خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انّاپورنا دیوی نے لارڈز میں تاریخی جیت پر ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 13 JUL 2026 11:00PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّاپورنا دیوی نے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں منعقدہ خواتین کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دینے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ تاریخی جیت ہندوستان کی بیٹیوں کی ناقابل تسخیر ہمت ، نظم و ضبط ، قابلیت اور ٹیم کے جذبے کی علامت ہے ۔  اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم نے پورے ملک کو فخر سے بھر دیا ہے ، لاکھوں نوجوان لڑکیوں کو بڑے خواب دیکھنے اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ترغیب دی ہے ۔

انہوں نے اس تاریخی جیت کے لیے پوری ٹیم اور معاون عملے کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

**********

) ش ح ۔ م ش۔ش ہ ب)

U.No. 9915


(रिलीज़ आईडी: 2284391) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी