بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایچ پی انڈیا اور اس کے چند ری سیلرز پر سپلائیز مصنوعات کی فراہمی میں غیر مسابقتی طور طریقے اپنانے کے لیے پینلٹی عائد کی
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 8:00PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایچ پی انڈیا اور اس کے چند ری سیلرز پر سپلائیز مصنوعات کی فراہمی میں غیر مسابقتی طور طریقے اپنانے کے لیے پینلٹی عائد کی ہے۔
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے ٹونر، کارٹرجز اور پرنٹ ہارڈویئر مصنوعات کے ساتھ استعمال کی جانے والی دیگر مصنوعات پر مشتمل سپلائیز پروڈکٹس کی فراہمی اور فروخت میں غیر قانونی طریقہ کار اپنانے کے لیے، کمپٹیشن ایکٹ، 2002، (دی ایکٹ) کی دفعہ 27 کے تحت 13.07.206 کو جاری کردہ ایک آرڈر کے ذریعہ ، ایچ پی انڈیا پر 11.98 کروڑ روپے کی اور اس کے 16 ری سیلرز پر مجموعی طور پر 2.30 کروڑ روپے کی پینلٹی عائد کی ہے۔
کمیشن نے ایچ پی انڈیا اور اس کے ری سیلرز کو غیر مسابقتی طریقوں کو فوری طور پر روکنے آئندہ اس سے باز رہنے کی ہدایت بھی دی ہے، جسے ایکٹ کی دفعہ 3 (1) کے ساتھ پڑھی جانے والی دفعہ (3)3 (ڈی) کی خلاف ورزی پایا گیاہے۔
اس کارروائی کا آغاز ایچ پی انڈیا کی جانب سے ایکٹ کی دفعہ 19(1) (اے) اور سیکشن 46 کے تحت دائر کردہ کم جرمانے کی درخواست کے نتیجے میں ہوا، جس میں ایچ پی انڈیا اور اس کے ری سیلرز کے درمیان کاروباری گٹھ جوڑ کا الزام لگایا گیا تھا۔ ریکارڈ پر موجود شواہد کی بنیاد پر، کمیشن نے ایچ پی انڈیا کے سولہ (16) ٹیئر-2 ری سیلرز یعنی
ڈی ڈی انٹرپرائزیز، ایسنٹ انفارمیشن، کے پی انٹرپرائزیز، بریٹیکس انٹرپرائزیز، النکار ڈسٹری بیوٹرس، وجے اسٹیشنری مارٹ، جی آر انٹرپرائزیز، پرفیکٹ انوویٹیو، کھنڈیل وال ٹریڈرس، اے اسکوائر ٹیکنالوجیز، انوویٹیو سلوشنز، پائنیر ٹیکنالوجیز، ڈیلفی انفوسلوشنز، شکتی مارکیٹنگ، انٹرنیشنل کمپیوٹر ریسورسیز اور آرمس پیریفیرل کو ایکٹ کی دفعہ 3(1) کے ساتھ پڑھی جانے والی دفعہ 3(3) (ڈی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، حمایتی/حفاظتی بولیاں مانگنے اور جمع کرانے میں ملوث پایا گیا۔
کمیشن نے ایچ پی انڈیا کو ایکٹ کی دفعہ 3 (1) کے ساتھ پڑھی جانے والی دفعہ 3(3) (ڈی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان ری سیلرز کے درمیان کاروباری گٹھ جوڑ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا مرتکب بھی پایا۔ سی سی آئی نے ایچ پی انڈیا کے افسران اور اس کے ری سیلرز کو ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت ذمہ دار پایا اور ان پر پینلٹی عائد کی۔
یہ آرڈر 2020 کے ازخود نوٹس کیس نمبر 08 میں پاس کیا گیا تھااور اس کی کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9902
(रिलीज़ आईडी: 2284322)
आगंतुक पटल : 8