مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رفتار،رسائی، نیک نیتی، کرتویہ نیشٹھا، ٹیکنالوجی کو اپنانا، لوک ہیت،پاردرشیتا — سنکلپ


’’سنکلپ‘‘ مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے مستقبل سے ہم آہنگ ادارہ بننے کے سفر میں رہنمائی کرے گا: مرکزی وزیر جناب منوہر لال

نئی دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے 172ویں یوم تاسیس کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 12 JUL 2026 8:11PM by PIB Delhi

حکومت ہند کاممتاز انجینئرنگ ادارہ، مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ نے 12 جولائی 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں اپنا 172واں یوم تاسیس منایا، جو ملک کی خدمت کے 172 برس سے زائد کے شاندار سفر کی علامت ہے۔

مرکزی وزیر برائے رہائش و شہری امور جناب منوہر لال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ وزارت رہائش و شہری امور کے سیکریٹری جناب سرینواس کاٹیکیتھالا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب ستیندر پال سنگھ، ڈائریکٹر جنرل (تربیت) جناب محمد کمال احمد اور وزارت رہائش و شہری امور کے جوائنٹ سیکریٹری (تعمیرات و سینٹرل وسٹا) جناب پردیپ کمار جھا بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب میں محکمہ کے سینئر افسران، ریٹائرڈ افسران، ملازمین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس کے دوران مرکزی وزیر نے محکمہ کی متعدد اہم مطبوعات اور ڈیجیٹل اقدامات کا اجرا کیا، جن میں تکنیکی مطبوعات، نرمان بھارتی (مرکزی محکمۂ تعمیراتِ عامہ کی سالانہ داخلی اشاعت) اور نئے تیار کردہ ای۔نرمت تنظیمی وسائل کے مربوط انتظامی نظام (ای آر پی) کے ماڈیولز شامل ہیں، جو محکمہ کے ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور منصوبوں کے مؤثر انتظام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے’’ہندوستان کی شہری تبدیلی: پالیسی اور عملی تجربات کی جھلکیاں‘‘ کے عنوان سے کتاب اور وزارت رہائش و شہری امور کی کافی ٹیبل بک ’ہندوستان کی شہری رفتار: ہمارے شہروں کو بہتر رہائش کے قابل بنانے کی سمت‘ کا بھی اجرا کیا، جن میں ہندوستان کے نمایاں شہری ترقیاتی سفر اور پائیدار و جامع شہری ترقی کے لیے وزارت کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

عزت مآب مرکزی وزیر نے شاندار کارکردگی، فرض شناسی اور عوامی خدمت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ممتاز افسران، اہلکاروں اور منصوبہ جاتی ٹیموں کو ڈائریکٹر جنرل میڈلز، تعریفی اسناد اور امتیازی اسناد سے نوازا۔ محکمہ کے بہترین مکمل شدہ منصوبوں کے لیے بھی انعامات پیش کیے گئے۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اُن شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جنہوں نے ملک کے ممتاز تعلیمی اور پیشہ ورانہ اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے گئے صلاحیت سازی کے پروگرام کامیابی سے مکمل کیے۔ یہ اقدام مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے مسلسل سیکھنے اور پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم کی بھی نمائش کی گئی، جس میں محکمہ کی نمایاں کامیابیوں، اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیوں کے استعمال، ای۔نرمت تنظیمی وسائل کے مربوط انتظامی نظام (ای آر پی) کے ماڈیولز کے نفاذ اور اعزاز یافتہ منصوبوں کو پیش کیا گیا۔

