ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ’ویو دی فیوچر 4.0‘ نمائش کا دورہ کیا، جو بھارت کی مالامال فنی روایات اور ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر میں ان کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے


چوتھے ایڈیشن میں 100 سے زائد برانڈس، صناع حضرات، کپڑا بنانے والے،  ری سائیکل کرنے والے، کفایتی کپڑوں کے مشترکہ مراکز اور اختراع کار شرکت کر رہے ہیں، جو اعلیٰ درجے کی تجدید، دوبارہ قابل استعمال بنانے، مرمت کرنے، مقصد کی تبدیلی اور سرکولر ڈیزائن سے متعلق حل پیش کر رہے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 13 JUL 2026 8:13PM by PIB Delhi

کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے  نئی دہلی میں واقع دلی ہاٹ میں ’ویو دی فیوچر 4.0- اپ سائیکلنگ ایڈیشن‘  نمائش کا دورہ کیا۔ اس نمائش کا اہتمام کپڑے کی صنعت کی وزارت، حکومت ہند کے ماتحت آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) کے ذریعہ کیا گیا اور یہ نمائش ایک پائیدار اور سرکولر ٹیکسٹائلز کی جانب بھارت کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ اس موقع پر کپڑا صنعت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ؛ ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لومز)ڈاکٹر ایم بینا؛ ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس) محترمہ امرت راج؛ یوروپی یونین کے منسٹر کونسلر اور ہیڈ آف سسٹینبل ماڈرنائزیشن جناب تھامس میکلیناگھن؛ اور کپڑے کی صنعت کی وزارت، حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GR4U.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EHEQ.jpg

نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل، جناب گری راج سنگھ نے کہا، 'جیسے جیسے کپڑے کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہ انتہائی ضروری ہو گیا ہے کہ ہم مدور معیشت کے طریقوں کو مضبوط بنائیں، ذمہ دارانہ پیداوار کو فروغ دیں، اور ایسے اختراعی حلوں کو بڑے پیمانے پر نافذ کریں جو ٹیکسٹائل کے فضلے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرتے ہیں۔ 'ویو دی فیوچر 4.0' جیسے اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح کاروباری مہارت، جدت طرازی اور پائیداری مل کر اقتصادی مواقع اور ماحولیاتی اثرات دونوں پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ یقینی بنانا بھی مساوی طور پر اہم ہے کہ لاکھوں ورکرز، جو اس شعبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، باوقار روزگار اور بہتر آمدنی سے مستفید ہوں۔ بھارت خود کو پائیدار ٹیکسٹائل میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دے گا بلکہ دنیا کو ایک زیادہ ذمہ دار اور لچکدار ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کی طرف منتقل ہونے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B8LE.jpg

ڈویلپمنٹ کمشنر (ہینڈ لومز) کے دفتر، وزارتِ ٹیکسٹائل، حکومتِ ہند کا ایک اقدام، 'ویو دی فیوچر 4.0 – اپ سائیکلنگ ایڈیشن' اس پلیٹ فارم کا چوتھا ایڈیشن ہے، جو مٹیریلز، کمیونٹیز اور ماحول کے درمیان تعلق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ نمائش اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ کس طرح روایتی علم، وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال اور اختراعی طریقے مل کر روزمرہ کی زندگی کے لیے پائیدار حل پیدا کر سکتے ہیں۔

دلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں 17 جولائی 2026 تک عوام کے لیے کھلی رہنے والی یہ چھ روزہ نمائش ملک بھر سے 100 سے زائد برانڈز، دستکاروں، میکرز، ری سائیکلرز، تھرِفٹ کلیکٹیوز اور جدت پسندوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے۔ یہ نمائش وسیع تر طریقوں کو پیش کرتی ہے، جس میں اپ سائیکلنگ، ری سائیکلنگ، مرمت، ری پرپزنگ اور سرکولر ڈیزائن شامل ہیں، اور یہ واضح کرتی ہے کہ کس طرح تخلیق کاری اور شعوری طریقوں کے ذریعے خام مال کی کایا پلٹی جا سکتی ہے۔"

کپڑے کی صنعت کی وزارت، حکومت ہند ، کی ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلومز) ڈاکٹر ایم بینا نے کہا، ’’ 'ویو دی فیوچر'اب ایک ایسے قومی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے جو بھارت کے ہینڈ لوم اور دستکاری کے ورثے کو ٹیکسٹائل کے فضلے کے انتظام کے لیے جدت پر مبنی حلوں سے جوڑتا ہے۔ یہ ایڈیشن دستکاروں، طلباء، اسٹارٹ اپس، ڈیزائنرز اور ری سائیکلنگ کے اداروں کو ایک جگہ لاتا ہے تاکہ اپ سائیکلنگ، ریپیئر، ری سائیکلنگ اور سرکولر ڈیزائن کے ان طریقوں کے ذریعے ٹیکسٹائل کچرے کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اشتراکی راستے تلاش کیے جا سکیں، جن پر ہم ہندوستانی نسلوں سے عمل کرتے آ رہے ہیں۔ 'ویو دی فیوچر 4.0' میں نوجوان کاروباریوں کی بھرپور شرکت پائیدار کھپت اور وسائل کے مؤثر استعمال میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ایسے پلیٹ فارمز بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے جو عملی اور بڑے پیمانے پر نافذ ہونے والے حلوں کی حوصلہ افزائی کریں، اور ساتھ ہی پوری ویلیو چین (پیداواری سلسلے) میں روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کریں۔‘‘

’ویو دی فیوچر 4.0‘ کے ناظرین مندرجہ ذیل چیزیں ملاحظہ کر سکتے ہیں:

  • دستکاروں، ڈیزائنرز، برانڈز اور جدت پسندوں کی تیار کردہ اپ سائیکل (اعلیٰ درجے کی تجدید شدہ) اور ری سائیکل شدہ مصنوعات
  • ٹیکسٹائل کے فضلے (کچرے)، مٹیریل کی دوبارہ بحالی اور سرکولیرٹی (دائرہ دار نظام) پر انٹرایکٹو  تنصیبات
  • مرمت، دوبارہ استعمال (ری یوژ) اور ری سائیکلنگ کے عملی مظاہرے
  • پائیدار ڈیزائن اور دستکاری پر مبنی جدت طرازی پر ورکشاپس اور معلوماتی سیشنز
  • سرکولر فیشن، سوجھ بوجھ کے ساتھ خریداری اور تجدیدی مستقبل پر گفت و شنید / تبادلہ خیال

’ویو دی فیوچر‘ کے بارے میں

'ویو دی فیوچر' ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا آغاز ڈویلپمنٹ کمشنر کے دفتر، وزارتِ ٹیکسٹائل، حکومتِ ہند نے روزمرہ کی زندگی کے لیے پائیدار، سرکولر اور دستکاری پر مبنی طریقوں کو تلاش کرنے اور ان کو آگے بڑھانے کے لیے کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دستکاروں، ڈیزائنرز، برانڈز، جدت پسندوں اور برادریوں (کمیونٹیز) کو ایک جگہ لا کر ذمہ دارانہ پیداوار، کھپت اور مٹیریل کے استعمال کے حوالے سے مکالمے، عملی اقدامات اور حل تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور ساتھ ہی ایک زیادہ پائیدار مستقبل کی تعمیر میں بھارت کی دستکاری کی روایات کے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔"


***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9554


(रिलीज़ आईडी: 2284335) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English