٹائم لائنز کو معقول بناتی ہیں ، مائننگ لیز اور پراسپیکٹنگ لائسنس ڈیڈز کے نفاذ میں زیادہ لچک فراہم کرتی ہیں ، اور بولی کی سیکیورٹی ، کارکردگی کی سیکیورٹی اور دیگر ادائیگیوں کی بروقت واپسی کی سہولت فراہم کرتی ہیں جہاں نیلامی کو ترجیحی یا کامیاب بولی لگانے والے سے منسوب وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا جاتا ہے ۔  ان اقدامات کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانا ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا اور نیلام کیے گئے معدنی بلاکس کے کام کاج میں تیزی لانا ہے ۔

........................................................................................................

) ش ح –ا ع خ-ق ر)

U.No. 9934


(रिलीज़ आईडी: 2284577) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu