مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے راجستھان ایل ایس اے میں موناباؤ سے تنوٹ نیشنل ہائی وے (این ایچ-70) پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
14 JUL 2026 2:09PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جون 2026 کے مہینے کے دوران راجستھان ایل ایس اے میں موناباؤ سے تنوٹ نیشنل ہائی وے (این ایچ-70) پر کئے گئے انڈیپینڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں ۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس پرووائڈرز (ٹی ایس پی) کے ذریعہ فراہم کردہ موبائل نیٹ ورک سروسز (وائس اور ڈیٹا دونوں) کےحقیقی وقت( ریئل ٹائم )کوالٹی کا جائزہ لینا اور تصدیق کرنا ہے ۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ، ٹرائی کلیدی کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) پیرامیٹرز جیسے کوریج ، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر) کال سیٹ اپ سکس ریٹ (سی ایس ایس آر) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) تھرو پٹ وغیرہ کے لیے ٹی ایس پی کی کارکردگی کو حاصل کرتا ہے ، جو پھر صارفین کو مطلع کرنے اور ٹی ایس پی کو اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیے جاتے ہیں ۔
ان ئی ڈی ٹیزکا مقصد مختلف استعمالی ماحول، جیسے شہروں، زیادہ بھیڑ والے مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور دیگر علاقوں میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر حقیقی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔اس نوعیت کے ڈرائیو ٹیسٹ میں تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہ راست ڈیٹا اور وائس سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس عمل کے لیے جدید ترین ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ ان سیشنوں کی نگرانی اور تجزیہ جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے حقیقی وقت میں کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 3 جون 2026 کو راجستھان لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) میں موناباؤ سے تنوٹ قومی شاہراہ (این ایچ-70) پر 311.4 کلومیٹر کے راستے پر ڈرائیو ٹیسٹ انجام دیا۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور کی نگرانی میں کیے گئے۔ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات متعلقہ علاقے یا راستے پر ڈرائیو ٹیسٹ کے انعقاد کے دن اور وقت کے دوران ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ روڈ میپ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں نقشے پر درج علامات کے مطابق مختلف راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اہم پیرامیٹرز کا جائزہ لیا گیا
اے۔ کوریج گیپ: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی یا 5جی) کے لیے سگنل کی طاقت مقررہ کم از کم معیار سے کم پائی گئی۔
بی ۔ وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر)، کال قائم ہونے کا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
سی ۔ کال خاموشی کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
ڈی ۔ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، لیٹنسی (تاخیر)، جِٹر اور پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔
موناباؤ سے تنوٹ قومی شاہراہ (این ایچ-70) پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:
اے ۔کوریج گیپ: ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے وقت سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں بغیر کوریج کے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 14,130 میں سے 5,728، بی ایس این ایل کے لیے 10,174 میں سے 8,509، آر جے آئی ایل کے لیے 14,701 میں سے 881 اور وی آئی ایل کے لیے 11,286 میں سے 9,227 رہی۔اسی طرح مجموعی نمونوں میں کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 14,130 میں سے 5,271، بی ایس این ایل کے لیے 10,174 میں سے 793، آر جے آئی ایل کے لیے 14,701 میں سے 4,403 اور وی آئی ایل کے لیے 11,286 میں سے 1,561 ریکارڈ کی گئی۔کوریج گیپ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
بی ۔کال منقطع ہونے کی شرح: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد کے مطابق ایئرٹیل میں 48 کامیاب کالوں میں سے 10 کالیں منقطع ہوئیں، بی ایس این ایل میں 6 میں سے 2، آر جے آئی ایل میں 76 میں سے 3 اور وی آئی ایل میں 8 میں سے ایک کال منقطع ہوئی۔منقطع ہونے والی کالوں کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
سی ۔کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال قائم ہونے کے بعد تین سیکنڈ سے زیادہ مدت تک خاموشی کے واقعات کی تعداد کے لحاظ سے ایئرٹیل میں 32 قائم شدہ کالوں میں 4، بی ایس این ایل میں 7 میں 2 اور آر جے آئی ایل میں 68 میں 8 خاموشی کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔وی آئی ایل کے معاملے میں 4جی/5جی نیٹ ورک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کال کے دوران خاموشی کی شرح کا جائزہ نہیں لیا جا سکا۔کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ڈی ۔ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
۱۔ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے ایئرٹیل (5جی/4جی) پر اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 42.83 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) پر 3.49 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) پر 55.05 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) پر 0.35 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ڈاؤن لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
۲۔ڈیٹا اپ لوڈ کی مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے ایئرٹیل (5جی/4جی) پر اوسط اپ لوڈ رفتار 14.03 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) پر 2.80 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) پر 7.01 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) پر 0.75 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔اپ لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
منسلک نقشے میں سرخ نشان (ریڈ ڈاٹ) پر کلک کرکے کال منقطع ہونے کے مقامات اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور زیرِ احاطہ علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
شاہراہ کا راستہ: موناباؤ سے تنوٹ تک قومی شاہراہ (این ایچ-70) کے ذریعے، جو سندرا، میاجلر، گنجن گڑھ، باندھا، لونگے والا اور سادھا والا سمیت دیگر مقامات سے گزرتی ہے۔
اس آئی ڈی ٹی کی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنی سطح پر ضروری اقدامات کر سکیں۔آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ مزید وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے ٹرائی کے علاقائی دفتر، جے پور سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ علاقائی دفتر، جے پور سے ٹیلی فون نمبر 0141-2701919 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
****
ش ح۔ ش آ ۔ ن ع
U. No-9918
(रिलीज़ आईडी: 2284447)
आगंतुक पटल : 11