یوم تاسیس کی تقریبات سے قبل 11 جولائی 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون کے ہال نمبر 6 میں ایک تکنیکی اجلاس منعقد کیا گیا۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کے شعبۂ سول انجینئرنگ کے پروفیسر کے وی ایل سبرامنیم نے تعمیراتی شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں، اختراع اور پائیداری پر کلیدی خطاب کیا۔ اسی روز مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں سینئر افسران کی کانفرنس بھی منعقد ہوئی، جس میں جاری اصلاحات، منصوبوں کی بروقت تکمیل، صلاحیت سازی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور محکمہ کے مستقبل کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر برائے رہائش و شہری امور جناب منوہر لال نے ماحول دوست اور پائیدار تعمیراتی طریقوں کو اپنانے، جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے، صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے اور عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کی تعمیر میں مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے کردار کو سراہتے ہوئے شفافیت، مؤثریت اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مؤثر اور شفاف آن لائن تبادلوں اور تقرریوں کے نظام، ادارہ جاتی اصلاحات کے تسلسل اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے محکمہ کو تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزارت رہائش و شہری امور کے وزیر نے محکمہ کے 172ویں یوم تاسیس کے موقع پر‘سنکلپ‘ یعنی تیز رفتار رسائی، نیک نیتی،کرتویہ نشٹھا(فرض شناسی)، ٹیکنالوجی کو اپنانا، لوک ہیت (عوامی مفاد)اور پاردرشیتا(شفافیت) کو وکست بھارت کی تعمیر میں محکمہ کے عزم کے طور پر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

وزارت رہائش و شہری امور کے سکریٹری جناب سرینواس کاٹیکیتھالا نے اپنے خطاب میں مرکزی محکمۂ تعمیراتِ عامہ کے تمام افسران اور ملازمین کو ملک کی 172 برس سےاہم خدمات انجام دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک بھر میں معیاری عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں محکمہ کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ ایک جدید، ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو پیچیدہ اور تاریخی نوعیت کے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں محکمہ کو قومی سطح کے وسیع تر نقطۂ نظر کو اپنانا چاہیے اور حکومت کے ممتاز تکنیکی ادارے کی حیثیت سے اپنے کردار کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے قومی کونسل برائے تعمیرات عامہ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، جو شعبۂ تعمیرات عامہ میں اعلیٰ معیار، اختراع، علم کے تبادلے، صلاحیت سازی اور معیاری اصولوں کے فروغ کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے۔ ان کے مطابق ایسا ادارہ جاتی نظام مرکزی و ریاستی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، صنعت اور پیشہ ورانہ تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا، جس سے ملک بھر میں عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے معیار، پائیداری اور مؤثریت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کو بہترین انجینئرنگ طریقوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، پائیدار تعمیراتی طریقۂ کار اور مؤثر منصوبہ جاتی انتظامی نظام کو اپنانے میں قائدانہ کردار برقرار رکھنا چاہیے، ساتھ ہی شعبۂ تعمیرات عامہ میں علم اور صلاحیت سازی کے ایک نمایاں ادارے کے طور پر اپنی ذمہ داری کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

اس سے قبل مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب ستیندر پال سنگھ نے مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز شخصیات کا خیرمقدم کیا اور گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اختراع، پیشہ ورانہ مہارت اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے اعلیٰ معیار کے عوامی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ صلاحیت سازی اور مہارتوں کا فروغ محکمہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے نیشنل سی پی ڈبلیو ڈی اکیڈمی اور ممتاز اداروں کے اشتراک سے جاری مختلف تربیتی پروگراموں کا ذکر کیا، جن کا مقصد انجینئروں اور دیگر پیشہ ور افراد کی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ (بی آئی ایم)، ڈیجیٹل منصوبہ جاتی انتظامی آلات، جدید تعمیراتی مواد، خودکار نظام اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سمیت جدید تعمیراتی طریقوں کو اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ منصوبوں پر عمل درآمد میں پیداواریت، معیار، پائیداری اور شفافیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ ملک کی خدمت میں تکنیکی ترقی اور انجینئرنگ کے اعلیٰ معیار میں ہمیشہ صف اول میں رہے گا۔

ان تقریبات نے ملک کے لیے عالمی معیار کے عوامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں انجینئرنگ کے اعلیٰ معیار، اختراع، پائیداری اور صلاحیت سازی کے حوالے سے مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے غیرمتزلزل عزم کی ایک بار پھر توثیق کی۔

 

****

ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن

U.No.-9865


(रिलीज़ आईडी: 2283991) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil