نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے شانتی ایکٹ 2025 کے نفاذ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ  مشاورتی اجلاس منعقد کیا

प्रविष्टि तिथि: 11 JUL 2026 10:45AM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے 10 جولائی 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے سمرستا آڈیٹوریم میں شانتی ایکٹ 2025 کے نفاذ کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس میں حکومت، تحقیقی اداروں اور صنعت سے وابستہ اہم رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین نے شرکت کی اور اس تاریخی قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے عملی اور انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

اجلاس کی صدارت نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر ابھے کرندیکر نے کی۔ دیگر ممتاز شخصیات میں وزارتِ توانائی کے سکریٹری جناب  پنکج اگروال، مرکزی بجلی اتھارٹی (سی ای اے) کے چیئرمین جناب  گھن شیام پرساد، این ٹی پی سی لمیٹڈ کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب گردیپ سنگھ، نیتی آیوگ کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر انشو بھاردواج، نیتی آیوگ کے مشیرجناب  راج ناتھ رام، محکمۂ ایٹمی توانائی کے اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ سسٹمز ڈویلپمنٹ ڈویژن  (ایس ایس ایس ڈی) کی سربراہ  محترمہ ڈاکٹر گریما شرما اور اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) کے ممتاز سائنس دان اور ڈائریکٹر جناب ہری کمار شامل تھے۔

تکنیکی مباحثہ کو تین بنیادی ستونوں کے گرد ترتیب دیا گیا، جو شانتی ایکٹ 2025 کے کامیاب نفاذ کے لیے نہایت اہم قرار دیے گئے:

  • قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک: اس نشست میں شانتی ایکٹ کے تحت تیار کیے گئے مجوزہ قواعد و ضوابط اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی ڈی) سے متعلق پالیسی دفعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ابتدائی تکنیکی اجلاس میں شانتی ایکٹ 2025 کے تحت قانونی تقاضوں اور تعمیل کے نظام کی وضاحت کی گئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ملکی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو کس طرح مؤثر انداز میں راغب کیا جا سکتا ہے۔
  • مالیات، انشورنس اور عوامی اعتماد: شرکاء نے قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے درکار مالیاتی نظام اور خطرات کے تدارک کے طریقۂ کار پر غور کیا۔ طویل المدتی منصوبوں کے لیے موزوں انشورنس انتظامات، عوامی آگاہی میں اضافہ، مقامی برادریوں کا اعتماد حاصل کرنے اور جوہری توانائی کے منصوبوں کے بارے میں وسیع تر عوامی قبولیت پیدا کرنے کی حکمتِ عملیوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
  • مینوفیکچرنگ، آپریشنز اور استعداد سازی: اس مرحلے میں قانون کے عملی نفاذ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء نے ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس شعبے کا پائیدار ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانے، صنعت کی توسیع کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دینے اور اعلیٰ صلاحیت کی حامل افرادی قوت کی تیاری کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں شریک مختلف اسٹیک ہولڈرز نے ان تینوں اہم شعبوں سے متعلق اپنے قیمتی خیالات اور تجاویز پیش کیں، جو شانتی ایکٹ 2025 کے نفاذ کے فریم ورک کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 9824


(रिलीज़ आईडी: 2283585) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil